جس طرح جناح ہائوس کو آگ لگائی گئی یہ سب منصوبہ بندی کے تحت تھا ،خواجہ آصف
لاہور(پاک ترک نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جس طرح جناح ہائوس کو آگ لگائی گئی یہ سب منصوبہ بندی کے تحت تھا
جناح ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہم نے ٹی وی اسکرینز پر 14، 15 دن میں دیکھا ، یہ سب یہاں آکر دیکھنا بالکل مختلف ہے۔ اس کے لیے 8، 10 دن کی تیاری کی گئی۔ میرے نزدیک یہ ریاست کے خلاف بغاوت تھی۔ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا، اس کا ری ایکشن نہیں آیا، گرفتاری کا کیوں آیا؟۔ عمران خان نے اپنی گفتگو میں کبھی موقع نہیں چھوڑا ۔ عمران…