براؤزنگ ٹیگ

#ptiprotest

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج، سلمان اکرم راجہ گرفتار

لاہور(پاک ترک نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج پر گرفتار کرلیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کارکنان بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے جیل روڈ دفتر کے باہر جمع ہو کر احتجاج کررہے تھے کہ پولیس نے رہنما پی ٹی آئی کو حراست میں لے لیا۔ رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے گرفتاری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ خوف کا بت توڑ کر باہر نکل رہے ہیں۔

پی ٹی آئی آج انتخابی نتائج کیخلاف ملک گیر احتجاج کرے گی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )آج الیکشن نتائج میں تاخیر اور دھاندلی کے خلاف ملک گیر احتجاج کرنے جا رہی ہے، اس حوالے سے باقاعدہ طور پر مختلف مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے آج پنجاب کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی جانب سے مقامات کا اعلان ایکس اکاؤنٹ پر کیا گیا۔ اپنی پوسٹ میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ سینٹرل پنجاب میں 10 مقامات پر احتجاج کیا جائے گا جن میں لاہور کے پریس کلب، قصور کے…

راولپنڈی ، پی ٹی آئی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل، شہری پریشان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کیخلاف تحریک انصاف کا راولپنڈی میں دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا ۔ کارکنوں نے مری روڈ سمیت 5اہم شاہراہوں پر احتجاجی کیمپ لگا رکھے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے راولپنڈی مری روڈ سمیت 5 اہم شاہراہوں پر احتجاجی کیمپ قائم کررکھے ہیں، شاہراہ شمس آباد سے مکمل بند ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی میں تعلیمی ادارے آج تیسرے روز بھی بند ہیں، مری…

عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیخلاف پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں احتجاج جاری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے خلاف راولپنڈی میں احتجاجی تیسرے روز بھی جاری ہے ۔تحریک انصاف کے کارکنوں نے کئی راستے بند کرکے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کے خلاف اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی مری روڈ سمیت مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کارکنان آج تیسرے روز بھی احتجاج کررہے ہیں۔ مختلف مقامات پر جاری مظاہروں کی وجہ سے مری روڈ، پیرودھائی موڑ، گلزار قائد اولڈ ائرپورٹ روڈ ،سرائے کال چوک ٹیکسلا ،رتہ شاہ چوک مارگلہ ،موٹر وے ایم ٹو، اسلام…

راولپنڈی ، تحریک انصاف کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری

راولپنڈی(پاک ترک نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کا جڑواں شہروں میں دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے ۔ دھرنے کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ اور تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف راولپنڈی کے مری روڈ پر پارٹی کارکنوں کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے ۔وجہ سے سڑک بند ہونے سے ٹریفک کا نظام آج بھی درہم برہم ہے جبکہ دھرنے کی وجہ سے شہر کے تمام تعلیمی اداروں میں آج چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کی وجہ سے مری…

عمران خان حملہ کیخلاف تحریک انصاف کا احتجاج ،جڑواں شہروں کی رابطہ سڑکیں بند

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران حملے کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنوں کے 5 مختلف مقامات پر مظاہرے جاری ہیں، جس کی وجہ سے جی ٹی روڈ ٹیکسلا، روات، ائرپورٹ روڈ اور مری روڈ پر ٹریفک کا نظام شدید درہم برہم ہوگیا۔ تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں کے باعث راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی اہم شاہراہیں بند ہو گئیں جس سے جڑواں شہروں کے درمیان ایمبولینس سروس بھی معطل ہوگئی۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے جی ٹی روڈ رتہ شاہ چوک مارگلہ کو دونوں جانب سے بلاک کرکے…

عمران خان پر حملہ ، پی ٹی آئی کارکنوں کا ملک بھر میں احتجاج، پولیس سے جھڑپیں

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران حملے کے بعد پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے کال دیئے جانے پر کارکن سڑکوں پر نکل آئے، اس دوران پولیس اور کارکنوں میں تصادم ہوا۔ تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی میں فیض آباد کے مقام پر سکیورٹی اہلکاروں اور مظاہرین میں تصادم کے بعد آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ہے اور پولیس نے دو مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق احتجاج کی وجہ سے مری روڈ پر فیض آباد سے پہلے ٹریفک…

الیکشن کمیشن تحریری فیصلہ کیوں روک کر بیٹھا ہے ؟کیا کھچڑی پک رہی ہے ؟ اسد عمر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق توشہ خانہ ریفرنس کیس کے تحریری فیصلے میں تاخیر پر حیرانگی کا اظہار کیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن تحریری فیصلہ کیوں روک کر بیٹھا ہے؟اسد عمر نے تاخیر پر اظہار حیرت کرتے ہوئے سوال کیا کہ اب کیا کھچڑی پک رہی ہے؟۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے بعد تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کیا کھچڑی پک رہی ہے؟۔ اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا…

عمران خان کی توشہ کیس میں نا اہلی پر احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نا اہلی کیخلاف احتجاج کرنے پر پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ سینیٹر فیصل جاوید ، عامر کیانی، وامق قیوم عباسی،راجہ راشد، عمر تنویر بٹ، راشد نسیم عباسی اور راجہ ماجد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس،ایف سی،انتظامیہ پر پتھراؤ کیا، جس سےمتعددپولیس اورایف سی اہلکارزخمی ہوئے۔ مقدمے کے…

ملک بھر میں پی ٹی آئی کا کارکنوں کا احتجاج ،دھرنا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نا اہلی کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج جاری ہے ۔ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے اکثر شہروں میں کارکنوں گھروں سے نکل آئے اور شاہراہوں کو بند کردیا ۔ کئی مقامات پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں ۔ پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی۔پی ٹی آئی کارکنوں نے حکومت اور الیکشن کمیشن کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو نااہل قرار دیا گیا ہے جس کے خلاف…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More