او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) او آئی سی کی وزرائے خارجہ کانفرنس میں پاکستان نے غزہ کی صورتحال پر دو ریاستی حل کے حصول کو محفوظ بنانے کے لیے ایک جامع، شفاف اور ناقابل واپسی امن عمل کے جلد از جلد دوبارہ آغاز پر زور دیا ہے۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسرائیل کی طرف سے طاقت کے اندھا دھند استعمال اور غزہ کے غیر انسانی محاصرے کے فوری خاتمے پر جدو جہد کا مطالبہ کیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر…