براؤزنگ ٹیگ

#rain

کولمبو ٹیسٹ ،بارش کے باعث میچ دوبارہ روک دیا گیا

کولمبو (پاک ترک نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بارش کے باعث ایک بار پھر روک دیا گیا ۔ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 12 رنز کی برتری حاصل ہے تاہم خراب موسم کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔ پہلی اننگز میں سری لنکا کی پوری ٹیم 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جبکہ قومی ٹیم نے 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 12 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ کپتان بابراعظم 28 جبکہ اوپنر عبداللہ شفیق 87 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے جارحانہ 47 گیندوں…

محکمہ موسمیات نے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) محکمہ موسمیات نے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔22 سے 26 جولائی کے دوران بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہو رہی ہیں۔ مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہے جو آئندہ چند روز تک برقرار رہے گی۔ 22 سے26جولائی کےدوران کشمیر ، گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہیں جبکہ مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش کا امکان ہے۔پنجاب ،خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے…

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) محکمہ موسمیات نے کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار سمیت پنجاب، شمال مشرقی اورجنوبی بلو چستان ،خیبر پختونخوا اور سندھ میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکہ موسمیات کی جانب سے کشمیر،شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار ،اسلام آباد ، بالائی خیبر پختونخوا اور مشرقی سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے…

راولپنڈی ،گولڑہ موڑ پر موسلادھار بارش کے باعث دیوار گرنے سے 12افراد جاں بحق

راولپنڈ ی (پاک ترک نیوز) جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث 12افراد جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نون کے علاقے پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب دیوارگرنے سے 12مزدور جاں بحق ہو گئے۔امدادی ٹیموں نے مشین کی مدد سے 12 لاشیں نکال لی ہیں، مزید افراد کی تلاش کیلئے مشین کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ دیوار تقریباً 100 فٹ لمبی اور11 فٹ اونچی تھی جس کے ساتھ پل کی تعمیر کے سلسلے میں موجود مزدوروں نے ٹینٹ لگا رکھا تھا، اس دوران دیوار ان پر گر گئی۔ اب تک لائی جانے…

بھارت میں سیلا ب سے چار روز میں ہلاکتیں 100سے تجاوزکر گئیں

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارت میں سیلاب سے چار روز میں ہلاکتوں کی تعداد 100سے تجاوز کر گئیں ۔ سیلابی ریلا نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے گھر، اسمبلی ہال اور سپریم کورٹ تک پہنچ گیا۔ بھارتی دارالحکومت میں سرکاری سرگرمیاں اور معمولاتِ زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے۔ بھارت بھر میں چار روز سے ہونے والی بارشوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی۔ مقبوضہ کشمیر میں دو بھارتی فوجی سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے جن کی لاشیں مل گئیں۔ بھارت دارالحکومت نئی دہلی میں دریائے جمنا میں پانی کی سطح…

ملک بھر میں مون سون کے نئے سپیل کا آغاز 13جولائی سے ہو گا

اسلام آبا د (پاک ترک نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں کے نئے سپیل کا آغاز 13جولائی سے ہو گا جو کہ 17جولائی تک جاری رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کردیا۔ بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں 12 جولائی کی شام تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوجائیں گی۔ مون سون کا یہ سلسلہ 14 جولائی تک مزید شدت اختیار کر جائے گا۔ 14 جولائی کو مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں بھی داخل ہوگا۔…

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کا الرٹ جاری کرتے ہوئے شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار ،پنجاب،مشرقی/ شما ل مشرقی بلوچستان اور سندھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، گوجرانوالہ ،لاہور میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ہے۔سیالکوٹ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان،…

لاہور سمیت پنجاب بھر میں چند گھنٹوں کی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں چند گھنٹوں کی بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ۔رات سے جاری بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے ۔ بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہو گیا اور نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔مختلف علاقوں میں پانی کے باعث گاڑیوں اور موٹر سائیکلیں بند ہوگئیں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بارشوں سے کہیں موسم خوشگوار ہوا تو کہیں یہی بارش آفت ثابت ہوئی۔لیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر جانے کی…

