براؤزنگ ٹیگ

#oilmarket

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

نیو یارک (پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں گزشتہ روز خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔برطانوی برینٹ کے سودے ایک فیصد کمی کے ساتھ 80.58 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے دو فیصد کمی کے ساتھ 75.54 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔

خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی،4ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

لندن(پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد دسمبر کے لیے لندن برینٹ آئل کی قیمت 3 ڈالر 79 سینٹس کمی کے بعد 77 ڈالر 52 سینٹس فی بیرل پر آ گئی۔ امریکی خام تیل کے سودے 3 ڈالر 71 سینٹس کمی سے 72 ڈالر 95 سینٹس فی بیرل پر کئے گئے ہیں۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے ۔ خام تیل کی قیمت 2ہفتوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ۔تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کی وجوہات عالمی سطح پر کسادبازاری کے خدشات ہیں۔ عالمی منڈی میں کروڈ آئل کی قیمت 1.07 ڈالرکمی کے بعد 81.59 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جو 22 فروری کے بعد کم ترین قیمت ہے۔ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 94 سینٹس کمی کے بعد 75.72 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے، جو کہ 27 فروری کے بعد سب سے کم قیمت ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30روپے فی لٹر کمی کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عوام کیلئے خوشخبری ، عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے ۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 دسمبر کو ہوگا۔ اوگرا 15 دسمبر تک تیل کی خریداری کی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا اور اوگرا ورکنگ 15 دسمبر تک تیل کی خریداری پر مشتمل ہوگی، اوگرا ورکنگ پر حتمی فیصلہ وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کریں گے۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی خریداری 76 سے 77 ڈالر فی بیرل کی جا…

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی

سنگا پور (پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد جبکہ قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی ساڑھے 4 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت 4 فیصد کم ہو کر86 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی، برطانوی کروڈ آئل بھی 3 فیصد سستا ہونے کے بعد 92 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 18روپے تک کمی کا امکان ہے ۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کیلئے اوگرا نے ورکنگ کا آغاز کردیا ۔پٹرول کی قیمت میں 9 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے کمی کا امکان ہے۔ تین روز کے دوران عالمی رجحان کے مطابق اوگرا حتمی سمری بھجوائے گا اور یکم اکتوبر سے حکومت کی جانب سے عوام کا بڑا ریلیف دئیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم وزیر خزانہ کی مشاورت سے حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ دوسری…

روس یوکرین جنگ امریکی اور یورپی معیشت پر بھاری

نیو یارک (پاک ترک نیوز) روس یوکرین جنگ امریکہ اور یورپی معیشت پر بھاری پڑنے لگی۔روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے لیکر اب تک امریکہ نے شرح سود میں تین مرتبہ اضافہ کردیا جبکہ یورپ میں بھی شدید معاشی بحران کا خطرہ منڈلانے لگا ہے ۔عالمی سٹاک مارکیٹیں مندی کا شکار ہیں جبکہ خام تیل کی قیمتیں بھی 9 ماہ کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی ہیں۔ دوسری جانب روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے یوکرین کے زیرقبضہ علاقوں میں ریفرنڈم کے اعلان اور رضا کار بھیجنے پر یورپ میں معاشی بحران کا خوف بڑھ گیا، جرمن، برطانوی اور…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت کم ہونے کا امکان ہے ۔تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی اعلان آج ہو گا۔ ڈیزل کی ریفائنری کی اوسط قیمت 4.18 روپے فی لیٹر کم ہو کر 228.87 روپے فی لیٹر سے 224.69 روپے ہو گئی ہے۔پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 10.23 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ 183.04 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 172.81 روپے ہو گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق گزشتہ 15 روز میں پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 10 روپے 23 پیسے کم ہوئی،…

روسی تیل کی خریداری ،بھارتی ریفائنر کے ساتھ عالمی سطح پر لین دین بند

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) روس سے تیل کی خریداری پر بھارتی ریفائنر کے ساتھ عالمی سطح پر لین دین بند کر دیا گیا۔تیل کی عالمی کمپنیوں اور بینکوں نے روس سے تیل خریدنے پر بھارتی فرم نیارا انرجی کے ساتھ لین دین بند کر دیا ہے۔ روسی کمپنی روزنیفٹ بھارتی ریفائنری نیارا انرجی میں 49 فی صد حصص کی مالک ہے، نیارا انرجی بھارت کی دوسری بڑی پرائیویٹ ریفائنر ہے۔یورپ سمیت بیش تر پروڈیوسرز نے نیارا انرجی کو براہِ راست تیل فروخت کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد بھارتی کمپنی اب مشرقِ وسطیٰ، چینی اور روسی…

یورپی یونین کی پابندیوں کے بعد ترکیہ کو روسی تیل کی درآمد دوگنا ہو گئی

استنبول(پاک ترک نیوز) روس یوکرین جنگ کے باعث ترکیہ اور روس کے درمیان تجارت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا اور دونوں ممالک کے درمیان تیل کی درآمد دوگنا ہو گئی ۔ ریفینیٹیو کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ روس سے یومیہ بنیادوں پر 2 لاکھ بیرل تیل درآمد کررہا ہے جو کہ 2021 میں اسی مدت کے دوران سے یومیہ 98 ہزار فی بیرل تھی۔ یورپی یونین نے یوکرین پر حملے کے بعد روس پر پابندیاں لگا رکھی ہیں، جس کے باعث یورپی کمپنیوں نے روس کے ساتھ کاروبار کو ختم کردیا ہے، جبکہ ترکیہ نے روس پر کوئی پابندیاں عائد نہیں کی…

