براؤزنگ ٹیگ

#patkurknews

ترکیہ میں شرح سود 50فیصد تک پہنچنے سے افراط زر میں مزید اضافہ ہوگا۔ جے پی مورگن بنک کی رپورٹ

لندن (پاک ترک نیوز) توقع سے زیادہ مضبوط افراط زر کے اعداد و شمار سامنے آنے کے بعدامریکی سرمایہ کار بنک جے پی مورگن نےجمہوریہ ترکیہ کے لئے اپریل میں اپنی پیشن گوئیوں میں 500 بیس پوائنٹ سود کی شرح میں مزید اضافہہونےکا اندیشہ ظاہرکرتے ہوئےصورتحال کوخطرے کے نشان کی جانب بڑھتا ہوا قراردیا ہے امریکی انویسٹمنٹ بینک نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ ایک ایسا اقدام ہے جو اگر درست ہے تو ترکیہمیں شرح سود 50فیصد کے ساتھسرخ لکیر تک پہنچ جائے گی۔بنک نے پہلے توقع کی تھی کہ ترکیہ کا شرح سود میں حالیہ اضافہ…

برکس کے20رکن ممالک کی روسی ادائیگی کے نظام میں شمولیت

جوہانسبرگ (پاک ترک نیوز) برکس کے 20ممالک امریکی ڈالر کے مقابلے میں روسی ادائیگی کے نظام میں شمولیت کیلئے رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔ BRICS کے مجموعی طور پر ڈی ڈیلرائزیشن کے منصوبوں کے ساتھ موافق 20 ممالک نے امریکی ڈالر کو کم کرنے کے لیے روسی ادائیگی کا نظام اپنایا ہے۔ روس نے کہا ہے کہ SWIFT کے متبادل میں پہلے ہی 159 سے زیادہ غیر ملکی شرکاء موجود ہیں۔ روس کے مرکزی بینک کی گورنر ایلویرا نبیولینا نے ایک حالیہ برکس بحث کا اعلان کیاکہ برکس اتحاد کیلئے مغربی ادائیگی کے نظام کو چیلنج کرنے کا راستہ…

نائجر، مالی، برکینا فاسو نے ECOWAS سے دستبرداری کا اعلان کردیا

بماکو (پاک ترک نیوز) نائیجر، مالی اور برکینا فاسو مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری (ECOWAS) سے "فوری طور پر دستبرداری کا اعلان کردیا ۔ تین فوجی قیادت والے مغربی افریقی ممالک نے علاقائی بلاک ECOWAS سے فوری طور پر دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس کے اراکین کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔ تینوں ممالک کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ECOWAS غیر ملکی طاقتوں کے زیر اثر ہے ۔ اپنے بانی اصولوں سے غداری کرتے ہوئے، اپنے رکن ممالک اور اس کی آبادی کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔…

بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہو چکی ، انتخابی نشان تبدیل کرنا ممکن نہیں ، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع ہو چکا انتخابی نشان تبدیل کرنا ممکن نہیں ۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کی تبدیلی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ کمیشن نے ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ انتخابی نشان تبدیل کرنے سے اجتناب کریں، انتخابی نشان میں تبدیلی لازم ہوتو پیشگی اجازت لیں۔ الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہو چکی ہے اسلئے ممکن ہے کہ نشان تبدیل نہ ہو سکے۔ یاد رہے کہ پی…

لیول پلیئنگ فیلڈ: پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست واپس لے لی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہم الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لے رہے ہیں، جمہوریت کی بقا کیلئے عوام کی عدالت میں جانا پسند کریں گے۔ لطیف کھوسہ کا…

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر پر حملہ، بیٹے اور بھتیجے پر تشدد

اسلام آباد(پاکترک نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر پر حملہ ہوا ہے جس میں بیٹے پر تشدد کیا گیا، اطلاع ملنے پر بیرسٹر گوہر چیف جسٹس کی لائیو سماعت چھوڑ کر گھر روانہ ہوگئے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کی۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے دوران سماعت اطلاع ملنے پر روسٹرم پر آکر کہا کہ جناب چیف جسٹس صاحب میرے گھر میں حملہ ہوا ہے، فیملی پر تشدد کیا…

ترکیہ میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 100مشتبہ افراد سے تحقیقات

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک وزیر دفاع یلماز تنچ کا کہنا ہے کہ ملک میں اسرائیل کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں 100سے زائد مشتبہ افراد سے تحقیقات کی گئیں ۔ تفصیلات کےمطابق وزیر انصاف یلماز تنچ کا کہنا ہے کہ تازہ ترین تحقیقات میں ملک میں اسرائیل کی موساد کی جاسوسی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں میں 36 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یلماز تنچ نے کہا کہ 12 افراد کو مطلوب ہے جبکہ تفتیش کرنے والوں کی کل تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 25 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔…

امریکہ سے F-16طیاروں کی خریداری پر ٹھوس اقدامات کی توقع ہے،ترک وزیر دفاع

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے وزیر دفاع یاسر گلر کا کہنا ہے کہ امریکہ سے F-16طیاروں کی خریداری کے معاملے پر ٹھوس اقدامات کی توقع ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ترکیہ کے وزیر دفاع یاسر گلر نے کہا ہے کہ ترکیہ امریکہ سے F-16 لڑاکا طیاروں کی خریداری کی درخواست کے عمل کی نگرانی کر رہا ہے، اور وہ ان طیاروں کے بارے میں "جلد سے جلد" ٹھوس اقدامات کی توقع کر رہے ہیں۔ امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے خطاب کرتے ہوئے یاسر گلر نے ان رویوں اور طریقوں کی اصلاح پر زور دیا جو ترکیہ کی قومی سلامتی کو براہ راست متاثر کرتے ہیں۔…

سوات میں گزشتہ برس ریکارڈ 4لاکھ 49ہزار سیاحوں کی آمد

سوات (پاک ترک نیوز) سوات میں گزشتہ برس 2023کے دوران ریکارڈ 4لاکھ 49ہزاروں سیاحوں کی ریکارڈ آمد ہوئی ۔ تفصیلات کےمطابق ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کا کہنا ہے کہ وادی سوات میں 2023 کے دوران ریکارڈ 4لاکھ 49ہزار سیاحوں کی آمد ہوئی، جن میں 108 ممالک کے 4000 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ سوات پریس کلب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر علی جو اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل بھی ہیں، نے کہا کہ خوبصورت وادی سوات اپنی قدرتی خوبصورتی کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ انہوں نے کہاکہ…

محمد یوسف انڈر 19ایشیا کپ میں شکست کے باوجود 6نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کے معترف

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان انڈر 19ٹیم کی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں شکست کے باوجود ہیڈ کوچ محمد یوسف 6ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے ۔ UAE u19 کے خلاف سیمی فائنل میں شکست کے باوجود یوسف اپنی رہنمائی میں ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی کرکٹ کے مستقبل کے بارے میں پر امید ہیں۔ پاکستان انڈر 19ٹیم کےہیں کوچ محمد یوسف نے اذان اویس اور سعد بیگ کی شاندار بلے بازی کی مہارت کو سراہتے ہوئے ان کی شاندار کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ کوچ نے مسلسل بہتری کی اہمیت…

ترقی یافتہ ممالک کے مساوی ہتھیاروں کا نظام تیار کرنا جائز حق ہے ،شمالی کوریا

نیو یارک (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا کے سفیر سفیر کم سونگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنے ملک کی جانب سے جاسوسی سیٹلائٹ لانچ کرنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈی پی آر کے کے لیے ایک اور جنگجو فریق کے طور پر ایک جائز حق ہے کہ وہ امریکہ کے پاس موجود یا ترقی یافتہ ہتھیاروں کے نظام کے مساوی ہتھیاروں کے نظام کو تیار کرے، جانچے، تیار کرے اور اسے حاصل کرے۔ پیر کو سلامتی کونسل میں، اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر کم سونگ نے شکایت کی کہ دیگر ممالک کو سیٹلائٹ پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ شمالی…

امریکہ میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کو قتل کرنیوالے پولیس افسر پر چاقو سے حملہ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) امریکہ کے شہر نیو یارک میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کو قتل کرنیوالے پولیس افسر ڈیرک چوون کو ایک اور قیدی نے چاقو سےوار کرکے شدید زخمی کردیا گیا تاہم اس کی خالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔ تفصلات کےمطابق رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیو یارک میں سیاہ فارم جارج فلائیڈ کو قتل کرنے والے پولیس افسر ڈیرک چوون پر چاقو پر ایک اورقیدی کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ہے ۔ امریکہ میں میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ جارج فلائیڈ کے قتل کے مجرم مین یپولیس پولیس افسر ڈیرک…

شمالی کوریا رہنماکم جونگ ان کا امریکہ، جنوبی کوریا کی جاسوس سیٹلائٹ تصاویر کا جائزہ

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا کے رہنما نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی جاسوس سیٹلائٹ تصاویر کا جائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے دعوی کیاہے کہ کم جونگ اُن نے امریکہ، جنوبی کوریا کی جاسوس سیٹلائٹ تصاویر کا معائنہ کیا ۔ سرکاری میڈیا کے مطابق، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل اور پرل ہاربر میں امریکی فوجی اڈے سمیت "بڑے ہدف والے علاقوں" کی جاسوس سیٹلائٹ تصاویر کا معائنہ کیا ہے۔ کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (KCNA) نے کہا کہ کم نے پیانگ…

میجر (ر) عادل راجہ کو 14 ، کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید ، رینک ضبط کر لئے گئے

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) میجر (ر) عادل فاروق راجہ اور کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو قید کی سزا سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکپاک فوج نے 2 ریٹائرڈ افسران کو کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنا دی اور رینک بھی ضبط کر لئے گئے۔ ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 2 ریٹائرڈ افسران عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو سزا سنائی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ریٹائرڈ افسران کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنائی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ کو…

ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 287رنز کا ہدف دیدیا

احمد آباد (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 36ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 287رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر احمد آباد میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 36ویں میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49.3اوورز میں 286رنز بنا سکی ۔ آسٹریلیا کی جانب سے لبھوشن نے 71،سٹیو سمتھ نے 44رنز بنائے ۔ انگلینڈ کی جانب سے ووکس نے 4،ووڈ اور عادل رشید نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

نگران وزیراعظم سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی ۔ وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران پُرتپاک استقبال اور شاندار انتظامات پر چینی صدر شی جن پنگ اور چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔ نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ دورہ چین کے دوران جن مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے ان پر عمل درآمد کے لیے پاکستان بھرپور اقدامات اٹھائے گا۔ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ معاہدوں کی بدولت چین پاکستان اقتصادی راہداری میں نئے باب کا…

پاکستان کے اندر کسی اور ملک کی ایجنسی نہیں صرف ملکی اداروں کا اثر ہو گا،نگران وزیراعظم

گلگت بلتستان(پاک ترک نیوز) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر کسی اور ملک کی ایجنسی نہیں صرف ملکی اداروں کا اثر ہو گا۔کسی کو معاشرے کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ دورہ گلگت میں ادارہ امراض قلب میں او پی ڈی کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام مسائل آئینی طریقے سے حل کیے جائیں گے، آئینی سوالات کے جواب ڈھونڈ رہے ہیں اور ان کے جواب جلد عوام تک پہنچائیں گے۔کسی بھی نشست کے لیے بولی نہیں لگے، ہم بولیاں لگانے نہیں…

نگران وزیراعظم کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی )کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء، عسکری قیادت اور دیگرحکام شریک ہیں۔اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے حوالے سے امور پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ ایس آئی ایف سی حکام اجلاس میں تاجروں اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتوں پر آگاہ کریں گے جب کہ اجلاس میں سرمایہ کاری سمیت اہم امور پر فیصلے بھی ہوں گے۔

ترکیہ میں 5.5 شدت کا زلزلہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) جنوبی ترکیہ کے صوبے ادانا میں 5.5شدت کا زلزلہ آیا ہے ۔کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کے مطابق ترکیہ کے جنوبی صوبے ادانا میں مقامی وقت کے مطابق صبح 8.44پر 5.5شدت کا زلزلہ آیا جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ 5.5 شدت کے زلزلے کے بعد تین چھوٹے آفٹر شاکس آئے۔ زلزلے کے جھٹکے قریبی صوبوں دیاربکر اور مرسین میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز شہر کے ضلع کوزان میں بتایا گیا…

وزیراعظم کے صاحبزادہ سلیمان شہباز سمیت تمام ملزمان منی لانڈرنگ کیس میں بری

لاہور(پاک ترک نیوز) سپیشل کورٹ سینٹرل لاہور نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز سمیت تمام ملزموں کو منی لانڈرنگ کیس میں بری کر دیا۔ وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، ایف آئی اے نے 27 سوالات کے جوابات عدالت میں جمع کرا دئیے۔ جج بخت فخر بہزاد نے سوال کیا کہ منی لانڈرنگ کی انکوائری کس نے کی تھی؟، ایف آئی اے کے وکیل نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے انکوائری کی تھی، سربراہی ڈاکٹر رضوان نے کی تھی۔ جج بخت فخر بہزاد نے پوچھا کہ ایف آئی اے نے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More