براؤزنگ ٹیگ

#pakvsnz

لاہور قلندرز کو شاہین کی قیادت میں 11میچز میں 10بار شکست کا سامنا

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور قلندرز کو شاہین کی زیر قیادت 11میچز میں سے 10میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث شائقین مایوس ہوگئے ۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز کی پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے ابتدائی 6 میچز میں شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے تقریباً باہر ہوچکی ہے۔ رواں برس قومی ٹیم اور لاہور قلندرز کی قیادت کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے 11 میچز میں قیادت کے فرائض سرانجام دیئے تاہم 10 مقابلوں میں شکست جبکہ ایک میں فتح نصیب ہوئی۔ شاہین کی کپتانی میں واحد فتح کیویز…

پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 13 اپریل سے شروع ہونے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز 13 سے 23 اپریل کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے اپریل میں پاکستان آئے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز اپریل کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ دونوں کرکٹ بورڈز نے شیڈول پر بات چیت کا آغاز کردیا ہے۔ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کے وینیو کیلئے لاہور اور راولپنڈی کا نام سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپُر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان…

نیوزی لینڈ کی پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کیلئے اپریل میں پاکستان آمد متوقع

لاہور(پاک ترک نیوز) پی ایس ایل کے اختتام کے بعد اپریل میں نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان متوقع ہے جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے جانے کا امکان ہے۔ قومی کھلاڑی مارچ میں پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت کریں گے۔ پی ایس ایل کا نویں ایڈیشن 17 فروری سے 18 مارچ تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب پاکستان ٹیم 4میچوں پر مشتمل سیریز مئی میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔قومی ٹیم نیوزی لینڈ سیریز کے بعد اپنا اگلا ٹی ٹوئنٹی میچ اب مئی 2024 میں کھیلے گی۔ پہلا میچ لیڈز میں 22 مئی…

چوتھا ٹی ٹونٹی ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

کرائسٹ چرچ (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے چوتھے میچ میں کیوی ٹیم نے شاہینوں کو 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 4صفر کی برتری حاصل کرلی۔ تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ پاکستان کی جانب سے 159رنز کا ہدف 18.1اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے 72،فلپس نے 70نے رنز بنائے ۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ اس…

چوتھا ٹی 20: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف

کرائسٹ چرچ: (دنیا نیوز) پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف دے دیا۔ قبل ازیں کرائسٹ چرچ میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔دونوں ٹیمیں کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہیں۔ پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے، ورلڈکپ کی تیاری کے لیے ٹیم میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ شاہینوں کی جانب سے صائم…

لیجنڈری پاکستانی بلے باز کا بابر اعظم کو اہم مشورہ

لاہور(پاک ترک نیوز) لیجنڈری پاکستانی بلے باز ظہیر عباس نے سابق کپتان بابر اعظم کے لیے ایک اہم ٹپ شیئر کی ہے کیونکہ وہ اپنے معیار کے مطابق نسبتاً خراب پرفارمنس کے بعد بالآخر فارم میں واپس آتے ہیں۔ ایشین بریڈمین نے عالمی معیار کے بلے باز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے کھیل میں مزید مستقل مزاجی لائیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ بلے باز توقعات سے کم کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ظہیر عباس نے امید ظاہر کی کہ بابر اعظم ایک بار پھر ڈیلیور کرے گا اور اپنی خراب فارم سے واپسی کرے گا اور میچ جیتنے والی ففٹی…

بابر اعظم کے ساتھ کوئی اچھا پلیئر کھڑا ہوتا تو میچ جیت سکتے تھے،شاہین آفریدی

ڈونیڈن (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے ساتھ کوئی اچھا پلیئر کھڑا ہوتا تو میچ جیت سکتے تھے۔ سابق کپتان بابر اعظم کی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بابر نے تینوں میچز میں اچھا کھیلا لیکن میرے خیال سے وہ فِنش نہیں کرپایا۔ بابر اعظم کے ساتھ کوئی اچھا پلیئر کھڑا ہوتا تو میچ جیت سکتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-3 سے شکست کے بعد پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں کیا۔ بدقسمتی سے نیوزی لینڈ…

آسٹریلیا کے بعد پاکستان کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بھی بدترین شکست

ڈونیڈن (پاک ترک نیوز) آسٹریلیا کے بعد پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، صائم ایوب، اعظم خان، محمد رضوان، افتخار احمد کسی کا بلا نہ چل سکا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ آج ڈونیڈن میں کھیلا گیا۔ نیوزی لینڈ میں جاری 5 ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کیویز کی جانب سے فن ایلن اور ڈیون کانوے نے جارحانہ اننگز کا آغاز کیا تاہم تیسرے اوور میں حارث رؤف کی گیند پر کانوے کیچ آؤٹ…

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی کل ہوگا ،زمان اورجونیئر ان

ڈونیڈن (پاک تر ک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ کل ہو گا ۔ فاسٹ بائولر عباس آفریدی آئوٹ ،زمان اور وسیم جونیئر پلیئنگ الیون میں شامل ہوںگے ۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر ڈونیڈن میں شاہینوں اور کیویز کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام پانچ بجے شروع ہو گا۔ قومی فاسٹ بائولر عباس آفریدی انجری کے باعث تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شرکت نہیں کریں گے جبکہ عامر جمال اور اسامہ میر کی آرام دیا گیا ہے…

