روس یوکرین کشیدگی:نیٹو نے مشرقی یورپ میں کمک بھیج دی
نیٹو کی جانب سے روسی خطرے کے پیش نظر مشرقی یورپی ممالک میں مزید بحری جہاز اور لڑاکا طیارے بھیجنے کا اعلان کیا گیا ہےجبکہ روس کی جانب سے ان اقدامات کی مذمت کی گئی ہے۔ ماسکو کے مطابق نیٹو کی کمک کشیدگی کو مزید بڑھائے گی۔
نیٹو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ مشرقی یورپ کو مزید بحری جہازوں اور لڑاکا طیاروں کے ساتھ اسٹینڈ بائی پر رکھ رہا ہے جبکہ مزید فوجی جنوب مشرقی یورپ میں بھی بھیجے جاسکتے ہیں۔
نیٹوکی جانب سے ان اقدامات کو اتحادی ممالک نے سراہا اور انکا خیر مقدم کیا ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن…