براؤزنگ ٹیگ

#pdma

پنجاب میں آج سے یکم جولائی بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب میں آج سے یکم جولائی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر میں بارشوں کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش برسانے والا سلسلہ آج رات پاکستان میں داخل ہوگا۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید طوفان اور کہیں ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالا اور نارووال میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے…

پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کہ 8 سے 10 مئی کے دوران پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے، پنجاب کے مختلف اضلاع میں 10 اور 11 مئی کو طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال سے آگاہ…

لاہور میں آج سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور میں آج سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ لاہور سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بدھ سے بارش کا ایک اور سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے کہا کہ یہ سلسلہ اتوار، 28 اپریل (وقفے کے ساتھ) تک جاری رہے گا۔ادھر پی ڈی ایم اے نے مزید بارش کا الرٹ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے نے "بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی تھی۔

بارش اورسیلاب کے متاثرین کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ بارش اورسیلاب کے متاثرین کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کو کسی قیمت اکیلا نہیں چھوڑ سکتا۔قدرتی آفات سے نبٹنے اور لوگوں کے ریسکیو و مدد کیلئے جامع لائحہ عمل ضروری ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو این ڈی ایم اے کی جانب سے حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کی مدد، قدرتی آفات کی پیشگی اطلاع اور ریسکیو و امداد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی…

پنجاب بھر میں 11 تا 14 مارچ تک طوفانی بارشوں کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں 11 تا 14 مارچ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے ترجمان کا کہناہے کہ 11 سے 14 مارچ کے دوران صوبے بھر میں طوفانی بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ طوفانی بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں ٹرانسپورٹ متاثر ہو سکتی ہے، اس حوالے سے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے انتظامیہ کو 24 گھنٹے چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کسی بھی…

روجھان ، راجن پور اور تونسہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی ،متعدد بستیاں زیر آب

راجن پور(پاک ترک نیوز) روجھان ،راجن پوراور تونسہ میں سیلاب نے تباہی مچادی ، متعدد بستیاں زیر آب آ گئیں ۔ بارشوں کے باعث 27 ہزار 860 ایکڑ پر کاشت فصلیں متاثر ہو گئیں، راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کی سفارش ، آبیانہ، زرعی انکم ٹیکس سمیت سرکاری واجبات اور قرض معاف کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔ ادھر دریائے چناب کے ملحقہ علاقوں میں سیلاب کا خدشہ، اکھنور کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہو گئی، مرالہ، خانکی، قادر آباد کے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More