براؤزنگ ٹیگ

Mosque

شب قدر آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

لاہور(پاک ترک نیوز) ہزار مہینوں سے افضل رات، شب قدر آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ یاد رہے کہ لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، لیلۃ القدر میں عبادت کا ثواب ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ لاکھوں مسلمان اس رات اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر نوافل کی ادائیگی اور قرآن پاک کی تلاوت و دیگر عبادات میں مصروف رہتے ہیں اور رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی و استحکام کی…

لاکھوں فرزندانِ اسلام آج اعتکاف میں بیٹھیں گے

لاہور(پاک ترک نیورز) لاکھوں فرزندان اسلام آج رضائے الٰہی حاصل کرنے کے لیے نماز مغرب سے قبل مساجد میں اعتکاف میں بیٹھیں گے۔ لاہور میں بادشاہی مسجد سمیت کئی اہم مساجد میں اجتماعی اعتکاف کیلیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اجتماعی اعتکاف کے دوران معتکفین کیلیے درس قرآن وحدیث اور شرعی مسائل سے آگاہی کیلیے تربیتی نشستوں کا بھی اہتمام ہوگا۔ لاکھوں فرزندان توحید رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کی سعادت حاصل کرتے اور شوال کا چاند نظر آنے تک مساجد میں قیام کرتے ہیں۔ یہ عبادت فرض کفایہ کا درجہ…

الجزائر میں رمضان المبارک سے قبل دنیا کی تیسری بڑی مسجد کا افتتاح کر دیا گیا

الجزائر سٹی (پاک ترک نیوز) براعظم افریقہ کے دوسرے اور دنیا کے گیارہویں بڑے ملک الجزائر میں رمضان کے مقدس مہینے سے پہلے دنیا کی تیسری سب سے بڑی اور افریقہ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کر دیا ہے۔ جو سیاسی تبدیلیوں کے باعث برسوں سے تاخیر کا شکار تھی۔ الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے بحیرہ روم کے ساحل پر شمالی افریقی ملک الجزائر کی عظیم الشان مسجد کا باضابطہ افتتاح کیا۔اس مسجد کو مقامی طور پر دجامع الدجایر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس میں دنیا کا سب سے اونچا مینار 265 میٹرہے۔ اس میں 120,000 افراد…

بھارت میں مسجد کی مسماری کیخلاف احتجاج میں پانچ افراد ہلاک

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت میں مسجد کی مسماری کے خلاف احتجاج میں کم از کم پانچ ہلاک ہو گئے۔ بھارت میں ایک مسجد اور ایک مذہبی سکول کے انہدام کے بعد شروع ہونے والے احتجاج کے دوران کم از کم پانچ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ شمالی ریاست اتراکھنڈ کے ہلدوانی قصبے میں میونسپل حکام نے مسجد اور مدرسے کو یہ کہتے ہوئے بلڈوز کر دیا کہ وہ بغیر اجازت کے تعمیر کی گئی تھیں۔ پولیس نے کہا کہ اس کے بعد ہونے والے مظاہرے میں مسلمانوں نے گاڑیوں کو نذر آتش کیا اور ان پر پتھراؤ کیا، جس کے جواب میں…

غزہ:اسرائیلی فضائی حملوں میں 56مساجد شہید

غزہ (پاک ترک نیوز) غزہ میں میڈیا آفس کی جانب سے بتایا گیا کہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 56مساجد بھی شہید ہوگئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت میں کم از کم 56 مساجد شہید جبکہ تین گرجا گھروں کو زمین بوس کر دیا گیا جبکہ 192 مساجد کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ ترجمان سلامہ معروف نے غزہ سٹی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے 192 مساجد کو نقصان پہنچا ہے، جن میں 56 مساجد مکمل طور پر شہید ہو چکی ہیں، اس…

شمالی نائیجیریا میں مسجد منہدم ہونے سے سات نمازی شہید

نائیجر (پاک تک نیوز) شمالی نائیجیریا میں مسجد منہدم ہونے سے سات نمازی شہید ہوگئے ۔ حکام نے بتایا کہ نائیجیریا کے شمالی شہر کادونا کے شہر زاریا میں سینکڑوں نمازیوں سے بھری مسجد کا ایک حصہ گرنے سے 7افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ زاریہ امارت کونسل کے ترجمان عبداللہی کواربائی نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سینکڑوں مسلمان شہر کی مرکزی مسجد میں نماز جمعہ ادا کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا، ابتدائی طور پر چار لاشیں ملی تھیں، اور پھر ریسکیو ٹیم کی جانب سے منہدم ہونے والی مسجد میں تلاش کے بعد…

بھارت میں انتہا پسند ہندوئوں نے مسجد کو آگ لگا دی،امام شہید

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارت کی ریاست ہریانہ کے شہر گروگرام میں انتہا پسند ہندوئوں نے دھاوا بول دیا ۔انتہا پسند بلوائیوں نے مسجد کو توڑ پھوڑ کے بعد نذر آتش کردیا ۔ انتہا پسندوں نے فائرنگ کرکے امام مسجد کو بھی شہید کردیا گیا۔ گروگرام کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ امام مسجد کو شہید کرنے والے کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