پری مون سون نے ملک کے بیشتر علاقوں میں رنگ جما دیا ،گرمی کا زورٹوٹ گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پری مون سون نے ملک کے بیشتر علاقوں میں رنگ جما دیا، گرمی کا زورٹوٹ گیا ،پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں سے جل تھل ایک ہوگا۔ ملک کے مختلف علاقوں کی طرح لاہورمیں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ایبٹ روڈ ، ڈیوس روڈ، عبدالکریم روڈ، کینال روڈ شملہ پہاڑی اور ملحقہ علاقوں میں بادل برسے، گڑھی شاہو، شالیمار اور باغبانپورہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ موسلادھار بارش کے نتیجے میں شہر کے متعدد علاقوں میں بارش کا…

سمندری طوفان بیپر جوئے کراچی سے محض 320کلو میٹر دور

کراچی(پاک ترک نیوز) سمندری طوفان بیپر جوئے کراچی سے سے محض230 کلو میٹر رہ گیا جبکہ کیٹی بندر اور ٹھٹہ سے بھی اس کی مسافت کم ہوئی ہے۔طوفان کا رخ کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کی طرف ہے۔ سمندری طوفان کا 6 گھنٹے کے دوران شمال/ شمال مشرق کی سمت میں سفر جاری رہا۔ کراچی کے جنوب سے 230کلو میٹر اور ٹھٹھہ کے جنوب سے 235کلومیٹر دور ہے جبکہ طوفان کا فاصلہ کیٹی بندر سے 155 کلومیٹر ہے۔ محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے حوالے سے 23واں الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق شدید نوعیت کے سمندری طوفان بیپر جوئے کی پیش قدمی…

بپر جوائے کراچی سے340کلو میٹردور،ساحلی علاقوں میں حالات بگڑنے لگے

کراچی(پاک ترک نیوز) بپر جوائے کراچی سے صرف 340 جبکہ ٹھٹھہ سے 360 کلومیٹر دور رہ گیا۔ ساحلی علاقوں میں حالات بگڑنے لگے ہیں، سجاول میں بارش، اورماڑہ میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ ٹھٹھہ ،بدین اور دیگر اضلاع میں تیز ہواؤں کے جھکڑ، ایمر جنسی نافذ، شہر قائد میں بوندا باندی، کیٹی بندر کو خالی کرالیا گیا، گڈانی میں بھی لہریں انتہائی بلند، مزید موسلا دھار بارشوں کا خطرہ ہے۔طوفان بپر جوائے کل کیٹی بندر سے ٹکرانے کا امکان ہے ۔کیٹی بندر پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی ، کھارو چھان کے کئی دیہات زیرِ…

اٹلی ،طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 9افراد ہلاک ،فارمولا ون ریس بھی منسوخ

روم(پاک ترک نیوز) اٹلی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔سیلاب اور بارشوں سے پیدا ہونے ایمرجنسی صورتحال کی وجہ سے فارمولا ون گراں پری ریس بھی منسوخ کردی گئی۔ اٹلی کے شمالی علاقوں میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باعث بڑا رقبہ پانی میں ڈوب گیا۔حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ پانی میں گھرے علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔طوفانی بارشوں اورسیلاب سے معمول کی زندگی مفلوج…

سعودی عرب میں عیدالفطر پر شدید بارشوں اورطوفان کا امکان

ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں عید الفطر کے موقع پر شدید بارش اور طوفان کا امکان ہے۔ سعودی ماہر موسمیات نے کہا کہ رمضان کے آخری دنوں اور عید الفطر پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور طوفان کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں طوفان اور شدید بارشوں کا سلسلہ جمعرات سے شروع ہوکر جمعہ اور ہفتہ 21 اور 22 اپریل تک جاری رہے گا۔ پیر 24 اپریل سے موسم کی صورتحال تبدیل ہوگی۔ بارشوں کے باعث ملک میں موسم خوشگوار ہو جائے گا۔…

