براؤزنگ ٹیگ

#politics

ہماری سیاست ڈھانچہ جاتی نقائص کا شکار ہے : وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہماری سیاست ڈھانچہ جاتی نقائص کا شکار ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ سیاست ایک ایسا میدان ہے جہاں لوگ عوامی خدمت کے لیے مقابلہ کرتے ہیں۔ وزیراعظم کاکہنا تھا کہ بدقسمتی سے سیاست کو بے معنی بیان بازی سے جوڑ دیا گیا ہے، میرے نزدیک سیاست کے میدان میں ہمیں صرف اپنے شہریوں کی خدمت کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ گزشتہ روز ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہماری…

وزیر اعظم اعتما د کا ووٹ جیتنے کیلئے پر امید :میڈیا رپورٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کے بعض میڈیا چینلز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے اتوار کو قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے حوالے سے حکمت عملی بدل لی ہے۔ اب پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی کو ہدایات جاری کی جارہی ہیں کہ وہ کل ووٹنگ کے عمل میں شرکت کریں اور عمران خان پر اعتماد کااظہار کریں۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے ایک حکمنامے کے ذریعے اپنے ارکان اسمبلی کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ اسمبلی اجلاس میںشرکت نہ کریں۔ بعض حلقوں کی جانب سے کہا جارہا ہےکہ…

پنجاب اسمبلی :وزیر اعلی کیلئے ووٹنگ آج نہیں ہوگی

لاہور(پاک ترک نیوز) جمعہ کو گورنر چوہدری محمد سرور کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کیے جانے کے بعد سب سے بڑے صوبے کی اعلیٰ وزارت کا عہدہ خالی ہوگیا، جس کے بعد نئے صوبائی سربراہ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج کے لیے طلب کرلیا گیا۔ تاہم، پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری محمد خان بھٹی نے ہفتے کے روز کہا کہ پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ آج نہیں ہوگی۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، بھٹی نے کہا کہ آج کے اسمبلی اجلاس میں صرف شیڈول جاری کیا جائے گا اور…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More