براؤزنگ ٹیگ

#pakirantenshion

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اسلام آباد پہنچ گئے، نورخان ائیربیس پر ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔ ایرانی وزیرخارجہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ،اپنے پاکستانی ہم منصب جلیل عباس جیلانی اور سکیورٹی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا جائے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران دونوں فریقین حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش اور دہشتگردی کے خلاف جنگ اور دوطرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔ پاکستان روانگی سے قبل…

وزیر خارجہ جلیل عباس کو ترک ہم منصب کا فون ،پاک ایران صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کو ترک ہم منصب ہاکان فیدان نے فون کیا، ٹیلی فونک گفتگو میں پاک ایران صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بات چیت کے دوران پاکستان اور ایران کے مابین جاری پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آپریشن مرگ بر سرمچار کا مقصد ایران کے اندر دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنانا تھا۔ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ترک ہم منصب ہاکان فیدان کو بتایا کہ پاکستان کشیدگی پیدا کرنے یا بڑھانے میں کوئی دلچسپی…

پاک ایران کشیدگی سے حالات کس طرف جائیں گے ہمیں علم نہیں: جوبائیڈن

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر امریکی صدر جوبائیڈن کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان اور ایران کے درمیان ہونے والی جھڑپوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نہیں جانتا کہ ایسے اقدامات حالات کو کسی جانب لے کر جائیں گے، کشیدگی کا جائزہ لے رہے ہیں، ہم جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتے، ایران اور پاکستان کا معاملہ کس موڑ کی طرف جاتا ہے اس پر ہم کام کر رہے ہیں۔ صدر…

کشیدگی کے بعد پاکستان ،ایران میں مثبت پیغامات کا تبادلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان اور ایران کے حکام کے درمیان مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان اور ایران کے سفارتی حکام کے درمیان مثبت پیغامات کے تبادلے کی تصدیق کردی۔ ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ رحیم حیات قریشی نے ایرانی ہم منصب سید رسول موسوی کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے جذبات کا جواب دیتا ہوں پیارے بھائی رسول موسوی۔ پاکستان اورایران کے کے برادرانہ تعلقات ہیں۔ مثبت بات چیت کے ذریعے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے آگے بڑھیں گے۔ سیکریٹری خارجہ کا مزید کہنا تھا…

ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو دفتر خارجہ کی ہدایت پر وطن واپس آئے ہیں،پاکستان نے گزشتہ روز سفیر کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنی مختصر پریس بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے اور ایرانی سفیر بھی فی الحال پاکستان نہیں آ رہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے بتایا تھا کہ پاکستانی حکام نے ایران کے تمام سفارتی دورے ملتوی…

امریکہ کی پاکستان پر ایران کی جانب سے حملے کی مذمت

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ نے ایران کی جانب سے پاکستان پر کیے جانے والے میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بدھ کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ایران نے چند روز کے اندر تین ہمسایہ خودمختار ممالک کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے پاکستان، شام اور عراق میں ہونے والے حملوں کی امریکا شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل…

چین کی جانب سے پاک ایران کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین کی جانب سے پاکستان اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کی گئی ہے۔ کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے کہا کہ پاکستان اور ایران خطے اور مسلم دنیا کے اہم ممالک ہیں، امید ہے پاک ایران اختلافات بات چیت سے حل کیے جا سکتے ہیں۔ کراچی میں چینی قونصل جنرل یانگ یوڈونگ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک سے کہتے ہیں کہ اختلافات پر تحمل کریں،پاکستان اور ایران اپنے تعلقات اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی اقدار کے مطابق آگے بڑھائیں۔ چین کے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ…

پاکستان کی جوابی کارروائی: ایران میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں پر حملے، متعدد ہلاک

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور پنجگور میں میزائل حملے کے جواب میں پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ حملے کر دیئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبے سیستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں پر ٹارگٹڈ حملے کیے، جوابی حملے میں ایران کے کسی سویلین یا فوجی ہدف کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا ہے کہ آپریشن کو "مرگ بر سرمچار" کا نام دیا گیا ہے جبکہ انٹیلجنس بیس آپریشن…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More