جاپان اور جنوبی کوریا میں سمندری طوفان کے باعث نظام زندگی متاثر
ٹوکیو (پاک ترک نیوز) سمندری طوفان خانون کے باعث جاپان اور جنوبی کوریا میں نظام زندگی شدید متاثر ہوگیا ۔طوفان کے باعث ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ متعدد پروازوں کو بھی روک دیا گیا۔
سمندری طوفان خانون کے باعث جاپان اور جنوبی کوریا کے جنوبی علاقوں میں موسلا دھار بارش شروع ہو گئی ہیں جس کے باعث ٹرینوں اور پروازوں کو روک دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ خانون جزیرہ نما جنوبی کوریا کی بندرگاہی شہر ٹونگیونگ کا رخ کر سکتا ہے ۔
طوفان اس وقت جنوب مغربی اوکیناوا کے علاقے میں تباہی مچا دینے کے بعد…