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

نیو یارک (پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد کمی ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق تیل کی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ۔امریکی اور برطانوی خام تیل ایک فیصد سستا ہو گیا ۔ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 89ڈالر 60 سینٹ ہوگئی جبکہ برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 95ڈالر 50 سینٹ ہوگئی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی

لاہور: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا۔ برٹش کروڈآئل کی فی بیرل قیمت ایک اعشاریہ صفر چارفیصد کمی کے بعدایک سو دواعشاریہ نو ڈالرہو گئی۔ دوسری جانب امریکی کروڈ آئل کی قیمت ایک اعشاریہ تینتیس فیصد کمی کے ساتھ ستانوے اعشاریہ اکتیس ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

نیو یارک(پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ۔تیل کی قیمتوں میں تقریباً 3 ڈالرفی بیرل کا اضافہ ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اتارچڑھاؤ جاری ہے، برنٹ خام تیل کے ستمبرکے سودوں میں 2.79 ڈالر،یا2.6 فیصد اضافہ ہوا، ستمبرکے سودوں کی قیمت 109.93 ڈالر فی بیرل رہے۔امریکی یونائیٹڈ ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ(ڈبلیوٹی آئی)کی قیمت 2.79 ڈالر یا 3 فیصدبڑھ کر99.21 فی بیرل ہوگئی۔ اوپیک پلس کے آئندہ اجلاس میں گروپ کی جانب سے تیل کی پیداواربڑھانے کی توقعات کم ہونے پر جمعہ…

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور(پاک ترک نیوز) روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔ برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں بھی ایک اعشاریہ ایک آٹھ فیصداضافہ دیکھنے میں آیا۔ برطانوی کروڈآئل کی فی بیرل قیمت ایک سوسات اعشاریہ نو ڈالر ہو گئی۔ دوسری جانب امریکی کروڈ آئل کی قیمت ایک اعشاریہ پانچ صفر فیصد بڑھ کر اٹھانوے اعشاریہ سات دو ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

لاہور: (پاک ترک نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی ۔امریکی کروڈ آئل کی قیمت 101.4ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید کم ہو گئیں ۔امریکی کروڈآئل کی قیمت دواعشاریہ پانچ سات فیصد کم ہونے کے بعد ایک سو ایک اعشاریہ چار ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں بھی دواعشاریہ دو سات فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت ایک سو چار اعشاریہ سات ڈالر ہو گئی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100ڈالر فی بیرل سے کم ہو گئیں

لندن(پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھنے میں آئی جبکہ برینٹ کروڈ آئل 100 ڈالر سے نیچے آ گیا۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی۔ یورپ کا بینچ مارک خام کنٹریکٹ، برینٹ نارتھ سی، دوپہر کے درمیانی سودوں میں 3.3 فیصد گر کر 99.39 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ امریکی ہم منصب ڈبلیو ٹی آئی تیل بھی 3.3 فیصد گر کر 96.12 ڈالر پر آ گیا۔ تجزیہ کاروں نے پیشن گوئی کی ہے کہ برینٹ اس سال کے آخر میں دنیا بھر میں طویل معاشی بدحالی کی صورت میں 65 ڈالرتک پہنچ سکتا…

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

لندن / واشنگٹن(پاک ترک نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی منڈی میں برطانوی کروڈ آئل (برینٹ) کی قیمت 6.65 ڈالر فی بیرل یعنی 5.59 فیصد کم ہوکر 106.85 ڈالر پر آگئی۔اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 5.65 ڈالر یعنی 5.2 فیصد کم ہوکر 102.78 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی کساد بازاری کے خدشے کے پیش نظر انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 ڈالر فی بیرل تک کمی ہوئی۔ تیل اور گیس کی…

عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 380ڈالر تک پہنچنے کا خدشہ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) امریکی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ روس پر عائد پابندیوں کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 380ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی بینک جے پی مورگن کےتجزیہ نگاروں کو خدشہ ہے کہ اگر روس نے امریکہ کی جانب سے عائد پابندیوں کے خلاف جوائی کارروائی کی اور خام تیل کی پیداوار میں کمی کردی تو عالمی منڈی میں تیل کی فی بیرل قیمت 380تک پہنچ سکتی ہے ۔ امریکی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں ممکنہ کمی دنیا کے لیے تباہ کن ثابت…

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 6فیصد تک گر گئیں

لندن (پاک ترک نیوز)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 6فیصد کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ۔ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ برطانیہ میں برینٹ نارتھ خام تیل تقریباً 8ڈالر کمی سے 112ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔ دوسری جانب امریکا میں خام تیل 110ڈالر فی بیرل سے بھی سستا ہوگیا۔ امریکی خام تیل کی قیمت 9ڈالر سے زائد کمی سے 108ڈالر 5سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ قیمتوں میں کمی امریکا و دیگر مغربی ممالک میں شرح سود میں اضافے کے پیش نظر ہوئی کیوں کہ سرمایہ کار…

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

لاہور(پاک ترک نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 1.57 فیصد کمی سے قیمت 108.8 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ۔برطانوی خام تیل کی قیمت میں 1.73فیصد کمی سے فی بیرل قیمت 109.6 ڈالر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔برطانوی خام تیل کی قیمت میں 1.73فیصد کمی ہوئ جس س فی بیرل قیمت 109.6 ڈالر ہو گئی۔جبکہ امریکی کروڈ آئل 1.57 فیصد کمی سے 108.8 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More