9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کوقانون وآئین کے مطابق سزا ملے گی، وزیراعظم
پشاور(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کوقانون وآئین کے مطابق سزا ملے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور کا دورہ کیا اور جلائی جانے والی ریڈیو پاکستان کی عمارت کا معائنہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعے کے مرتکب افراد اور ملک دشمن دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں، دشمن نے وہ کام نہ کیا جو اپنوں نے کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس واقعے میں صوت القرآن بچ گیا، یہ اللہ کا نظام ہے جو اپنے بندوں کو دکھاتا ہے کہ جب چاہے ہر…