امریکہ نے ایپل گھڑی کی درآمد پر عائد پابندی ختم کردی
واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ نے ایپل کی تازہ ترین گھڑی کی درآمد پر پابندی ہٹا دی۔
ٹیک کمپنی کی جانب سے حکام کے پاس ہنگامی اپیل دائر کرنے کے بعد ایپل کی تازہ ترین سمارٹ گھڑیاں امریکہ میں فروخت ہونا دوبارہ شروع کر سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ پیٹنٹ کے تنازع پر امریکہ میں سیریز 9 اور الٹرا 2 گھڑیوں کی فروخت روک دی گئی تھی۔امریکی تجارتی ادارے نے خون میں آکسیجن کی سطح کو پڑھنے کے لیے ٹیکنالوجی والی ایپل گھڑیوں کی درآمد اور فروخت پر پابندی عائد کر دی تھی۔
ڈیوائس بنانے والی کمپنی ماسیمو نے ایپل پر اپنے…