براؤزنگ ٹیگ

#psl7

پی ایس ایل 7،یونائیٹڈ آج گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائیں گے

کراچی (پاک ترک نیوز) کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)7کے آٹھویں روز ایونٹ کے 10ویں میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں جوڑ پڑے گا۔ پی ایس ایل 7کی نمبر ون ٹیم ملتان سلطانز سے اپنے آخری دونوں میچز میں شکست سے دوچار ٹیمیں جیت کا عزم لیے اِن ایکشن ہوں گی۔ تیاریاں مکمل ، پلان بھی فائنل کر لیے گئے۔ گلیڈی ایٹرز اور یونائیٹڈ کے مابین میچ کا بگل شام ساڑھے سات بجے بجے گا، اس سے پہلے ایونٹ کی ناقابل شکست اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے اپنی دھاک خوب…

پی ایس ایل 7، لاہور قلندرز کو پشاور زلمی کا چیلنج درپیش

کراچی (پاک ترک نیوز) کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )7میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔ دونوں ٹیمیں شام ساڑھے سات بجے نیشنل سٹیڈیم میں دوسری فتح کی تلاش میں میدان میں اتریں گی۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں دو دو میچز کھیل چکی ہیں ۔ جن میں دونوں کو ایک ایک مرتبہ شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔ قلندرز کراچی کے ساتھ سنسنی خیز جیت کے بعد نئی فتح کیلئے پرامید ہے ۔دوسری جانب پشاور زلمی اسلام آباد کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد پرجوش انداز میں واپسی کی…

پی ایس ایل 7، ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیمیں مد مقابل

کراچی (پاک ترک نیوز) کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 7میں ٹورنامنٹ کی اب تک ناقابل شکست ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی ۔ تینوں میچز میں کامیابی حاصل کرنیوالی ملتان سلطانز کو ناقابل شکست اسلام آباد یونائیٹڈ کا چیلنج درپیش ہے۔ایونٹ کا ساتویں میچ شام ساڑھے سات بجے کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ دونوں ٹیمیں پاکستان سپر لیگ میں 9بار مد مقابل آ چکی ہیں جن میں پانچ میچوں میں یونائیٹڈ جبکہ چار میں ملتان سلطان کامیاب رہی۔ پی ایس ایل 7ومیں ملتان سلطانز کی ٹیم پوائنٹس…

ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندر کو ہرا دیا

کراچی (پاک ترک نیوز) کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ 7کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی۔ ملتان سلطانز نے 207رنز کا ہدف دو گیندیں قبل حاصل کیا ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے شان مسعود نے 83رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان محمد رضوان نے 63رنز بنائے ۔ قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ لاہور قلندرز نے مطلوبہ 20اوورز میں پہلے کھیلتے ہوئے 206رنز بنائے تھے ۔ فخر زمان نے…

پاکستان سپر لیگ 7، کوئٹہ اور پشاور زلمی آج مد مقابل

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )7کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو پشاور زلمی کا چیلنج درپیش ہو گا۔زلمی کے کپتان وہاب ریاض کورونا کا شکار ہونے کے باعث کپتانی کے فرائض شعیب ملک انجام دیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم میں آج پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہونگے ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بجے کھیلا جائے گا۔ پشاور زلمی ایونٹ کے آغاز سے ہی مشکلات سے دوچار ہیں، کوچ ڈیرن سیمی ذاتی مصروفیات کے باعث زلمی سے…

پی ایس ایل 7کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے آغاز

کراچی ( پاک ترک نیوز ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )7 کا کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب سے آغاز ہو گیا ۔وزیراعظم عمران خان کا پیغام بھی دکھایا گیا۔ کراچی نیشنل سٹیڈیم ایل ای ڈی لائٹس سے جگمگا اٹھا جبکہ قومی ترانے کے بعد شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا،عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ گاکر شائقین کو محظوظ کیا۔ سکرین پر پاکستان کی 70 سالہ تاریخ کو ڈاکومینٹری کی صورت میں پیش کیا گیا ۔ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور میزبان کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ پی…

