براؤزنگ ٹیگ

#sugar

وزیراعظم کی ٹیکس چوروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیکس نادہندگان و ٹیکس چوروں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کو چینی، سیمنٹ، کھاد اور تمباکو کے شعبے میں خودکار ٹیکس نظام کی موجودہ صورتحال اور اسکو مکمل طور پر فعال کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تمباکو کے 14 بڑے کارخانوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مکمل طور پر فعال ہے جبکہ 12 کارخانوں…

ایک ہفتے میں تیل اور گھی کی قیمت 150روپے فی کلو کم ہو جائے گی،وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں تیل اور گھی کی قیمت 150روپے تک کمی ہو جائے گی۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گھی، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی جبکہ گھی بہت جلد 150روپے فی کلو کم ہو جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں تیل اور گھی کی قیمت 350 روپے ہوجائے گی جبکہ تیل کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو صحیح وقت پر پہنچائیں گے۔

پنجاب میں شوگر ملز کو چینی 70 روپے فی کلو میں فروخت کرنے کی ہدایت

لاہور: (پاک ترک نیوز) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے تمام شوگر ملز کو چینی 70 روپے فی کلو میں فروخت کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعلٰی پنجاب کی ٹیم نے شوگر ملز ایسوسی ایشن سے مذاکرات ہوئے جس میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ حمزہ شہباز نے تمام شوگر ملوں کو چینی 70 روپے کلو فروخت کرنے کی تلقین کردی۔ اس حوالے سے شوگر ملز ایسوسی ایشن کو حتمی فیصلے کے لئے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا گیا ہے، شریف فیملی کی شوگر ملز سے چینی 70 روپے فی کلو میں دینے کا فیصلہ کیاگیا…

وزیراعظم نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگا دی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کا ذخیرہ اور قیمت کو مستحکم کیلئے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگا دی ۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عوام کی ضرورت کو پہلے پورا کیا جائے ، قیمت کو مستحکم رکھا جائے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایکسپورٹ پر پابندی کے ساتھ ساتھ سمگلنگ کیخلاف سخت اقدامات کا بھی حکم دیا ہے ۔ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے وزیراعظم نے اپنے احکامات پر موثر عمل درآمد سے مسلسل آگاہ کرنے کی بھی…

معاشی بارودی سرنگیں بچھانے والے آج اپنی نالائقی نااہلی اور لوٹ مار کا ماتم کر رہے ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ بیرونِ ملک سازش کا رونا نہیں یہ گوگی بچاؤ کا ماتم ہے، ‎معاشی دہشت گرد اور معاشی بارودی سرنگیں بجھانے والے آج اپنی نالائقی نااہلی اور لوٹ مار کا ماتم کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کا پھیلایا گند اور غلاظت صاف کر رہے ہیں۔ ‎سازشی ٹولے نے چار سال ملک کو لوٹا اور عوام کے خلاف سازش کی، ‎چور ٹولے نے چار سال خزانہ اور توشہ خانہ لوٹا، اب گوگی پچاؤ تحریک کا عنوان ’’بیرونی سازش‘‘ ہے، انہوں نے 4 سال…

کرشنگ سیزن کا آغاز ،چینی کی قیمتوں میں کمی آ گئی

کراچی (پاک ترک نیوز) رواں ماہ شوگر ملز کی جانب سے گنے کی کرشنگ شروع کئے جانے اور چینی کی نئی بمپر پیداوار کے باعث چینی کی ایکس مل قیمت 4 روپے گھٹ کر 100 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی تھوک قیمت 4 روپے گھٹ کر 102 روپے ہوگئی ہے تاہم خوردہ مارکیٹوں میں فی کلوگرام چینی 110 سے 115روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لئے کئے جانے والے حکومتی اقدامات کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ گنا بیلنے کا سیزن شروع ہونے اور چینی کی نئی بمپر پیداوار کے باعث…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More