براؤزنگ ٹیگ

#shahbazshrif

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 14 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ ، سیاحت کے فروغ، کلچرل ایکسچینج پروگرام سمیت 14 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی موجودگی میں وزیر اعظم ہائوس میں ان معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ان میں وزارت خارجہ امور پاکستان اور وزارت خارجہ امور آذربائیجان کے درمیان قونصلر افیئرز پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ وزارت نجکاری پاکستان اور آذربائیجان کی وزارت اکانومی کے درمیان ریاستی اداروں…

عمران خان کا وزیراعظم کی بلائی گئی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری پارٹی اے پی سی میں شرکت کرے گی اور حکومت کا مؤقف سنے گی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ امن و امان کا ملکی ایشو ہے، ملک کی خاطر اے پی سی میں شرکت کریں گے، جب تک افغانستان سے تعلقات بہتر نہیں ہوتے ہم ٹی ٹی پی سے…

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج، شہباز شریف شریک ہوں گے

آستانہ(پاک ترک نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ سربراہی اجلاس آج سے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شروع ہوگا۔ پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، وزیراعظم تنظیم کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے جبکہ وزیراعظم روسی اور چینی صدر سے الگ الگ اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیراعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، سرمایہ کاری کے منصوبوں پر بات چیت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے وفود کی سطح پر ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل وفد کے ہمراہ وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچے جہاں وزیرِ اعظم شہبازشریف نے کا استقبال کیا، اس موقع پر شہبازشریف کے ہمراہ وزیرخارجہ اور دیگر کابینہ ارکان بھی موجود تھے۔ وزیراعظم اور سعودی وزیرخارجہ کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں…

سعودی ولی عہد کی پاکستان میں سرمایہ کاری و ڈیپازٹ 15ارب ڈالر تک بڑھانے کی ہدایت

ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری و ڈیپازٹ 15ارب ڈالر تک بڑھانے کی ہدایت کی ہے ۔ سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کو پاکستان سینٹرل بینک میں جمع کروائی گئی 5 ارب ڈالر کی رقم بڑھانے پر جائزہ لینے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔ سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ دسمبر 2022 میں اسٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کی رقم…

وزیراعظم بلوچستان کے سیلا ب متاثرہ علاقے صحبت پور پہنچ گئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقے ضلع صحبت پور کے دورے پر چلے گئے ہیں، دورے کے دوران وزیراعظم صحبت پور میں سیلاب زدگان کی بحالی کے کاموں کا جائزہ بھی لیں گے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے دورے کے دوران سیلاب زدگان سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جبکہ اداروں کی جانب سے وزیراعظم کو بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔ این ڈی ایم اے حکام اب تک کی بحالی سے متعلق…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More