عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100ڈالر فی بیرل سے کم ہو گئیں
لاہور(پاک ترک نیوز) بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100ڈالر فی بیرل سے کم ہو گئیں ۔مجموعی طور پر خام تیل کی قیمتوں میں دس فیصد کمی ہوئی ہ ۔
تفصیلات کے مطابق روس یوکرین جنگ کے باوجود خام تیل کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہیں ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 10فیصد کمی آئی ہےجس کے بعد برینٹ خام تیل 4.74 ڈالر کمی سے 102.16 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔
ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 4.58 ڈالر کمی کے بعد 98.43 ڈالر پر آگئی۔ماہرین معاشیات چین کی معیشت میں ممکنہ سست…