براؤزنگ ٹیگ

#ptichairman

انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے چیف جسٹس میرے کیسز پر سماعت نہ کریں: عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان نے انٹرا کورٹ اپیلیں خارج کرنے کی استدعا کر دی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تحریری جواب میں کہا کہ کسی کی کرپشن بچانے کے لیے قوانین میں ترامیم کسی بنانا ریپبلک میں بھی نہیں ہوتا، کرپشن معیشت کے لیے تباہ کن اور منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ سابق وزیرِ اعظم نے کہا…

ہمیں سلیکٹڈ کہا گیا لیکن اس وقت تو مدر آف آل سلیکٹڈ ہو رہا ہے، عمران خان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں سلیکٹڈ کہا گیا لیکن یہاں تو اب مدر آف آل سلیکٹڈ ہو رہا ہے۔ اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے بعد عمران خان نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن بھی اس مجرم کی مدد کر رہے ہیں، سی سی پی او لاہور تو سرٹیفائیڈ مجرم کو سلیوٹ مار رہا ہے، یہ ہمیں غلام بنا رہے ہیں، ساری پارٹی کو کہتا ہوں اتوار کو باہر نکلے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا…

پی ٹی آئی امیدواروں کو آر اوز دفاتر میں داخلے سے روکا جا رہا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو آر اوز دفاتر میں داخلے سے روکا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذمتی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج عام انتخابات کی جانب پہلا قدم جنرل نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے، ملک بھر میں پی ٹی آئی امیدواروں کے خلاف ریاستی مشینری کا بے دریغ استعمال زوروں پر ہے۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ امیدواروں کے تجویز و حمایت کنندگان یا خود ان امیدواروں کو کھلے…

عمران خان میانوالی ، لاہور ، اسلام آباد سے الیکشن لڑینگے ،بیرسٹر علی ظفر

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تین حلقوں سے الیکشن لڑینگے۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنا جمہوری عمل نہیں ہے، بانی پاکستان تحریک انصاف میانوالی،لاہور اور اسلام آبادسے لڑیں گے الیکشن لڑیں گے۔ بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ کارکنوں کو ہدایات کردی گئی ہیں کہ اپنے کاغذات فائل کر دیں، امیدواروں کیلئے جیل میں موجود پی ٹی آئی رہنماؤں کو ترجیح دی جائے گی۔ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے…

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیخلاف درخواستوں پر سماعت 14 دسمبر تک ملتوی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستوں پر سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے درخواست پر سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جبکہ اکبرایس بابر سمیت دیگر درخواست گزار بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو نوٹس کی کاپی مل گئی؟ جس پر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ…

عمران خان کو پارٹی صدارت سے ہٹانے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی صدارت سے ہٹانے سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل شعیب شاہین الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، درخواست گزار خالد محمود ایڈووکیٹ بھی الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔ شعیب شاہین نے مؤقف اپنایا کہ ہم نے انٹرا پارٹی انتخابات کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا ہے، اب اس کیس کو ختم ہو…

تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کریں گے: اکبر ایس بابر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگی کے پیش نظر الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی جائے گی، آج ہفتے کو الیکشن کمیشن آفس بند ہوتا ہے لہٰذا آئندہ چند دنوں میں چیلنج کریں گے۔ اکبر ایس بابر نے دعویٰ کیا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ہم پی ٹی آئی کا حصہ اور بانی رہنما ہیں۔ انہوں نے مزید…

تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات، بیرسٹر گوہربلا مقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب

پشاور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات میں بیرسٹر گوہرعلی خان بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ہوگئے ۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے جبکہ سینٹرل سے بیرسٹر گوہر چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے منیراحمد بلوچ صدر منتخب ہو ئے ہیں ، سندھ سے حلیم عادل شیخ جبکہ پنجاب سے یاسمین راشد صدر پی ٹی آئی منتخب ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ…

عمران خان کو نیب نے 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں ملزم نامزد کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں ملزم نامزد کردیا۔ نیب کی ٹیم 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے احتساب عدالت پہنچی۔ جہاں رجسٹرار آفس کی جانچ پڑتال کے بعد نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کا ریفرنس دائر کردیا گیا۔فرح گوگی کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملزمان کی فہرست میں بیرسٹر ضیا المصطفیٰ نسیم کا نام…

