سعودی وزیر حج و عمرہ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد(پاک ترک نیوز)
سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ اپنے پاکستان اور بنگلہ دیش کے سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں چار روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔
گذشتہ شام جب سعودی مہمانوں کا جہاز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا تونگران وزیر مذہبی امور انیق احمد، سعودی سفیر نواف المالکی، سابق وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود، وزارت کے دیگر حکام نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
مذہبی امور کی وزارت کے ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ حرمین الشریفین کے…