براؤزنگ ٹیگ

#security

ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سسٹم متاثر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن ہونے سے سروس متاثر ہوگئی۔ انٹرنیٹ کی سروس منقطع ہونے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ بینکوں اور دیگر سرکاری دفاتر میں کا بند کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل26 جولائی کو ملک میں نئے انٹرنیٹ سکیورٹی نیٹ ورک سسٹم کی آزمائش سے نہ صرف سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بلکہ انٹرنیٹ کی رفتار بھی سست ہوگئی ہے۔ نئے انٹرنیٹ سکیورٹی نیٹ ورک کی تنصیب سے منسلک حکام کا کہنا ہے کہ فائر وال کی آزمائش کی وجہ سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے، جس…

ملک بھر میں 9 محرم کے جلوس برآمد،سخت سکیورٹی انتظامات، موبائل سروس جزوی بند

لاہور، اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں ملک بھر میں 9 ویں محرم الحرام کے موقع پر چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں جلوسوں، مجالس اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے، عزاداروں کی جانب سے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی بھی کی جا رہی ہے۔ جلوسوں کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مختلف شہروں میں جلوس کے راستوں پر موبائل فون…

دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا ۔وزیرِ اعظم نے وزارت داخلہ کو ملک میں دھشت گردی کے خاتمے اور صوبائی انسداد دھشتگردی ڈیپارٹمنٹس کی مزید بہتری کیلئے صوبوں سے تعاون بڑھانے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔…

پنجاب میں انتخابات کیلئے 4 ارب 10 کروڑ روپے کے فنڈ منظور

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب میں عام انتخابات 2024میں فول پروف انتظامات اور سکیورٹی کے لیے 4 ارب 10 کروڑ روپے فنڈ کی منظوری دے دی گئی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مناواں میں پنجاب کینسر کیئر ہسپتال کے قیام کے لیے 8 ارب روپے فنڈ کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں صحت سہولت پروگرام کے تحت علاج معالجے کے لیے نئے اقدامات کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پرامن ماحول کے لیے الیکشن کمیشن سے بھرپور تعاون کریں گے، تمام…

حج کے موقع پرسیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں، ایمرجنسی فورس کے کمانڈر میجر جنرل محمد العمری کی پریس کانفرنس

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں ریاستی سلامتی کے اعلی ادارے میں ایمرجنسی فورس کے کمانڈر میجر جنرل محمد العمری نےکہا ہے کہ عازمین حج کی سلامتی سرخ نشان ہے۔ ایمرجنسی فورس کے کمانڈرنے مشترکہ سیکیورٹی آپریشن سینٹر (911) میں پریس کانفرنس کے دوران حج کے موقعہ پر سیکورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔ میجر جنرل محمد العمری نے کہا کہ ایمرجنسی فورس مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشاعر مقدسہ میں تعینات ہیں۔ اور اس کے علاوہ امن عامہ کےقیام کے لیے تمام مقامات پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج کی خدمت…

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج 4 بجے ہو گا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے ہو گا، اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دہشت گردی کی وجہ سے امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر بحث کی جائے گی، اس کے علاوہ اجلاس میں قومی اداروں کے احترام کے معاملے پر بھی بحث ہوگی۔ اجلاس میں خارجہ پالیسی، معاشی صورتحال، موسمیاتی تبدیلی پر بھی بحث ہو گی، افواج پاکستان اور اس کی قیادت کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔

عمران خان کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت نے کو واپس بلا لیا۔ سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو واپس بلانے پر تحریک انصاف نے احتجاج بھی کیا۔ عمران خان پر حملے کے بعد کے پی کے 50 پولیس اہلکار سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی پر تعینات کیے گئے تھے۔ سیکیورٹی واپس بلانے کے لیے پنجاب حکومت نے کے پی حکومت کو 24جنوری کو مراسلہ بھیجا تھا۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آج پنجاب…

توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ آج ،الیکشن کمیشن کی سکیورٹی سخت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ آج 2بجے سنائے گا ۔الیکشن کمیشن اور ریڈ زون کی سکیورٹی سخت کردی گئی ۔ الیکشن کمیشن توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آج دوپہر دو بجے سنائے گا، جس کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ ریفرنس کے سلسلے میں 7 ستمبر کو الیکشن کمیشن میں اپنا تحریری جواب جمع کرایا تھا،…

فیفا ورلڈ کپ میں سکیورٹی کیلئے پاک فوج کا دستہ قطر روانہ

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) قطر میں ہونیوالے فیفا ورلڈ کپ 2022کی سکیورٹی سنبھالنے کیلئے پاک فوج کا چاک و چوبند دستہ نور خان ایئر بیس سے قطر روانہ ہو گیا ۔ پاک فوج کے دستے میں آفسرز ، جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور جوان شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران قطر حکومت کو سیکیورٹی میں معاونت فراہم کریگی، 8 رُکنی عالمی فیفا ٹریننگ ٹیم نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، دورے کے دوران ٹریننگ ٹیم نے پاکستان آرمی کے منتخب شدہ دستے کو فیفا سیکیورٹی سے متعلق تربیت فراہم کی۔ قطر…

