براؤزنگ ٹیگ

#quran-e-pak

قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل قبول ،یورپی حکومتیں واقعات کا سدباب کریں ،سعودی عرب

ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی عرب کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے ، یورپی حکومتیں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کا سدباب کریں ۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے سویڈن میں قرآنِ پاک کی بار بار بے حرمتی کے واقعات کی مذمت کرتے  ہوئے یورپی ممالک سے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والی سرگرمیوں کے سدباب کا مطالبہ کیا ہے۔ کابینہ اجلاس کے اعلامیے میں سعودی عرب کے غیرمتزلزل مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں متعدد یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی…

یورپ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے مذموم واقعات کے بعد ترکیہ میں دہشتگردی کا خطرہ، سیکورٹی بڑھادی گئی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ترکیہ نے اسلام مخالف اور ترک مخالف حملوں جن میں حال ہی میں یورپ میں قرآن کو نذر آتش کیا گیا ہےکے بعد اپنے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کر دیا ہے۔ وزارت نے گذشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ سویڈن، نیدرلینڈز اور ڈنمارک میں ہماری مقدس کتاب قرآن پاک کے خلاف مذموم کارروائیوں کے بعد ممکنہ اشتعال انگیزیوں کے خلاف حفاظتی اقدامات کو زیادہ سے زیادہ بڑھادیا گیاہے۔ مذکورہ بالا "گھناؤنی کارروائیوں" کا حوالہ دیتے ہوئےاس تناظر میں، وزارت نے ان…

فن لینڈ کی پولیس کسی کو قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دے گی، فینش پولیس کا بیان

ہیلسنکی (پاک ترک نیوز) فن لینڈ کی پولیس نے کہا ہے کہ وہ کسی کو بھی قرآن پاک کو جلانے کی اجازت نہیں دے گی۔کیونکہ ملک کے قوانین اس طرح کے عمل کی اجازت نہیں دیتے جن سے معاشرے میں مذہبی امن کی خلاف ورزی ہو۔ فن لینڈ کے میڈیا میں پیر کے روز پولیس کا یہ بیان ایک انتہائی دائیں بازو کے ڈنمارک کے سیاست دان کی جانب سے سٹاک ہوم اور کوپن ہیگن میں بالترتیب ترک سفارت خانے اور ایک مسجد کے باہر مسلمانوں کی مقدس کتاب کو نذر آتش کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے اس بیان کو سراہتے…

او آئی سی رکن ممالک کی سویڈن اور نیدرلینڈز میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

جدہ (پاک ترک نیوز ) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک نے سویڈن اور نیدرلینڈز میں قرآن پاک کے بے حرمتی کےگھناؤنے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعات اسلاموفوبیا کا مظہر ہیں ۔ پاکستان اس وقت اسلامک کانفرنس آف فارن منسٹرز (آئی سی ایف ایم)کا چیئرمین ہے ، یہ اجلاس اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی منظور کردہ تاریخی قرارداد کے مطابق اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن…

سعودی عرب مین 27سے زائد ممالک کے فوجیوں کے درمیان حفظ قرآن کے مقابلے کا آغاز

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میںسعودی وزارت دفاع کے زیراہتمام 27ملکوں کے فوجیوں کے درمیان حفظ قرآن کے نویں بین الاقوامی مقابلے کا آغاز مکہ مکرمہ میں ہوا جو 13 نومبر تک جاری رہے گا۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی نیابت کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد العیسی نے مقابلے کا افتتاح کیا ہے۔ اس موقع پر وزارت دفاع کے ماتحت ہونے والے مقابلے کے نگراں اعلٰی عبدالرحمان الحسینی بھی موجود تھے۔ اس موقع پراپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد…

قرآن کریم کی بے حرمتی برداشت نہیں کریں گے، ترک صدر

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نےکہا ہے کہ مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کے ساتھ دشمنی جہالت کی علامت ہے۔اور یقیناً ہم اپنی مقدس کتاب کی بے حرمتی برداشت نہیں کریں گے۔ استنبول میں قرآن خوانی مقابلے کے فائنل پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر نے کہا کہ کچھ یورپی ممالک اسلام اور مسلمانوں سے دشمنی کرکے سیاسی منافع حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو بھی قرآن کو ایک بار پڑھتا ہے اس کے لیے اس بابرکت کتاب سے دشمنی رکھنا ناممکن ہے۔ اردگان نے کہا کہ ایسے لوگ…

دنیا کے سب سے بڑے گولڈ پلیٹڈ قرآن پاک کے نسخے کی تیاری جاری

کراچی (پاک ترک نیوز) کراچی میں دنیا کے سب سے بڑے گولڈ پلیٹڈ قرآن پاک کے نسخہ کی تیاری کا کام جاری ہے ۔ خطاط شاہد رسام نے کہا کہ اس نسخے کے صفحات کی لمبائی 2 میٹر اور2.6 میٹر چوڑائی ہے، سلورپر الفاظ تراش کر گولڈ پلیٹ کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ550صفحات پر مشتمل نسخہ مکمل ہونے میں مزیدڈھائی سال لگیں گے۔ یہ 35 ملین ڈالر کا منصوبہ ہے۔قرآن پاک کی تیاری میں کاغذ کی جگہ کینوس استعمال کیا گیا ۔ خطاط شاہد رسام نے حکومت پاکستان اور دیگر اداروں سے مدد کی اپیل کی ہے ،پریس کلب میں قرآن پاک سے متعلق…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More