براؤزنگ ٹیگ

#supremcourt

فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیس؛ سپریم کورٹ کا ملزمان سے غیر انسانی سلوک نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیس میں حکم دیا ہے کہ ملزمان سے غیر انسانی سلوک نہیں کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق اپیلوں پر سماعت کی۔ ملٹری کورٹس میں ملزمان سے ملاقاتوں کے فوکل پرسن برگیڈیئر عمران عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل لطیف کھوسہ نے بتایا کہ ایک ملزم کو فیملی سے نہیں ملنے دیا گیا، اس کا پانچ سالہ بچہ فوت ہوگیا۔ جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ اٹارنی…

جسٹس نعیم افغان نے سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) جسٹس نعیم افغان نے سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس نعیم افغان سے عہدے کا حلف لیا۔سپریم کورٹ اسلام آباد میں جسٹس نعیم افغان کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔ جسٹس نعیم افغان کے سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 14ہوگئی ہے تاہم سپریم کورٹ میں اس وقت بھی تین ججز کی آسامیاں خالی ہیں۔ یاد رہے کہ جسٹس نعیم اختر افغان بلوچستان…

8 فروری کے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) 8 فروری 2024 کے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 19 فروری کو سماعت کرے گا، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بنچ کا حصہ ہوں گے۔ یاد رہے کہ درخواست 4 روز قبل علی خان نامی شہری کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی جس میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 8 فروری کو ہونیوالے انتخابات کالعدم قرار دیئے جائیں…

بھارتی سپریم کورٹ: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا اقدام درست قرار

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) ھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے خصوصی حیثیت کے خاتمے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کیلئے دائر اپیلوں پر متعصبانہ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا 5 اگست 2019 کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، آرٹیکل 370 عارضی تھا، ہر فیصلہ قانونی دائرے میں نہیں آتا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی…

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز ایکٹ کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ نظرثانی میں اپیل کا حق دینا درست نہیں لگ رہا، ہم آپس میں مشاورت کرکے جلد فیصلہ سنائیں گے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ پنجاب انتخابات اور ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹ ایکٹ کیس کی سماعت چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے کی، بنچ کے دیگرارکان میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل تھے۔ اٹارنی جنرل نے اپنے…

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف درخواستوں پر سماعت 8رکنی لارجر بنچ آج کرے گا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی، 8 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کیخلاف درخواستوں پر سماعت اب سے کچھ دیر بعد ہوگی۔ درخواست گزار کے وکلا اپنا مقدمہ آج عدالت میں پیش کریں گے۔ عدالت کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف سمیت 9 سیاسی جماعتوں کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ دورانِ سماعت اٹارنی جنرل آف پاکستان،…

سپریم کورٹ کا کام پنچایت لگانا نہیں، آئین کے مطابق فیصلے دینا ہے: وزیر اعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا کام پنچایت لگانا نہیں، آئین کے مطابق فیصلے دینا ہے۔ وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے اس کے فیصلوں کو تسلیم کرنا پڑیگا، الیکشن کے فنڈز کا معاملہ دوبارہ پارلیمان میں آئے گا اور وہی اسے حل کرے گی، کسی بھی ممکنہ عدالتی فیصلے کے پیش نظر پارلیمنٹ کا فورم استعمال کیا جائیگا۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ اتحادی متفق ہیں کہ 13 اگست کو پارلیمنٹ کی مدت پوری ہورہی ہے ، الیکشن کی…

حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ پروسیجر بل پر لارجر بینچ کا قیام مسترد کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر عدالت عظمیٰ کی جانب سے تشکیل کیا گیا بینچ مسترد کردیا۔ حکمران اتحاد کی جانب سے مشترکہ اعلامیے کے مطابق حکمران جماعتوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹس بل 2023 کے حوالے سے قانون سازی کا عمل مکمل ہونے اور اس کے نفاذ سے پہلے ہی متنازع بینچ تشکیل دے کر سماعت کے لیے مقرر کرنے کا اقدام مسترد کردیا ہے۔ اسلام آباد میں حکمران جماعتوں کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے…

حکومت کا سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا اعلان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) وفاقی حکومت نے پنجاب میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف آج قومی اسمبلی میں ایک اور قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے تمام اراکین قومی اسمبلی کو آج کے اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں جمعیت علماء اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان،پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے شریک…

پنجاب ،کے پی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ،کل سنایا جائے گا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔ محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن التواء کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، سپریم کورٹ کل فیصلہ سنائے گی۔ پنجاب خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سپریم کورٹ میں پنجاب اورخیبرپختونخواالیکشن سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے فاروق نائیک سے سوال کیا کہ کیا آپ کارروائی میں شامل ہونگے؟ انہوں…

ڈپٹی سپیکررولنگ: عمران خان نے فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ اورڈپٹی سپیکرکی رولنگ سے متعلق فیصلے پرسپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائرکر دی۔ عمران خان نے اپیل میں استدعا کی ہے کہ 7 اپریل کے فیصلے میں کئی سقم ہیں، جن پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، سپریم کورٹ نے سات اپریل کو عدم اعتماد کی تحریک پر 9 اپریل کو ووٹنگ کرانےکا حکم دیا تھا۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 7 اپریل کے حکم کو کالعدم قراردیا جائے۔ اسمبلی کی کارروائی کے دوران ڈپٹی سپیکر نے آئین کے آرٹیکل پانچ پرعمل درآمد کیا۔…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More