براؤزنگ ٹیگ

#newyorktimes

امریکہ نے سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت کینیڈا کو دیئے

اوٹاوا(پاک ترک نیوز) امریکی خفیہ ایجنسی نے کینیڈا کے شہری اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے متعلق کینیڈا کو معلومات فراہم کیں۔امریکا بھارت اور کینیڈا تنازع میں باضابطہ طور پر کینیڈا کی حمایت اور تعاون کا اعلان کر چکا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکا کی خفیہ ایجنسی نے کینیڈا میں مقیم سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات میں اہم کردار ادا کیا اور کینیڈا کو ایسی معلومات فراہم کیں جن سے ثابت ہوا کہ بھارت سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہے۔ ہردیپ سنگھ نجر قتل کے بارے میں متعلقہ…

ایلون مسک نے کئی نامور صحافیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس معطل کر دیئے

نیو یارک (پاک ترک نیوز) ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے نیو یارک ٹائمز اور بی بی سی کے نامور صحافیوں کے ٹوئٹر اکائونٹس معطل کردیئے ہیں۔خبر رساں ادارے سی این این، نیو یارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے کئی صحافیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس معطل کر دیئے گئے۔ ان صحافیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو ایلون مسک کی لوکیشن کے حوالے سے معلومات شائع کرنے کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔ کئی صحافیوں نے حال ہی میں ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کے بارے میں لکھا تھا، ایلون مسک کے مطابق دن بھر ان پر تنقید کرنا ٹھیک ہے، لیکن ان کی لوکیشن…

ٹوئٹر کے بعد ایمازون کا بھی 10ہزار ملارمین فارغ کرنے کا فیصلہ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) ٹوئٹر اور فیس بک کے بعد ایمازون نے بھی اپنے ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ایمازون نے 10ہزار ملازمین برطرف کرنے فیصلہ کیا ہے ۔ معروف اخبار نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ ایمازون اس ہفتے سے کارپوریٹ اور ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹس میں سے 10 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ دنیا بھر میں ایمزون ملازمین کی تعداد 15 لاکھ سے زیادہ ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں اور کرسمس سے پہلے کا وقت ایمازون کے لیے انتہائی…

موت کے خوف سے مسیحیوں نے خود کو ہندو ظاہر کرنا شروع کردیا،نیو یارک ٹائمز

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کے حوالے انکشاف کیا ہے کہ موت کے خوف سے مسیحیوں نے خود کو ہندو ظاہر کرنا شروع کردیاہے ۔ امریکی اخبار کے مطابق بھارت میں اقلیت خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔اخبار کا کہنا تھا کہ ہندو انتہا پسند مسیحیوں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچاتے اور ان کو عبادت سے روکتے ہیں۔ موت کے خوف سے مسیحیوں نے خود کو ہندو ظاہر کرنا شروع کر دیا ہے۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق مسیحیوں پر بڑھتے ظلم کی وجہ ہندو انتہا پسندانہ سوچ ہے اور جہاں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More