براؤزنگ ٹیگ

#punjabassembly

ہم نےپاکستان اور پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کردیا : مریم نواز

لاہور (پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم نےپاکستان اور پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کردیا ہے ۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے کے درمیان وزیر اعلیٰ مریم نواز کا خطاب جاری ہے، اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ حکومت پنجاب کو 100 دن مکمل ہوچکے ہیں، ہم نے مالی سال 2024اور25کا اپنا پہلا بجٹ پیش کردیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی کی گئی کہ ’ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے‘ جس پر مریم نواز نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ…

پنجاب حکومت کا ہتک عزت قانون لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب اسمبلی کی جانب سے منظور کیا گیا ہتک عزت کا قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست صحافی جعفر احمد یار اور راجہ ریاض نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کے ذریعے دائر کی ، درخواست میں وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب بذریعہ پرنسپل سیکرٹری ، پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہتک عزت قانون آئین اور قانون کے منافی ہے، ہتک عزت آرڈیننس اور ہتک عزت ایکٹ کی موجودگی میں نیا قانون نہیں بن سکتا، ہتک عزت قانون میں صحافیوں سے…

پنجاب میں لڑکی کی شادی کی کم از کم عمر بڑھانے کا بل پیش

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب میں لڑکی کی شادی کی کم از کم عمر بڑھانے کا بل پیش کیا گیا۔ چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو (سی پی ڈبلیو بی) نے چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل 2024-25 پنجاب حکومت کو تجویز کر دیا ہے۔ بل میں لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر 18 سال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے پنجاب کے سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل کو خط لکھا ہے، جس میں کم عمری کی شادی کے نقصان دہ عمل کو روکنے کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے پاکستان ڈیموگرافک ہیلتھ سروے…

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ آج پیش کیا جائے گا

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں صوبائی وزیر خرانہ سالانہ بجٹ پیش کریں گے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوپہر 2 بجے ہوگا جس کی صدارت اسپیکر ملک محمد احمد خاں کریں گے۔ صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن بجٹ پیش کریں گے۔ اجلاس میں ایوان سے مالی سال 2023۔24 کے اگلے 3 اور پچھلے 9 ماہ کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس میں سالانہ بجٹ 2023-24 اور سپلمنٹری بجٹ 2022-23 کی منظوری لی جائے گی۔ کابینہ آئندہ 3…

صدارتی انتخاب کے لیے قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کا عمل جاری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک کے 14 ویں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ آج قومی و صوبائی اسمبلیوں میں کی جا رہی ہے، اس حوالے سے قومی اسمبلی ہال کا انتظام الیکشن کمیشن کے حوالے کردیا گیا تھا جب کہ آج صبح ہی سےقومی اسمبلی ہال کے دروازے الیکشن کمیشن کی جانب سے بند کردیے گئے تھے۔ صدارتی انتخاب سے متعلق طریقہ کار اور ارکان کی رہنمائی کی ہدایات آویزاں کردی گئی تھیں جب کہ قومی اسمبلی ہال کے اطراف پارلیمنٹ کی سکیورٹی کے بھی خاطر خواہ انتظامات مکمل ہو چکے تھے۔ صدارتی انتخاب کے لئے قومی اسمبلی ہال کو پولنگ…

ثابت کریں گے پنجاب اپوزیشن کے سر پر چلے گا: سنی اتحاد کونسل

لاہور(پاک ترک نیوز) سنی اتحاد کونسل نے کہا ہے کہ ہم ثابت کریں گے پنجاب اپوزیشن کے سر پر چلے گا۔ پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے وزیراعلیٰ کیلئے نامزد امیدوار رانا آفتاب احمد خان نے پارٹی رہنما ڈاکٹر نثار احمد جٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہاؤس مکمل ہی نہیں تو پراسیس کیسے چلے گا؟ ہمیں کورٹ آف لاء میں بھی جانا ہو گا، ملک سے سیاسی انتقام ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جن حالات میں ڈاکٹر صاحب نے الیکشن لڑا وہ سب کے سامنے ہے، ان کی اہلیہ نے بھی…

پنجاب اسمبلی: سپیکر، ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے 2 پولنگ بوتھ قائم

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج ہوگا ۔ایوان میں 2 پولنگ بوتھ قائم کر دیئے گئے۔ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا، سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔ سپیکر کیلئے مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ ملک محمد احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔ ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض مدمقابل ہوں گے، دونوں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔…

پنجاب اسمبلی :سپیکر، ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج، ملک احمد اور ظہیر اقبال مضبوط امیدوار

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج ہو گا، مسلم لیگ (ن) کے ملک احمد خان اور ظہیر اقبال چنڑ عہدوں کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے مطابق نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج سہ پہر 4 بجے خفیہ رائے شماری سے ہو گا، سپیکر کیلئے مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ ملک محمد احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔ ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں ن لیگ کے ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض مدمقابل ہوں گے،…

پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

لاہور(پاک ترک نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے نومنتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیا، نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت 300 سے زائد اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا، مسلم لیگ ن کے 201 جبکہ سنی اتحاد کونسل کے 98 اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا۔ سیکرٹری اسمبلی کے مطابق نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل ہو گا، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہو گا، دونوں عہدوں کے لیے کاغذات…

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج، نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے

لاہور(پاک ترک نیوز) سپیکر اسمبلی سبطین خان کی زیرِ صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے پہلے سیشن میں آج منتخب اراکین اسپیکر صوبائی اسمبلی سے حلف لیں گے۔ تحریک انصاف کے تمام اراکین بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ مسلم لیگ ن کی وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد امیدوار مریم نواز نے ن لیگ کے نو منتخب ارکان کا اجلاس صبح 9 بجے ہی اسمبلی کی لابی میں بلا لیا تھا۔ اس حوالے سے لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مریم نواز آج اپنی…

