براؤزنگ ٹیگ

putin

کیا روس نے چین سے امداد مانگی؟

تحریر :محمد بلال افتخار امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق روس نے چین سے فوجی اور معاشی امداد کی اپیل کی ہے۔۔۔ جس پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکہ میں چینی سفارت خانے کی ترجمان نے کہا ہے کہ انہوں نے اس بات کے متعلق کچھ نہیں سُنا ہے۔جبکہ چینی وزارت خارجہ نے امریکہ کی جانب سے اس دعوے کو فیک نیوز قرار دیا ہے۔روس یوکرین تنازع کو لگ بھگ تین ہفتے ہو رہے ہیں۔۔ روس آہستگی سے لیکن مستقبل مزاجی سے اپنے اہداف حاصل کر رہا ہے۔۔ توقع…

اردوان کی پیوٹن کو اہم پیشکش

انقرہ(پا ک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردواننے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے فون پر بات کی جس میں انہوں نے روسی صدر کو پیشکش کی کہ ترکی یوکرین تنازعہ کے جلد از جلد پر امن حل کیلئے مدد کو تیار ہے۔ دونوں صدور کی ٹیلی فونک گفتگو میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ اور اس مسئلے کے حل پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر اردوان نے پیوٹن سے جنگ بندی کے مطالبے کے اعادہ کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جنگ بندی سے نہ صرف سویلین افراد کو درپیش مسائل حل ہو ں گے بلکہ مسئلے کے دیرپا سیاسی حل بھی تلاش کرنےکا…

روس یوکرین تنازعہ:فرانسیسی صدر میکرون ماسکو کیلئے روانہ

صدر میکرون ایسے وقت میں ماسکو کو دورہ کر رہے ہیں جب دونوں یوکرین اور روس تنازعے کے حوالے سے امریکہ خبر دار کر رہا ہے کہ یہ کسی بھی وقت جنگ میں بدل سکتا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق میکرون کے دورے کا ایک مقصد مزید وقت حاصل کرنا اور معاملے کو اپریل تک لٹکانا کیوں کہ اس دورانیہ میں یورپی ممالک ہنگری، سلووینیا اور فرانس میں انتخابات منعقد ہور ہے رہیں۔ اس دورے سے قبل میکرون نے مغربی اتحادیوں، پیوٹن اور یوکرینی رہنما زیلنسکی کے ساتھ متعدد فون کالز کے ذریعے طویل مشاورت اور تبادلہ خیال کیا۔ ماسکوکے بعد…

فرانسیسی صدر کا روس، یوکرین کا دورہ کرنے کا اعلان

فرانس کے صدر میکرون آئندہ ہفتے ماسکو میں ولادیمیر پیوٹن اور یوکرین میں صدر زیلنسکی سے ملاقات کریںگے، انکا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تنازعے کے حل کی سفارتی کوششوں کے تسلسل کا حصہ ہے۔ میکرون نے کہا ہے کہ یوکرین پر کشیدگی کو کم کرنے کیلئے مذاکرات کی راہ اپنانا ہوگی۔ میکرون نے گزشتہ روز روسی اور یوکرینی رہنماوں سے فون پر الگ الگ بات کی تاکہ تناوٗ کو کم کرنے کے حوالے سے پیشرفت کی کوشش کی جاسکے۔ امریکہ کی جانب سے مشرقی یورپ میں فوجی بھیجنے کا عمل جاری ہے جبکہ روس کی ایک لاکھ سے زائد افواج یوکرین…

روس یوکرین پر فروری میں حملہ کر سکتا ہے:بائیڈن

واشنگٹن(پاک ترک نیوز)وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے صدر کو خبردار کیا ہے کہ اس بات کا "واضح امکان" ہے کہ روس فروری میں یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب کریملن نے امریکہ اور روس کی جانب روس کے مطالبات مسترد کرنے پر خبردار کیا ہے کہ بحران کے پرامن حل کی امید کم ہوتی جارہی ہے۔ بائیڈن اور نئے جرمن چانسلر کی ملاقات توقع ہے کہ بائیڈن اور نئے جرمن چانسلر اولاف شولز آئندہ ماہ واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی ملاقات کے دوران یوکرین کے خلاف روسی…

پیوٹن نے ترکی کے دورے کی دعوت قبول کر لی

ماسکو(پاک ترک نیوز)کریملن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پوٹن نےاپنے ترک ہم منصب صدر اردوان کی دعوت شکریہ کے ساتھ قبول کرلی ہے ۔ ترک صدر اردوان اور پوٹن کے درمیان ملاقات وبائی صورتحال اور دونوں رہنماوں کے شیڈول کو مد نظر رکھتے ہوئے طے کی جائے گی۔ گزشتہ ہفتے اردگان نے کہا تھا کہ وہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث جلد از جلد روسی اور یوکرائنی رہنماؤں کو اکٹھا کرنے کی امید رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا تھاکہ، ’’ پوٹن اور زیلنسکی کو جلد از جلد ایک ساتھ لایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان کی آمنے…

ترکی روسی، یوکرائنی رہنماؤں کی میزبانی کے لیے تیار ہے: صدر اردوان

ترک صدر نے کہا ہے کہ انقرہ چاہتا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کو نئے بحران میں بدلنے سے پہلے حل کیا جائے۔ ترکی کے صدر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ روس اور یوکرین کے رہنماؤں کی میزبانی کے لیے تیار ہیں تاکہ "امن کے دوبارہ قیام کی راہ ہموار کی جا سکے" کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم ہونے کے بہت کم آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ رجب طیب اردگان نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران کہا، "ترکی چاہتا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کو ایک نئے بحران میں بدلنے سے پہلے حل کیا…

صدر ایردوان اپنے وعدے کے پکے اور سچے انسان ہیں، روسی صدر پیوٹن

روس کے صدر ولاد میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوان اپنی زبان اور وعدے کے پکے ہیں۔ اب تک جتنے سیاسی رہنماوٗں سے مذاکرات کئے ہیں ان میں صدر ایردوان مشکل ترین مذاکرات کار ثابت ہوئے۔ اپنی سالانہ پریس کانفرنس میں صدر پیوٹن نے کہا کہ دنیا میں اچھے اور برے سیاسی رہنما ہیں۔ ہر ملک کے اپنے قومی مفادات ہوتے ہیں۔ بعض اوقات کچھ معاملات پر سمجھوتہ بھی کرنا پڑتا ہے لیکن کئی بار اپنی بات منوانے کے لئے بات چیت میں سخت موقف بھی اپنانا ہوتا ہے۔ صدر ایردوان اور اپنے تعلقات کو ایک مثال قرار دیتے ہوئے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More