چیف الیکشن کمشنر کا صدر مملکت سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن کی جانب سے صدر مملکت کو جوابی خط لکھا گیا ہے، جس میں چیف الیکشن کمشنر کی صدر سے ملاقات سے انکار کیا گیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو لکھے گئے جوابی خط میں الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے کہ فی الحال چیف الیکشن کمشنر صدر سے ملاقات نہیں کریں گے۔ خط کے مطابق قومی اسمبلی وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 58 (1) کے تحت تحلیل ہوئی۔ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 میں ترمیم ہو چکی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد الیکشن کی تاریخ…