براؤزنگ ٹیگ

#pashin

پشین کے بعد قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفتر کے باہر دھماکہ ،مجموعی طور پر 25افراد جاں بحق

کوئٹہ(پاک ترک نیوز) بلوچستان کے اضلاع پشین کے بعد قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدوار کے دفتر کے باہر دھماکہ ہوا ،دھماکوں کے سبب مجموعی طور پر 25 افراد جاں بحق اور 45 افراد زخمی ہوگئے۔ بلوچستان اور خیبر پختون خوا دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں ہیں، آج بلوچستان کے اضلاع پشین میں آزاد امیدوار اور قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کے امیدوار کے انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جن میں 24 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور 45 سے زائد زخمی ہیں۔ پہلا دھماکا پشین کے علاقے خانوزئی میں ہوا جہاں دھماکے کے بعد…

پشین : انتخابی دفتر کے باہر دھماکہ ، 8افراد جاں بحق

پشین (پاک ترک نیوز) پشین کے حلقہ پی بی 47 میں سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر دھماکا ہوا ہےجس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے ۔دھماکے کے باعث 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور نقصان کا تعین کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کل ملاقات ہوگی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی کل پاک ایران سرحدی علاقے پشین پر ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات میں وسیع پیمانے پر توسیع پرمشاورت ہوگی وزیراعظم اور ایرانی صدر2 منصوبوں کا افتتاح کریں گے ، جن میں 110 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ اور سرحدی مارکیٹ کا افتتاح شامل ہے ۔ایران اور پاکستان کی سرحد پر تین نئی تجارتی منڈیاں بھی کھولی جا رہی ہیں، مند کے مقام پر پاک ایران تجارتی منڈی کھول دی گئی ہے،دو منڈیوں کو کھولنے کا کام جاری ہے۔…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More