ثابت کریں گے پنجاب اپوزیشن کے سر پر چلے گا: سنی اتحاد کونسل
لاہور(پاک ترک نیوز) سنی اتحاد کونسل نے کہا ہے کہ ہم ثابت کریں گے پنجاب اپوزیشن کے سر پر چلے گا۔
پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے وزیراعلیٰ کیلئے نامزد امیدوار رانا آفتاب احمد خان نے پارٹی رہنما ڈاکٹر نثار احمد جٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہاؤس مکمل ہی نہیں تو پراسیس کیسے چلے گا؟ ہمیں کورٹ آف لاء میں بھی جانا ہو گا، ملک سے سیاسی انتقام ختم ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جن حالات میں ڈاکٹر صاحب نے الیکشن لڑا وہ سب کے سامنے ہے، ان کی اہلیہ نے بھی…