آیا صوفیہ کی مسجد میں تبدیلی کو تین برس مکمل ،21ملین سیاحوں کی آمد

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے شہر استنبول میں واقع آیا صوفیہ گرینڈ مسجد کی تاریخی بحالی کو تین برس مکمل ہوگئے ۔اس دوران گرینڈ مسجد میں 21ملین سیاحوں کی میزبانی کی ہے ۔ تین برس قبل عبادت کیلئے دوبارہ کھولے جانے کے بعد آیا صوفیہ گرینڈ مسجد میں 21ملین سے زیاد ملکی اور غیری ملکی سیاحوں نے اس تاریخی عمارت کو دیکھنے کیلئے استنبول کا رخ کیا ۔ آیا صوفیہ 1453 میں مسجد بننے سے پہلے 916 سال تک چرچ اور بعد میں 86 سال تک میوزیم کے طور پر کام کیا، ایک بار پھر عبادت کی ایک پسندیدہ جگہ اور تاریخی اہمیت…

ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف بیٹھیں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کا اختتام ہوگیا جس کے بعد تیسرے عشرے کے لیے آج منگل بعد نماز عصر لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف کے لئے مساجد میں پہنچ جائیں گے۔ مساجد میں انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں مسلمان نماز عصر کے بعد اعتکاف میں بیٹھیں گے جب کہ کئی مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے کوائف بھی جمع کئے گئے ہیں۔ آج پاکستان بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھیں گے،آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان رات بھر اللہ کے حضور عبادت کرتے…

مدینہ منورہ میں مسجد ابو بکر کی بحالی اور تعمیر نو، نمازیوں کیلئے کھول دی گئی

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) مدینہ منورہ میں تاریخی مسجد ابو بکر الصدیق رضی اللہ عنہ کی بحالی اور تعمیر نو کا کام مکمل ہونے کے بعد اسے نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ یہ مسجد مدینہ میں مسجد نبوی ﷺ کے قریب المصلہ یا "المناخہ" کے علاقے میں واقع ہے۔مسجد ابوبکر الصدیق عید کی نماز کی جگہوں میں سے ایک ہے جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید کی نماز ادا کی تھی۔ بحالی اور تعمیر نو کی کارروائیوں میں مسجد کے منفرد طرز تعمیر کو محفوظ رکھا گیا ہے اور 93 مربع میٹر کے رقبے پر محیط اس کے پرانے فن تعمیر کو…

وزیراعظم کی پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی ۔وزیراعظم نے شہداءکے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لئے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی کے حضور سربسجود مسلمانوں کا بہیمانہ قتل قرآن کی تعلیمات کے منافی ہے ۔ اللہ کے گھر کو نشانہ بنانا ثبوت ہے کہ حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔دہشت گرد پاکستان کے دفاع کا فرض نبھانے والوں کو نشانہ بنا کر خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم…

پشاور پولیس لائنز مسجد میں دھماکہ ،2پولیس اہلکاروں سمیت 17افراد شہید

پشاور (پاک ترک نیوز) پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکے میں 2پولیس اہلکاروں سمیت 17افراد شہید جبکہ90سے زائد زخمی ہیں ۔ پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس کے باعث مسجد کی چھت منہدم ہوگئی ہے، دھماکے کے باعث 17افراد شہید ہوگئے ۔ شہید ہونے والوں میں دوپولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ 90سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ ریسکیور اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور جائے حادثہ پر امدادی کام جاری ہے ۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا…

مودی سرکاری کی مسلم دشمنی عروج پر ،ایک اور تاریخی مسجد شہید

نئی دہلی(پاک ترک نیوز)بھارت میں مودی سرکار کی مسلم دشمنی عرو ج پر ،ایک اور تاریخی مسجد کو شہید کردیا گیا ۔بھارتی ریاست اترپردیش میں 16 ویں صدی میں تعمیر کی گئی تاریخی شاہی مسجد کو شہید کر دیا گیا۔ حکام نے دعویٰ کیا کہ مسجد سڑک کو چوڑا کرنے میں رکاوٹ بن رہی تھی اس لیے شہید کیا گیا، مسجد انتظامیہ اور علاقے میں رہائش پذیر مسلمانوں نے مسجد کو شہید ہونے سے روکنے کے لیے مقامی عدالت سے رجوع کر رکھا تھا جہاں کیس کی سماعت 2 دن بعد ہونا تھی۔ سوشل میڈیا پر سامنے والی ویڈیوز میں مقامی انتظامیہ…

جرمن شہرکولون کی مرکزی مسجد میں جمعہ کے روز پہلی بار لاؤڈ سپیکر پر اذان

برلن (پاک ترک نیوز) جرمنی کے شہر کولون میں واقع مسجد نے جمعہ کے روز پہلی بار لاؤڈ سپیکر پر اذان نشر کر کے شہر کی تاریخ میں ایک نئے دور کا آغاز کر دیا ہے۔ ترک-اسلامک یونین برائے مذہبی امورکے سیکرٹری جنرل عبدالرحمن اتسوئے نے گذشتہ روز اس تاریخی موقع پر موجود صحافیوں کو بتایاکہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ مسلمان یہاں گھر پر ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نےشہر کے باسی مسلمانوں کی جانب سے شہری انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ کولون جرمنی کے بڑے شہروں میں سے ایک ہے، اور 120,000 سے زیادہ مسلمانوں کا گھر ہے، جو شہر کی…

