براؤزنگ ٹیگ

#ships

چین نے ریڈار کے سگنل سے بحری جہازوں کی شناخت کی اانقلابی ٹیکنالوجی ایجاد کر لی

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین بحری جہازوں کو شناخت کرنے اور، ٹریک کرنے کے لیے انقلابی ٹیک کے ساتھ اب کسی بھی ملک کے فوجی ریڈاروں میں چپکے سے داخل ہو سکتا ہے ۔ چین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک ایسا انقلابی نظام تیار کیا ہے جو اونچے سمندروں میں بحری جہازوں کو ٹریک کرنے کے لیے غیر ملکی ریڈارز، جنگی جہازوں یا قبل از وقت وارننگ طیاروں سےبھیجے جانے والے سگنلز کو استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس پیش رفت کا انکشاف چینی زبان کے جریدے ریڈیو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں دسمبر کے آخر میں شائع ہونے والے جائزہ…

3ہزار سے زائد امریکی فوجی بحیرہ احمر پہنچ گئے

تہران (پاک ترک نیوز) ایران پر تیل بردار بحری جہازوں پر قبضے کے الزام کے بعد تین ہزار سے زائد فوجی بحیرہ احمر پہنچ گئے ۔امریکی سیلرز اور میرینز یو ایس ایس باتعان اور یو ایس ایس کارٹر ہال جنگی جہازوں پر پہنچے ہیں۔ ان فوجیوں کا کام پانچویں بیڑے کو ‘کمک اور سمندری صلاحیت’ مہیا کرنا ہے۔ امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے متعدد سویلین بحری جہازوں کو مبینہ طور پر قبضے میں لیے جانے کے بعد امریکہ کی جانب سے سخت ردعمل کے طور پر 3 ہزار سے زائد امریکی فوجی، دو جنگی جہازوں پر سوار ہو کر بحیرہ احمر…

امریکہ کا بحری جہازوں کو ایران قبضے سے بچانے کیلئے آبنائے ہرمز میں مزید ایف 16تعینات کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) ایک سینئر امریکی دفاعی اہلکار کا کہنا ہے کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو ایرانی قبضے سے بچانے کلئے آبنائے ہرمز اور ارد گرد اضافے لڑاکا طیارے تعینات کرے گا ۔ اہلکار نے مزید کہاکہ کہا کہ امریکہ اس ہفتے کے آخر میں خلیجی علاقے میں F-16 لڑاکا طیارے بھیجے گا تاکہ پہلے سے موجود A-10حملہ آور طیارے کے ساتھ گشت کو مزید مضبوط کیا جا سکے ۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق خطے میں واشنگٹن کے فوجی اثاثوں میں اضافہ اس وقت ہوا جب ایران نے گزشتہ ہفتے…

چین کی مدد سے تیار کر دہ دو جنگی جہازوں کی پاک بحریہ میں شمولیت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے دو جنگی جہازوں پی این ایس ٹیپو سلطان اور پی این ایس شاہجہاں کو پاک بحریہ میں شامل کرلیا گیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمشننگ کی تقریب شنگھائی شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہیں جو ہرقسم کے جنگی حالات میں مؤثر کاروائی کی بھرپور…

پاک بحریہ میں کمانڈر کراچی کی تبدیلی کمان کی تقریب

کراچی (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کاکہنا ہے کہ پاک بحریہ میں کمانڈر کراچی کی تبدیلئ کمان کی تقریب کا انعقادکیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رئیر ایڈمرل میاں ذاکر اللہ جان نے کمان رئیر ایڈمرل محمد سلیم کے سپرد کی۔ تقریب میں نئے تعینات ہونے والے کمانڈر کراچی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رئیر ایڈمرل محمد سلیم متعدد اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

زلزلہ متاثرین کے لئے بحری جہازوں کو جز وقتی ہسپتال بنا دیا گیا

ہاتائے (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں6 فروری کے بڑے زلزلوں کے متاثرین کے لیے ہسپتال کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ترک افواج بھی سرگرم عمل ہیں اور جنوبی صوبے ہاتائے کی بندرگاہ پر لنگر انداز بھاری ٹینک کے لینڈنگ بحری جہاز وںٹی سی جی بائیرکتار اور ٹی سی جی سانکتارنے جز وقتی ہسپتالوں کا روپ دھار لیا ہے۔ وزارت دفاع کی رپورٹ کے مطابق ہر جہاز میں ایک آپریٹنگ روم، 10 بستر اور 90 مریضوں کے مشاہدے کےکمرے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ایک بستر ہے جہاں مریض کے لیے انتہائی نگہداشت کی سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔ٹی سی جی…

جاپانی انشورنس کمپنی نے روس یوکرینی پانیوں میں بحری جہازوں کو جھڑپوں سے ممکنہ نقصان کا معاوضہ بند کردیا

ٹوکیو(پاک ترک نیوز) جاپان کی سب سے بڑی انشورنس کمپنیاں روس اور یوکرین کے پانیوں میں بحری جہازوں کو فوجی جھڑپوں سے ممکنہ نقصان کے لیے معاوضہ دینا بند کر نے پر عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جاپانی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے ہفتے کے روز اطلاع دی ہےکہ ٹوکیو میرین اینڈ نیچیڈو فائر انشورنس، سومپو جاپان انشورنس اور مٹسوئی سومیتومو انشورنس نے جمعہ کو جہاز کے مالکان کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرنا شروع کر دیا جس کے مطابق انشورنس کمپنیوں سےجہازراں کمپنیوں کو ملنے والی انشورنس کی سہولت یکم جنوری…

پانچ مزید اناج لے جانے والے جہاز یوکرین کی بندرگاہوں سے روانہ

استنبول (پاک ترک نیوز) استنبول میںطے پانے والے حالیہ تاریخی معاہدے کے تحت منگل کو مکئی اور گندم لے جانے والے پانچ مزید بحری جہاز یوکرین کی بندرگاہوں سے روانہ ہوئے۔ ترکیہ کی وزارت دفاع کے مطابق دو بحری جہاز یوزنی کی بندرگاہ سے اور تین چورنومورسک سے روانہ ہوئے۔ جو تقریباً 50 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔یوکرین جانے والے چار دیگر بحری جہازوں کا بھی آج استنبول میں جوائنٹ کوآرڈینیشن سینٹر معائنہ کرے گا۔ یاد رہے کہ22 جولائی کو ترکی، اقوام متحدہ، روس اور یوکرین نے استنبول میں ایک معاہدے پر دستخط…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More