براؤزنگ ٹیگ

#qatarfootballworldcup

فرانسیسی فٹبالر کریم بینزما نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پیرس(پاک ترک نیوز) فرانسیسی ٹیم کے فٹبالر کریم بینزما نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔بینزما ریال میڈرڈ کی جانب سے کلب فٹبال کھیلنا جاری رکھیں گے۔ بینزما نے فرانس کے لیے 97 میچز میں 37 گول کیے وہ انجری کے باعث قطر ورلڈکپ سے باہر ہوئے تھے۔ فٹبالر نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ “میں نے کوشش کی اور غلطیاں بھی کیں، جو مجھے وہاں لے گئیں جہاں میں آج ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے۔” ورلڈکپ فائنل سے قبل ارجنٹینا کے خلاف ہائی وولٹیج مقابلے کے لیے انہیں فٹ قرار دیا گیا تھا تاہم وہ ٹیم کے کیمپ میں واپس…

میسی کا فی الحال ریٹائرمنٹ نہ لینے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) ارجنٹان کو ورلڈ کپ کا فاتح ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے فی الحال ریٹائرمنٹ کا نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے لیونل میسی کا کہنا تھا کہ خوش قسمت ہوں کہ کیریئر میں ہر ٹائٹل کا حصہ بنا ہوں اور یہ ورلڈ کپ ٹرافی تھی جو میرے پاس نہیں تھی، وہ بھی اب پانے میں سرخرو ہوا ہوں۔ فرانس کو شکست دے کر ارجنٹینا کو 36 سال بعد فٹبال کا عالمی چیمپیئن بنوانے والے میسی نے واضح کیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر نہیں ہو رہے ہیں، اپنے ملک کی طرف سے بطور چیمپیئن کھیل جاری رکھنا چاہتے ہیں۔…

لیونل میسی کا خواب ایک میچ کے فاصلے پر

دوحہ (پاک ترک نیوز) معروف فٹبالر لیونل میسی کا خواب صر ف ایک میچ کے فاصلے پر ۔میسی کے پاس ورلڈکپ جیتنے کا یہ آخری موقع ہے، میسی کا یہ اپنے کیرئیر کا پانچواں ورلڈ کپ ہے۔ارجنٹائن، کروشیا کو شکست دینے کے بعد فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ میسی نے 2005 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد سے وہ ارجنٹائن کے لیے 164 مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں اور 90 گول کے ساتھ ملک کے سب سے زیادہ ریکارڈ سکورر ہیں۔ 2005 میں ہنگری کے خلاف میچ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر میسی کے بین الاقوامی…

فٹ بال ورلڈ کپ میں میں شاندار فتح پر مراکش میں جشن، بیلجیئم میں ہنگامے

برسلز ( پاک ترک نیوز) قطر میں جاری فٹبال کے عالمی میلے میں اتوار کو مراکش کے ہاتھوں عالمی نمبر دو بیلجیم کی ہار کے بعد مراکش کی ٹیم کے حامیوں نے دنیا کے مختلف ممالک میں بھر پور جشن منایا۔ دنیا بھر میں مراکشی برادریوں کے جشن کے مناظر میڈیا کی زینت بن گئے۔ مراکش کی گلیوں میں کاروں کے ہارن اور نعرے گھنٹوں گونجتی رہے۔ مراکش نے 24 سالوں میں ورلڈ کپ کے کسی میچ میں پہلی بار کامیابی حاصل کی ہے۔ مراکش کے تمام شہروں میں شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جیت کے بعد یورپی علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر جشن…

فیفا کو قطر ورلڈ کپ سے ریکارڈ کمائی کی امید

دوحہ(پاک ترک نیوز) فیفا کو قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ سے ریکارڈ کمائی کی امید ہے ۔منتظمین کو میگا ایونٹ کے شایان شان انعقاد سے تمام تنازعات کے دم توڑنے کا بھی یقین ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکام کو روس میں کھیلے گئے گذشتہ ایڈیشن کے ریونیو 5.4 بلین ڈالر سے زیادہ آمدنی کی توقع ہونے لگی۔فٹبال ورلڈ کپ اتوار سے قطر میں شروع ہورہا ہے، ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کیلیے میزبان ملک کی جانب سے شاندار انتظامات کیے گئے ہیں۔فیفا کو بھی قطر میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں ریکارڈ آمدنی کی توقع ہے، وہ پہلے…

قطر عالمی فٹ بال کپ 2022کی تیاریاں عروج پر۔۔شائقین نے ہوٹل بک کروا لئے

دوحہ (پاک ترک نیوز) قطر میںہونے والےعالمی فٹ بال کپ 2022 کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور فٹ بال کے عالمی مقابلے دیکھنے کے لئے پہلے سے ٹکٹس حاصل کرنے والے شائقین کی جانب سے28روزہ مقابلوں کے دوران اپنی رہائش کے لئے ہوٹلوں اور نجی رہائشگاہوں کی بکنگ کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے قطری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی وباکے بعد کھلے ماحول میں منعقد ہونے والے عالمی فٹ بال کپ میں دنیا بھر سے لوگوں کی ریکارڈتعداد میں قطر اور ملحقہ متحدہ عرب امارات آمد متوقع ہے جس کااعلان عالمی فٹ بال مقابلوں…

شائقین فٹبال کو دوحہ پہنچانے کے لئے قطر ائیرویز نے خلیجی ائرلائنوں سے شراکت داری کر لی

دوحہ (پاک ترک نیوز) قطر ایئرویز فیفا ورلڈ کپ میں فٹ بال شائقین کو بڑی تعداد میں دوحہ پہنچانے کے لیے سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ایئرلائنز کے ساتھ شراکت داری کر رہی ہے۔ قطری میڈیا کےمطابق اس بات کا علان قطر ایئرویز کے سی ای او اکبر الباقر نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہےکہ ان کی ایئرلائن نے فلائی دبئی، کویت ایئرویز، عمان ایئر اور سعودی ایئرلائنز کے ساتھ ڈیل کرلی ہے کہ وہ ورلڈ کپ میچوں کے ٹکٹ رکھنے والے فٹبال کے شائقین والوں کو دوحہ پہنچائیںگی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایئرلائنز میچ…

ترکی فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے 3250سکیورٹی اہلکار قطر بھیجے گا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے اپنے 3250سکیورٹی اہلکار قطر بھیجے گا۔ انطالیہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اہلکار میں 300رائٹ پولیس اہلکار،100ترک سپیشل فورس کے اہلکار اور 50بارودی مواد کی نشاندہی کرنے والے کتے اور ان کے ٹرینر اور 50 بم ڈسپوزل سکواڈ اور دیگر سٹاف شامل ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نومبر میں ہونیوالے ورلڈ کپ کیلئے ہمارے 3250اہلکار 45روز کیلئے قطر جائیں گے۔ سلیمان سویلو کو کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے دوران ایک ملین سے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More