پی ایس ایل 7کا آج سے آغاز ،کراچی کنگز اور ملتان سلطان مد مقابل ہوںگے

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے 7ویں ایڈیشن کا آغاز آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہو گا ۔ افتتاحی تقریب کو مختصر رکھا گی ہے ۔ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور میزبان کراچی کنگز کی ٹیمیں پہلے میچ میں مد مقابل ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے دیوانے کیلئے اچھی خبر پی ایس ایل 7کا میلہ سجنے میں چند گھنٹے باقی ہیں ۔ گرائونڈ کا انتظام پاک فوج نے سنبھال لیا ہے ، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہو گی۔ افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ بھی پرفارم کرینگے۔…

کراچی: نیشنل سٹیڈیم میں آگ لگنے سے کمنٹری باکس کا سائونڈ سسٹم جل گیا

کراچی (پاک تر ک نیوز) کراچی میں نیشنل سٹیڈیم میں آگ لگنے سے کمنٹری باکس کا سائونڈ سسٹم مکمل طور پر جل گیا۔ شہر قائد کے نیشنل سٹیڈیم میں کل سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )7کے میچز کا انعقاد ہونا ہے جو 7فروری تک جاری رہے گا جبکہ دیگر میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔ اتنے بڑے ایونٹ کے موقع پر آتشزدگی کے باعث ہونیوالے نقصان نے حفاظتی حفاظت پر کئی سوالات اٹھا دیئے ہیں ۔

پی ایس ایل 7، کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے پاکستان سپر لیگ 7کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے ۔ نک نائٹ اور مائیک ہیز مین پہلی بار پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں کمنٹری کریں گے جبکہ دیگر کمنٹیٹرز میں وقار یونس ، بازید خان، ڈیوڈ گاور ،ڈینی مورسن اور ثنا میر کے ساتھ طارق سعید اور عروج ممتاز بھی اپنی آواز سے شائقین کا لہو گرمائیں گی۔

کورونا پھیلائو کے باعث پی ایس ایل موخر کیا جا سکتا ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کورونا کے پھیلائوکے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 7کو ایک ہفتے کیلئے موخر کیا جا سکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا دنیا بھر میں اثر انداز ہو رہا ہے ۔پاکستان سپر لیگ کے دوران اگر کورونا وبا میں اضافہ ہوا تو پلان کے مطابق لیگ کو ایک ملتوی کیلئے ملتوی کیا جا سکتا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ ہم کورونا سےبچاؤ کے لیے جتنی تیاری کرسکتے تھے ہم نے کی، پوری کوشش ہے کہ پی…

پی ایس ایل 7کے کراچی میں میچز کیلئے 25فیصد تماشائیوں کی اجازت

کراچی(پاک ترک نیوز) این سی او سی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے کراچی میں ہونے والے میچز کیلئے 25فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازی دیدی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے فیصلے کے مطابق کراچی میں 27 جنوری سے شروع ہونیوالی لیگ کے ہر میچ میں 8 ہزار کے لگ بھگ تماشائیوں کونیشنل سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کیلئے سخت کوویڈ19پروٹوکولز پر عملدرآمد کرنا ہو گا ۔ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 10فروری سے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلاجائے گا جس میں تماشائیوں کی تعداد کا…

پی ایس ایل 7،آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع

لاہور(پاک ترک نیوز)27جنوری سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )7کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے شائقین کیلئے فری ٹکٹس کی بھی آفرکی ہے۔ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ چھ ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں، چار ٹکٹ خریدنےپر ایک ایک فری ٹکٹ ملے گا۔ راؤنڈ میچز کی قیمت ڈھائی سو سے تین ہزار تک رکھی گئی ہے، جبکہ فائنل راؤنڈ میں اس کی قیمت پانچ سو سے چار ہزار روپے تک ہوگی۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی اور قذافی سٹیڈیم لاہور میں فی الحال سو فیصد تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی اجازت…

پاکستان سپر لیگ 7کی افتتاحی تقریب میوزک اور رقص کے بغیر ہو گی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )7کی افتتاحی تقریب میوزک اور رقص کے بغیر ہو گی۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ تقریب سے خطاب کریں گے ۔ پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) میں اس بارروایتی رنگا رنگ تقریب کے بجائے افتتاحی تقریب سادگی سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کی افتتاحی تقریب میں میوزک اوررقص نہیں ہوگا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق کووڈ کی صورتحال اورلاجسٹک مسائل کے باعث گزشتہ ایڈیشنز کے برعکس 27 جنوری کوکراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں میچز کے آغاز سے قبل کلچرل سرگرمیاں نہیں ہوں گی۔مختصر افتتاحی تقریب…