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد الحرام میں بارش کی ویڈیو وائرل

مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز) رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد الحرام میں بارش کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔آج فجر کے وقت مسجد الحرام میں ہونے والی بارش سے معتمرین نہال ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران اچانک مکہ مکرمہ میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور اس دلکش منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ابر کرم تھا کہ برسا جا رہا تھا اور اللہ کے شکر گزار بندے اس کی کبریائی اور پاکی کا ورد کرتے ہوئے حق عبودیت نبھانے کی اپنی سی کوشش کرتے رہے۔ رمضان جو کہ رحمتوں کا…

ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقے میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتیں 15ہوگئیں

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقے میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبوں sanlıurfa اور Adıyaman میں تباہ کن سیلاب نے تباہ مچادی جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 15ہوگئی ۔ Şanlıurfa میں بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے ۔ ریسکیو ٹیموں کو عابد کوپرلو جنکشن پر ایک اور شخص کی لاش ملی اس طرح شہر میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہو گئی۔ یاد رہے کہ موسلادھار بارشوں نے علاقے میں معمول کی زندگی کو مفلوج کر دیا، جس سے سڑکیں اور ہسپتال…

وزیراعظم کا ترکیہ میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال اور قیمتی جانی نقصان پر غم اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔اس مشکل گھڑی میں ترکیہ کی ہرممکن مدد کریں گے۔ وزیر اعظم نے سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی اور تعزیت کی اور کہا کہ اللہ…

گرمی سے پہلے موسم پھر لے گا انگڑائی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) محکمہ موسمیات نےملک میں گرمی کی آمد سے پہلے ایک مرتبہ پھر مختلف علاقوں میں آندھی گرد آلود ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگو ئی کر دی ہے۔ منگل کے روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی ہوائیں 16 مارچ سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی جو 20 مارچ تک موجود رہیں گی۔چنانچہ16 سے 20 مارچ کے دوران چترال، دیر، سوات ،کوہستان ،شانگلہ ،بونیر، کرک، کرم اوروزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسی دوران ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ ،…

برازیل میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے36 افراد ہلاک

برازیلیا (پاک ترک نیوز ) برازیل میں طوفانی بارشوں اور سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 36 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ برازیل کی ریاست ساؤپولو کا علاقہ ساوسیباستیو زیر آب ہے اور چٹانوں پر بنے گھر لینڈ سلائیڈنگ میں گر گئے ہیں ، درخت گرنے سے گاڑیاں تباہ اور شاہراہیں سیلابی ریلے میں بہہ چکے ہیں ۔ 300 سے زائد افراد گھروں سے نقل مکانی کرگئے جبکہ 250 افراد بے گھر ہو گئے ہیں ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی بھی پیش گوئی کی ہے جس کے بعد امدادی کارکنان کیلئے مشکلات بڑھ سکتی…

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ۔ کئی علاقے زیر آب آ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے کئی علاقے زیر آب آ گئے ۔شہری دفاع کے اہلکاروں نے گھروں میں محصور مکینوں کو کشتیوں کے ذریعے دوسری جگہ منتقل کیا۔ مدینہ منورہ کی ایک وادی میں سیلاب میں پھنسے ہوئے دو شہریوں کو ہیلی کاپٹر سے بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔

جدہ میں موسلا دھاربارش ،متعدد سڑکیں زیر آب

جدہ(پاک ترک نیوز) سعودی شہر جدہ میں طوفانی بارش سے متعدد سڑکیں زیر آب آ گئیں ۔بارش کا پانی کھڑا ہونے سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثرہوئی۔ عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ رات وقفے وقفے سے ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث متعدد سڑکیں زیر آب آگئیں ۔متعدد انڈرپاسز میں پانی بھر گیا۔ سعودی قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ جدہ اور بحرہ میں گزشتہ شب ہونے والی بارش کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہنے کاامکان ہے۔ شاہراہوں پرسفرکرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اورانتہائی ضرورت کے بغیر گھر سے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More