قومی ٹیم تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شرکت کرنے کیلئے ڈونیڈن پہنچ گئی

ڈونیڈن (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے نیوزی لینڈ کے شہر ڈونیڈن پہنچ گئی ۔ سیریز کا تیسرا میچ بدھ 17 جنوری کو ہوگا جس کے لیے گرین شرٹس ڈونیڈن پہنچ گئی ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جا رہی پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں میزبان کیویز کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ نے ابتدائی دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کو شکست دی تھی ۔مذکورہ سیریز میں شاہین شاہ آفریدی پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم آج آرام کرے گی جب کہ…

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا

ہملٹن (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا ۔ تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں مد مقابل آئیں گی۔میچ پاکستانی وقت کےمطابق دن گیارہ بج کر دس منٹ پر شروع ہو گا ۔ پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز آک لینڈ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں قومی ٹیم 227…

بابراعظم ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے بلےباز بن گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم ٹی20 انٹرنیشنل فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے تیسرے بلےباز بن گئے۔ بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں 35 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 57 رنز کی اننگز کھیلی ۔سابق کپتان ٹی20 انٹرنیشنل فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے تیسرے بلےباز بن گئے ہیں۔ بابراعظم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 105 ٹی20 انٹرنیشنل مقابلوں میں 42.12 کی اوسط سے 3 ہزار 538 رنز اسکور کررکھے ہیں۔ فہرست میں ویرات…

پہلا ٹی ٹونٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دیدی

آک لینڈ (پا ک ترک نیوز) کیویز نے پہلے ٹی 20 میچ میں شاہینوں کو دبوچ لیا۔ تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں جاری 5 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں قومی ٹیم 227 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 180 سکور پر ڈھیر ہو گئی اور یوں پہلا میچ 46 رنز سے کیویز نے اپنے نام کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور محمد رضوان نے کیا تاہم 33 رنز کے مجموعے پر صائم ایوب 8 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ محمد رضوان بھی 25 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی…

نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 227رنز کا ہدف

آک لینڈ (پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 227رنز کا ہدف دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کافیصلہ کیا ۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 226رنز بنا لئے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے 61جبکہ کپتان کین ولیمسن نے 57رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور عباس آفریدی نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

نیوزی لینڈ کی پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

آک لینڈ (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں کیو ی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے ۔نیوزی لینڈ نے 13.1اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 152رنز بنا لئے ۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں جاری پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کی ترجیح دی ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن اور ڈیوڈ کانوالے نے اننگز کا آغاز کیا ۔کانوائے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔ فن ایلن 35رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔ کپتان کین ولیمسن 57رنز…

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے شاہنواز دہانی کو ٹیم سے باہر کرنے کی وجہ بتا دی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے تیز گیند باز شاہنواز دہانی کو ٹیم سے باہر کرنے کی وجہ بتا دی۔ چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے قومی فاسٹ بائولر شاہنواز دہانی کو اہم سیریز میں شامل نہ کرنے پر کہاکہ تیز گیند باز آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن فٹنس کے خدشات کی وجہ سے ڈراپ کر دیا گیا۔ ایک رپورٹ میں وہاب ریاض کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ بات قابل غور ہے کہ آسٹریلیا کے دورے کے لیے پاکستانی ٹیم میں شاہنواز دہانی کو شامل کرنے کے بارے…

پاکستان کرکٹ ٹیم کی آک لینڈ میں بھرپور مشقیں

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے آک لینڈ میں تیاریاں شروع کر دیں۔ تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ پہنچنے والی قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، پریکٹس سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔کپتان شاہین شاہ آفریدی نیٹ پر مکمل فٹ نظر آئے جبکہ نیٹ سیشن میں تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا…

پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ پہنچ گئی

آک لینڈ (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز میں حصہ لینے کیلئے نیوزی لینڈ پہنچ گئی ۔ قومی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں 5میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے آک لینڈ پہنچ گیا ۔ پاکستانی ٹیم کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی ۔محمد رضوان کو قومی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا ۔سیریز کا دوسرا میچ 14جنوری کو ہملٹن ،تیسرا ٹی ٹونٹی میچ…

نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا

آک لینڈ (پا ک ترک نیوز) نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف 5 میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز 12 جنوری سے شروع ہو گی۔ کپتان کین ولیمسن سیریز کے تیسرے میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے ان کی جگہ تیسرا میچ لوکی فریگسن کھیلیں گے جبکہ بین سیرز پہلے اور دوسرے میچ میں دستیاب ہوں گے۔ کیوی ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں جوش کلارکسن، ڈیون کانوے، فن ایلن، مارک چیپ مین، لوکی فریگسن، ڈیرل مچل، میٹ ہنری،…

دورہ نیوزی لینڈ؛ قومی ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز )نیوزی لینڈ میں پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے 17رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔ شاہین آفریدی کپتان مقرر کردیئے گئے ۔شاداب خان کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، جس میں شاہین شاہ آفریدی کو بطور کپتان فرائض سرانجام دیں گے۔ بابراعظم، فخر زمان، محمد رضوان، صائم ایوب، حسیب اللہ خان، محمد نواز، افتخار احمد، حارث رؤف، عامر جمال، اعظم خان، زمان خان، عباس…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More