لیجنڈ بلے باز انضمام الحق پشاورزلمی کے صدرمقرر

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ بیٹسمین انضمام الحق کو پشاور زلمی کا صدر مقرر کردیا گیا۔لیجنڈ بیٹسمین انضمام الحق پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں پشاورزلمی سے بطورمینٹورمنسلک رہے تھے۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ انضمام الحق کی شمولیت سے پشاورزلمی کے کرکٹرز کوبھرپورفائدہ ہوگا خصوصاً نوجوان کرکٹرز کوبہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انضمام الحق کو زلمی فیملی میں ایک بار پھر خوش آمدید کہتے ہیں۔ انضمام الحق لیجنڈ ہیں۔

پاکستان سپر لیگ7 کیلئے سخت کورونا ایس او پیز تیار

لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کیلئے سخت کورونا ایس او پیز تیار کر لئے ہیں۔ ایس او پیز کے تحت20 رکنی سکواڈ میں سے میچ کیلئے 12 کھلاڑیوں کی ضرورت ہوگی۔ اس لیے 8 کھلاڑیوں کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے پربھی میچ ہوسکے گا۔ کسی بھی ٹیم کے 9 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے پر میچ نہیں ہوگا۔ پی ایس ایل کے دوران ہوٹل کے سیکیور ببل میں 25 سے 30 اضافی کھلاڑی رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔کورونا مثبت کھلاڑی کا متبادل سیکیورببل میں موجود کھلاڑیوں سےلیا جائےگا۔کوئی کھلاڑی…

کامران اکمل کا پی ایس ایل سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ کے 7ویں ایڈیشن سے دستبردارہونے کا فیصلہ واپس لے لیا اور وہ پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔قومی بلے باز نے پشاور زلمی کے کوچ ا ور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم سے ملاقات کے بعد دستبرداری کا فیصلہ واپس لے لیا ۔ کامران اکمل نے کہا ہے کہ پشاور زلمی میری فیملی ہے اور میں پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کروں گا۔ پشاور زلمی کے کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ کامران اکمل ہمیشہ ہمارے اہم کھلاڑی رہے ہیں ، وہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن…

پی ایس ایل 7کی ڈرافٹنگ کل ہو گی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کل ہو گی ۔ فرنچائز کھلاڑیوں کا چنائو کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کےساتویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کل ہوگی ۔ڈرافٹنگ میں فرنچائزمالکان کھلاڑیوں کاچناؤکریں گے۔ ڈرافٹنگ کاانعقادنیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرلاہورمیں ہوگا

پاکستان سپر لیگ 7،غیرملکی کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے 

لاہور (پاک ترک نیوز ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 7میں شرکت کرنیوالے غیر ملکی کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے ۔ پلاٹینیم کیٹگری میں ڈیوڈ ملر ،کرس گیل اور جیسن روئے شامل ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل سیزن 7 کی ڈرافٹنگ میں پلاٹینیم کیٹگری میں جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر، ویسٹ انڈین بیٹر کرس گیل، انگلش کرکٹر جیسن روئے شامل ہیں جبکہ انگلینڈ کے ٹائمل ملز، انگلش کرکٹر لائم لیونگ سٹون ،جنوبی افریقا کے ریلی روسو، اور افغان کرکٹر راشد خان بھی شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کولن منرو،…

پی ایس ایل 7جنوری کے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پی سی بی نے پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن جنوری کے آخر ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کرلیا ۔غیر ملکی کھلاڑی 15جنوری سے پہنچنا شروع ہو جائیں گے ۔پی ایس ایل کا افتتاحی میچ 26یا 27 جنوری کو ہونے کا امکان ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن جنوری کے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کیلئے غیر ملکی کھلاڑی 15جنوری سے پاکستان پہنچنا شروع ہو جائیں گے جبکہ اس کا افتتاحی میچ 26یا 27 جنوری کو کھیلا جائے گا۔پاکستان سپر لیگ کا فائنل…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More