دورہ پاکستان ، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی سکیورٹی ٹیم اگلے ہفتے پاکستان آئے گی

لاہور(پاک ترک نیوز) انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان ، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی کی سکیورٹی ٹیم اگلے ہفتے پاکستان آئے گی ۔ انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران سات ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی ۔ سیریز کا انعقاد تین شہروں راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں ہونے کا امکان ہے تاہم ابھی تک اس کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق انگلینڈ کی سکیورٹی ٹیم اپنے دورہ کے دوران ہوٹل کے اطراف اور سٹیڈیم کے راستے سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لے گی۔ انگلش بورڈ کی سکیورٹی ٹیم ملتان کرکٹ سٹیڈیم…

پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ ،حکومت کا ریڈ زون سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ ، حکومت نے ریڈ زون سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ اسلام آباد میں فوج طلب کرنے پر بھی غور کیا جا رہاہے ۔ تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا ، جس میں ڈی آئی جیز،ایس ایس پیزاوراسپیشل برانچ حکام نے شرکت کی۔دھرنےسےمتعلق ممکنہ سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے ، جس کے تحت راستوں کی بندش اور ریڈزون سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں سفارشات بھی تیار کرلی گئیں تاہم حتمی…

چینی باشندوں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ۔وزارت داخلہ اور سکیورٹی ادارے چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائیں ۔ وزیراعظم نے چین کی ویکسین کمپنی کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیش کش کا خیر مقدم کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ، احسن اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیر اعظم کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں سی…

پی ٹی آئی احتجاج ،الیکشن کمیشن کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج ،الیکشن کمیشن کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔اسلام آباد میں ریڈ زون کے اندر اور باہر اینٹی رائٹ فورس کے خصوصی دستے بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔ سیاسی جماعتوں اور شہریوں سے اپیل ہے کہ ریڈ زون میں احتجاج نہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج تمام شہری کا جمہوری حق ہے جس کا اسلام آباد پولیس احترام کرتی ہے۔ احتجاج ریڈ زون سے…

پاکستان تحریک انصاف آج مینار پاکستان لاہور میں پاور شو کرے گی

لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )آج مینار پاکستان گرائونڈ میں پاور شو کرے گی ۔ شہر میں ہر جانب پی ٹی آئی کے پرچم آویزاں کردیئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے زیراہتمام مینار پاکستان گراؤنڈ میں آج جلسہ عام ہو گا جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔جلسہ عام کے لیے تین مختلف انکلوژر بنائے گئے ہیں، عام افراد کے لیے جنرل انکلوژر، خواتین کے لیے لیڈیز جبکہ فیملیز کے لیے فیملی انکلوژر بنائے گئے ہیں، جلسہ کے لیے چالیس کنٹینروں پر مشتمل مین سٹیج تیار کیا گیا ہے جہاں…

کوئٹہ :دہشت گردی خطرات کے پیش نظر تعلیمی ادارے 2روز کیلئے بند

کوئٹہ (پاک ترک نیوز) کوئٹہ میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں کو 2روز کیلئے بند کر دیا گیا جبکہ امتحانات کو بھی ملتوی کردیا گیا۔ ینگ ڈاکٹرز نے بھی احتجاج موخر کردیا گیا جبکہ سول سیکرٹریٹ اور دیگر سرکاری دفاتر کے حفاظتی انتظامات کو سخت کردیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق کوئٹہ میں دہشت گردی کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں کو آج اور کل دو روز کیلئے بند کردیا گیا جبکہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے بھی میٹرک کے 2پیشرز کو ملتوی کردیا گیا۔ سرکاری دفاتر کی سکیورٹی کو بڑھا دیا گیا…

پاکستان میں سکیورٹی بہترین ،ہم محفوظ محسوس کر رہے ہیں،سٹیو سمتھ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ کا کہناہے کہ پاکستان میں سکیورٹی بہترین ہے اور ہم خود کو محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔پاکستان کوہرانے کے لئے بہترین کرکٹ کھیلنا پڑے گی۔ آسٹریلین کرکٹر کا کہنا تھا کہ پریکٹس سیشن میں سٹیڈیم اورپچ دیکھنے کا موقع ملے گا اورکنڈیشنزسے آگاہ ہونے کی کوشش ہوگی۔پاکستان میں کھیلنے کی ہمیشہ سے خواہش تھی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کرکٹر سٹیوسمتھ نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ کچھ سال قبل آسٹریلیا میں کھیلے تھے۔ پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے۔ پاکستان میں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More