عوام اور فوج کے درمیان رشتے پر وار کرنیکی مذموم کوشش کو تحمل اور سمجھداری سے ناکام بنایا ، آرمی چیف
راولپنڈی (پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے عوام اور فوج کے درمیان رشتے پر وار کرنے کی کوشش کو تحمل اور سمجھداری سے ناکام بنایا۔
آرمی چیف سید عاصم منیر نے یوم دفاع کے موقع پر کہا کہ 6 ستمبر ہمیں اپنی مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہردم تیا رہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ ایمان ، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ ہمارا طرہ امتیاز ہے، شہدا کی قربانیاں، غازیوں کے کارنامے ہمارے لیے قابل تقلید…