براؤزنگ ٹیگ

muzafarabad

کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں: وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، یہ کیسے ممکن تھا کہ آزاد کشمیر میں ہمارے بہن بھائی مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔ وفد نے آزاد جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال پر قابو پانے اور مسائل کے حل کے حوالے سے وزیراعظم کو خراج…

وزیراعظم سے جموں و کشمیر کے حریت رہنمائوں کے وفد ملاقات

مظفر آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جموں و کشمیر کے حریت رہنمائوں کے وفد نے آج مظفرآباد میں ملاقات کی۔ وفد میں محمود احمد ساگر، غلام محمد صوفی، سید فیض احمد نقشبندی ، الطاف احمد بھٹ، شہزاد وانی، اعجاز رحمانی ، زاہد اشرف، اور الطاف حسین وانی شامل تھے۔ملاقات میں میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق اور وفاق وزراء بھی موجود تھے۔ حریت رہنماؤں نے آزاد جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال پر قابو پانے کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کے کردار پر انہیں خراج تحسین پیش…

آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

مظفرآباد(پاک ترک نیوز) آزاد کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مطالبات کی منظوری کے بعد شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ختم کردی۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطابق گزشتہ روز ناخوشگوار واقعات کی وجہ سے تین بجے تک سوگ رہے گا ، تین بجے کے بعد شٹر ڈاؤن ، پہیہ جام ہڑتال ختم تصور ہوگی ۔کشمیر حکومت نے مطالبات تسلیم کر لئے ہیں جس کے بعد اب احتجاج کا کوئی جواز باقی نہیں ہے ، دارالحکومت سے قافلے واپس گھروں کو روانہ ہونے لگے۔ یاد رہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا جانے والا…

قدرتی آفت انسان کے بس سے باہر ہے: وزیراعظم شہباز شریف

مظفر آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قدرتی آفت انسان کے بس سے باہر ہے، یہ اللہ کا نظام ہے اس کے آگے سر جھکانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ مظفر آباد کے دورہ کے دوران آزاد جموں و کشمیر میں شدید بارشوں اور برفباری کے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قدرتی آفت میں آزاد کشمیر کے 8 افراد شہید ہوئے، آج میں یہاں اظہار تعزیت اور افسوس کرنے آیا ہوں، اللہ مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جب تک متاثرین…

وزیرخارجہ بلاول بھٹو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے آج خطاب کریں گے

مظفرآباد(پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر آزاد کشمیر میں موجود ہیں۔بلاول بھٹو آج آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس2 بجے ہوگا، اجلاس میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری بھی خطاب کریں گے، آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی…

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب آج متوقع

مظفر آباد(پاک ترک نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب آج متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج پھر ہوگا، متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ نئے وزیراعظم کا فوری انتخاب آئینی ضرورت ہے، 5 دن گزرنے کے باوجود اسمبلی وزیراعظم کا انتخاب نہ کرسکی۔ حکمران اتحاد نئے وزیراعظم کی نامزدگی کے معاملے پر دھڑے بندی کا شکار ہے، پی…

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی عہدے پر فوری بحالی کی درخواست مسترد

مظفرآباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی عہدے پر فوری بحالی کی درخواست مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی اپیل کی سماعت آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی سربراہی میں فل بنچ نے کی، بنچ میں جسٹس رضا علی خان اور جسٹس خواجہ نسیم شامل تھے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم نے معذرت نہیں کی، سابق وزیرِ اعظم نے کہا اگر توہین ہوئی ہے تو معافی مانگتا ہوں۔ چیف جسٹس نے…

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا گیا

مظفر آباد (پاک ترک نیوز) مظفرآباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو نااہل قرار دیدیا۔مظفر آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنانے کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کوعہدے سے فارغ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مظفرآباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا۔ آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی معافی قبول نہ کرتے ہوئے توہینِ عدالت میں سزا سنائی۔ عدالت کی جانب نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کو منتخب کرنے کیلئے…

آزاد کشمیر انتخابات،پی پی 83،پی ٹی آئی 73جبکہ ن لیگ 70نشستوں پر کامیاب

مظفر آباد (پاک ترک نیوز) آزاد جموں وکشمیر الیکشن نے مظفرآباد ڈویژن میں 669 میں سے 650 نشتوں پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے 328کونسلرزاور ممبران ضلع کونسل کی کامیابی کا سرکاری طور اعلان کردیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی 83 نشتیں جیت کرپہلے ،تحریک انصاف 73 نشتوں کے ساتھ دوسرے مسلم لیگ 70 نشتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر سابق حکمران جماعت مسلم کانفرنس 22 اور تحریک لبیک. 1 نشت حاصل کرسکی جبکہ 80 آزاد امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں۔

مظفر آباد حادثہ، ترک سفارت خانے کا دکھ کا اظہار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترکیہ کا مظفر آباد ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے گہرے دکھ اور غم کا اظہار. اسلام آباد میں ترک سفارتخانے کی جانب سے جاری پیغام کہا گیا کہ مظفرآباد ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ https://twitter.com/TrEmbIslamabad/status/1597114092002893825 ترک سفارتخانہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ "ہمیں گہرے دکھ کے ساتھ معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز مظفرآباد میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔ ہم…

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا آزاد جموں و کشمیر کا دورہ

پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم آزاد جموں و کشمیر پہنچ گئے۔ امریکی سفیر نے 2 سے 4 اکتوبر تک کشمیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد امریکہ اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کا فروغ اور دونوں مُلکوں کے درمیان گہرے معاشی، ثقافتی اور عوامی روابط کو اُجاگر کرنا تھا۔ سفیر ڈونلڈ بلَوم نے اپنے قیام کے دوران آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس اور علاقہ کے تعلیمی، کاروباری اور ثقافتی شخصیات اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ مظفر آباد میں سفیر بلَوم نے 2005 میں آنے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More