کابل کی مسجد کے اندر دھماکےسے 20افراد جاں بحق،50زخمی

کابل(پاک ترک نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل کی میں مسجد کے اندر ہونے والے دھماکے میں 20 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران کا کہنا ہے کہ کابل کے علاقے خیر خانہ پی ڈی 17 میں مسجد میں دھماکہ ہوا ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ جاں بحق افراد میں مسجد کے امام بھی شامل ہیں، افغان امور پر نظر رکھنے والے صحافیوں نے جاں بحق ہونے والے امام کا نام مولوی عامر محمد کابلی بتایا ہے جن کے قتل کا فتویٰ کئی ماہ پہلے داعش کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔…

استنبول کی جامع مسجد کیم لیکا 3 سالوں میں 25 ملین لوگوں کی میزبانی کرچکی

استنبول(پاک ترک نیوز) استنبول شہر کے ایشیائی حصے میں کیم لیکا پہاڑ کی چوٹی پر تعمیر کرد ہ جامع مسجد کیم لیکا ، جس میں اسلامی تہذیبوں کا عجائب گھر ہے، تین سال قبل اپنے افتتاح کے بعد سے اب تک 25 ملین افراد کی میزبانی کر چکا ہے۔ جامع مسجد کیم لیکا ایک عظیم الشان عبادت گاہ ہونے کے علاوہ، سب سے جدید کمپلیکس ہے جس میں آرٹ گیلری، لائبریری، کانفرنس ہال، آرٹ ورکشاپ اور اسلامی تہذیبوں کانیا شروع کیاگیامیوزیم شامل ہیں۔ اس عظیم الشان مسجد سے ملحقہ عجائب گھر اور دیگر سہولتوں کو متعارف کر وانے کا آئیڈیا…

حکومت نے عید الفطر کی 4چھٹیوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پا ک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے ملک میں عیدالفطر کے موقع پر چار چھٹیوں کا اعلان کردیا ۔ چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بروز پیر 2 مئی سے جمعرات 5 مئی تک عید الفطر کی چھٹیاں ہوں گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کو عید الفطر پر تین چھٹیوں کی سمری بھجوائی گئی تھی لیکن وزیر اعظم نے عید الفطر پر 4 دن چھٹیوں کی منظوری دی۔

مکمل ویکسین شدہ افراد کو نماز کی اجازت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو نماز کی اجازت ہو گی ۔ بغیر ویکسین مساجد اور عبادت گاہوں میں داخلہ کی اجازت نہیں ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں نمازیوں کے لیے ماسک پہننا لازم جبکہ مساجد، عبادتگاہوں سے قالین وغیرہ ہٹانے کی ہدایت کی گئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ نمازیوں کے درمیان 6 فٹ سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے، بزرگ اور بیمار افراد ترجیحا گھر پر نماز پڑھیں، نمازی وضو گھر پر…

فرانس ،یہود مخالف بیان کے الزام پرمسجد 6ماہ کیلئے بند

پیرس(پاک ترک نیوز) فرانس کے شہر کین میں یہود مخالف بیان کے الزام میں ایک مسجد کو 6ماہ کیلئے بند کردیا گیا۔ فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینن کا کہنا ہے کہ کین کی مسجد کو یہود مخالف بیانات دینے پر بند کیا گیا ہے۔ مسجد نے حکومت کی جانب سے کالعدم کی گئی دو تنظیموں کی حمایت کی خلاف ورزی بھی کی ہے۔ دو ہفتے قبل پیرس کے شمالی علاقے میں امام مسجد کے خطبے کو بنیاد پرست قراردے مسجد کو 6 ماہ کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔2020 میں فرانس کے ایک اسکول میں طالب علموں کے سامنے گستاخانہ خاکے دکھانے والے استاد کا سر…

فرانسیسی حکومت نے بنیاد پرستی کا الزام لگاکرمسجد کو بند کردیا

پیرس(پاک ترک نیوز) فرانسیسی حکومت نے شمالی حصے میں واقع مسجد کے امام پر بنیاد پرستی کا الزام لگا کر مسجد کو تالا لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیرس کے شمال میں 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع 50 ہزارلوگوں پر مشتمل قصبہ بوویس میں مسجد کو 6 ماہ کے لیے بند کرنے کا حکم دیا گیا۔اس ضمن میں فرانسیسی حکام نے الزام لگایا کہ مسجد میں دیے جانے والے خطبات نفرت، تشدد اور ’جہاد کا دفاع‘ پر مبنی تھے۔مقامی روزنامہ کورئیر پیکارڈ نے اس ماہ رپورٹ کیا تھا کہ مسجد کے امام نے حال ہی میں اسلام قبول کیا تھا۔ مسجد میں 400…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More