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب، نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے

لاہور(پاک ترک نیوز) عام انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ارکان سے حلف لیں گے۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے سمری گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا۔ نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے بعد اسپیکر نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات کا شیڈول دیں گے۔ کاغذات فائنل ہونے کے بعد ایک دن کے وقفے سے انتخاب ہوگا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے منتخب ہونے کے بعد نو منتخب…

پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی، 8 اکتوبر کو ہو ں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات ملتوی کردیئے ۔ اب انتخابات 18اکتوبر کو ہو ں گے ۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول منسوخ کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے اسٹیک ہولڈرز کی بریفنگ کے بعد حکم نامہ جاری کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے انتخابات اب 8 اکتوبر ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق صدر مملکت کو بھی آگاہ کردیا گیا ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 8اکتوبر کو انتخابات کا شیڈول بعد میں جاری…

مریم نواز لاہور کے 2جبکہ گوجرانوالہ کے ایک حلقے سے الیکشن لڑیں گی

لاہور(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز لاہور کے 2جبکہ گوجرانوالہ کے ایک حلقے سے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑیں گی ۔ مریم نوازکے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کروا دیے ہیں۔مریم نواز پی پی 149، پی پی 153 اور پی پی 173سے الیکشن لڑیں گی ۔مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی ایڈوکیٹ محمد اسماعیل نے جمع کروائے۔مریم نواز نے الیکشن لڑنے کے حوالے سے میٹنگ کے بعد فیصلہ کیا ہے۔ لاہور کا پی پی 173 کا حلقہ بلال یاسین والا حلقہ ہے جو موہنی روڈ وغیرہ پر…

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسروں کی تقرریاں کر دیں

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ، ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسروں کی تقرریاں کر دیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پولنگ 30 اپریل کو ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری آبپاشی کیپٹن ریٹائرڈ وسیم ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہور تعینات ہو گئے، لاہور میں صوبائی اسمبلی کے 29…

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی اسمبلی کے انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی اسمبلی کے انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد دونوں صوبوں میں انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ صوبائی انتخابات کیلئے گورنرز سے خط و کتابت ہو گی۔الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز عدلیہ اور بیوروکریسی سے لینے کا فیصلہ کیا…

پارلیمانی کمیٹی نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کیلئے آج سے کام شروع کرے گی

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز میں اتفاق رائے کی ناکامی کے بعد پارلیمانی کمیٹی نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لئے آج سے کام شروع کرے گی۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے گزشتہ رات وزیر اعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے کی ناکامی کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیا تھا، گورنر پنجاب کی جانب سے گزشتہ رات پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے سپیکر کو مراسلہ ارسال کیا گیا تھا۔ حکومتی اتحاد نے میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت اور ہاشم جواں بخت کے…

پنجاب اسمبلی آج رات تحلیل ہونے کا امکان ، انتخابات 12اپریل کو کرانے کی تجویز

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب اسمبلی آج رات تحلیل ہونے کا امکان ہے جبکہ انتخابات 12اپریل کو کرانے کی تجویز سامنے آ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے آئینی ماہرین سے مشاورت مکمل ہو گئی۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 12 اپریل کو کرانے کی تجویز پیش کر دی۔ گورنر پنجاب آج رات وزیراعلیٰ پنجاب کی سمری پر دستخط کر سکتے ہیں، جس کے بعد پنجاب اسمبلی آج رات ہی تحلیل ہونے کا امکان ہے۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان…

نواز شریف اور مریم نواز پرویز الٰہی کی کامیابی پر پارٹی کی صوبائی قیادت پر برہم

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے اعتماد کے ووٹ لینے میں کامیاب ہونے پر پارٹی کی صوبائی قیادت پر شدید برہم ہیں۔نواز شریف نے معاملے پر فوری رپورٹ طلب کر لی۔ نواز شریف نے استفسار کیا کہ پارٹی قیادت کو آگاہ کیا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے کم از کم 7 ناراض اراکین پی ڈی ایم سے رابطوں میں ہیں، ناراض اراکین کیسے ووٹنگ کے لئے پہنچ گئے، انہیں مینیج کیوں نہیں کیا جا سکا۔ رانا ثناء اللہ نے نواز شریف اور مریم…

تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر پر استعفے دینے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں مزید تاخیر ہونے کی صورت میں استعفے دینے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ یا اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر پر عمران نے نئی حکمت عملی بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر ہوئی تو ہمارے ارکان استعفے دے کر پنجاب اسمبلی سے باہر آجائیں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے پارٹی لیڈر شپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ عمران خان نے صوبائی اور مرکزی لیڈرشپ کو اپنے حتمی فیصلے سے آگاہ کردیا۔ پی ٹی آئی…

پنجاب کے معاملے پرعدالتی فیصلے پرسوموٹو لیا جائے، پی ڈی ایم کا مطالبہ

پی ڈی ایم نے پنجاب کی صورتحال پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا عندیہ دے دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ڈی ایم رہنماؤں نے کہا کہ پنجاب کے معاملے پر عدالتی فیصلے پر نظر ثانی یا سو موٹو ایکشن لیا جائے، کرپشن کی روک تھام کے لئے پنجاب حکومت کو دن بدن بزنس تک محدود کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں نظریہ ضرورت کبھی بھی دفن نہیں ہوتا۔ جب تک اس کی تدفین نہیں ہوتی پسند اور نا پسند کا نظام ختم ہو سکتا ہے اور نہ ہی ملک میں انصاف کا حصول ممکن ہو سکتا ہے۔ مسلم لیگ ن کے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More