عمران خان پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت فواد چودھری اور اسدعمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کی۔ فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری اور چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر کے وکیل شعیب شاہین کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ وکیل کا کہنا تھا ک ہمیں الیکشن کمیشن کی چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق آرڈر کی کاپی نہیں ملی۔ ممبر کمیشن نثار…

عمران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے بیرسٹر گوہر کو امیدوار نامزد کردیا

اسلام (پاک ترک نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن میں چیئرمین کے عہدے کے لیے بیرسٹر گوہر خان کو اپنا امیدوار نامزد کردیا۔ بیرسٹر گوہر نے برطانیہ کی والورہیپمٹن یونیورسٹی سے ایل ایل بی اور امریکہ کے واشنگٹن سول آف لاء سے ایل ایل ایم کیا۔نامزد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان سپریم کورٹ کے وکیل ہیں، تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر سے ہے۔ بیرسٹر گوہر کئی عرصے تک اعتراز احسن اینڈ ایسوسی ایٹس کے ساتھ وابسطہ رہے اور اعتزاز احسن کی براہ راست نگرانی میں وکالت کرتے…

خصوصی عدالت کا سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ٹرائل جیل میں ہی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ٹرائل جیل میں ہی کرنے کا فیصلہ سنادیا۔ جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں سائفر کیس کی سماعت کی۔عدالتی حکم کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس میں پیش نہیں کیا گیا۔ جیل حکام نے عدالت میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملزمان کو پیش نہیں کرسکتے، اسلام آباد پولیس کو اضافی سیکورٹی کے لیے خط لکھا تھا، چیئرمین پی ٹی…

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئی۔ احتساب عدالت راولپنڈی کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔نیب حکام کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ احتساب عدالت راولپنڈی نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو جوڈیشل کرنے کا حکم دے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس میں جیل ٹرائل ختم ،عدالت پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل علی بخاری اور خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کالعدم قرار دئیے جانے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس میں یہ کیس کی پہلی…

190ملین پائونڈ سکینڈل ،عمران خان، بشریٰ بی بی سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں عمران خان، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈا پور ،فرح گوگی، مراد سعید ، شیخ رشید سمیت 29 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالنے کی سفارش کی گئی۔ وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کا اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی، وزیر مواصلات و ریلویز شاہداشرف تارڑ، وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ ذیلی کمیٹی نے…

عمران خان کی اپیل پر سائفر کیس کی سماعت فوری روکنے کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل پر سائفر کیس کی سماعت فوری روکنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفت پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 16 نومبر جمعرات تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے جیل ٹرائل کی وجوہات پر مبنی تمام ریکارڈ بھی طلب کر لیا جبکہ حکم امتناع نہ دینے کی اٹارنی جنرل کی استدعا بھی مسترد کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس میں فرد جرم کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وکیل حامد خان کے ذریعے درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا 26 اکتوبر کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے، عدالت اسپیشل کورٹ کا فرد جرم عائد کرنے کا 23 اکتوبر کا حکم نامہ آئین و قانون کے خلاف قرار دے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان چند…

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلا آبادہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اخراج مقدمہ کی درخواست بھی خارج کردی۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے آج چیف جسٹس اسلام آباد…

سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف ٹرائل روکنے اور اخراج مقدمہ کی درخواستیں یکجا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سائفر کیس کا ٹرائل روکنے اور اخراج مقدمہ کی درخواستیں یکجا کر دیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے سائفر ختم کرنے اور ٹرائل روکنے سے متعلق درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ وکیل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دئیے ہوئے کہا کہ معاملہ ہائیکورٹ میں چل رہا ہے اور فیصلہ محفوظ ہے، لاہور ہائیکورٹ نے بھی ایف آئی اے کے کیس میں حکم امتناع جاری…

سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں پہلی سماعت

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سینٹرل جیل اڈیالہ میں پہلی مرتبہ سائفر لیک کیس کی سماعت ہوئی جس میں کیس چالان کی نقول فراہمی مؤخر کر دی گئی۔ اڈیالہ جیل خصوصی عدالت میں جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔ دونوں ملزمان سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جیل میں موجود تھے۔ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم اور پراسیکیوٹر بھی کمرہ عدالت موجود تھے۔ ایف آئی اے نے ٹرائل بند کمرے میں سماعت کی درخواست دائر کی جبکہ ملزمان وکلاء کی سماعت کارروائی روکنے کی استدعا مسترد…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More