براؤزنگ ٹیگ

#t20worldcup2022

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، آسٹریلیا کا سری لنکا کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

پرتھ(پاک ترک نیوز) دفاعی چیمئپن آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12مرحلے میں سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی شہر پرتھ میں دفاعی چیمپئمپن آسٹریلیا نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ کپتان ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ یہ میچ ہمارے لیے اہم ہے کوشش ہوگی کہ بڑے مارجن سے میچ جیت کر رن ریٹ بہتر کریں۔سری لنکن ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کوشش ہوگی آسٹریلیا کو شکست دیکر اگلے مرحلے تک رسائی کو ممکن بنائیں۔ دفاعی چیمئپن آسٹریلیا کو…

آسٹریلوی سپنر ایڈم زمپا کورونا کا شکار

پرتھ (پاک ترک نیوز) آسٹریلیا کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12مرحلے میں سری لنکا کیخلاف اہم میچ میں بڑا جھٹکا ، سپنر ایڈم زمپا کورونا کا شکار ہو کر آئی لینڈرز کیخلاف میچ سے باہر ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سپنر ایڈم زمپا کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے تاہم انہیں معمولی علامات ہیں تاہم ٹیم منجمنٹ کا اصرار ہے کہ وہ سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ ایڈم زمپا کو اگر منتخب کیا جاتا ہے تو آئی سی سی کے کوویڈ پروٹوکولز کے مطابق انہیں علیحدہ سفر کرنا پڑے گا جبکہ دیگر کھلاڑیوں سے…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، آسٹریلیا کو سری لنکا کا چیلنج درپیش

پرتھ(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں دفاعی چیمئپن آسٹریلیا اور سری لنکا میں آج جوڑ پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12مرحلے میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائے گا ۔دفاعی چیمئپن آسٹریلیا اور سری لنکا آج پرتھ میں مد مقابل آئیں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام چار بجے شروع ہو گا۔سری لنکا جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کا خواہشمند ہے جبکہ دفاعی چیمئپن آسٹریلیا میگا ایونٹ میں پہلی فتح کا متلاشی ہے۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ،بنگلہ دیش نے نیدر لینڈز کو 9رنز سے شکست دیدی

ہوبارٹ(پاک ترک نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بنگلا دیش نے نیدر لینڈز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کے خلاف مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے، عفیف حسین 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور صرف 15 کے مجموعی اسکور پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ اسکے بعد وقفے وقفے سے نیدر لینڈز کے کھلاڑی آؤٹ ہوتے گئے۔ کولن ایکرمن 62 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔ ٹاس جیتنے کے…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ،نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

سڈنی (پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سپر 12مرحلے کے پہلے میچ میں چیمپئن آسٹریلیا گھر میں ہی ہار گیا ۔نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 89رنز سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کو گھر میں ہی ہرا دیا ۔آسٹریلیا 201رنز کے ہدف کے تعاقب میں 111رنز پر ہی ہمت ہار بیٹھی ۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔نیوزی لینڈ نے 3وکٹوں کے نقصان پر 200رنز بنائے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کانوائے 92جبکہ جمی نیشام نے…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ،پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری

سڈنی (پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سپر 12مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سپر 12مرحلے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے میچ میں بیٹنگ کی دعوت دی ۔ نیوزی لینڈ نے بغیر کسی کے نقصان کے 14رنز بنا لئے ہیں ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں پاک بھارت ٹاکرا کل ہو گا ۔

شان مسعود گیند لگنے سے زخمی ، ہسپتال منتقل کردیا گیا

میلبورن (پاک ترک نیوز) قومی ٹیم کو بھارت کیخلاف میچ سے قبل جھٹکا ،قومی کرکٹر شان مسعود پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہو گئے۔قومی کرکٹر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز شان مسعود پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہو گئے۔ قومی بیٹر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تربیتی سیشن کے دوران شان مسعود کو آل راؤنڈر محمد نواز کی شاٹ پر گیند سر پر دائیں طرف لگی۔ جس کے بعد انہیں سکین کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ان کا خصوصی ٹریٹمنٹ کیا جا رہا ہے۔

بڑا اپ سیٹ ،دو بار کا چیمپئن ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ کھیلے بغیر میگا ایونٹ سے باہر

ہوبارٹ(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ میں بڑا اپ سیٹ ، دو بار چیمپئن رہنے والا ویسٹ انڈیز کوالیفائنگ رائونڈ میں ہی میگا ایونٹ سے باہر ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آئرش ٹیم نے کالی آندھی کو شکست دے کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے سے قبل ہی باہر کردیا ۔ ہوبارٹ میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ برینڈن کنگ نے بہترین اننگز کھیلی وہ 48 گیندوں پر 62 رنز بنا…

پاک افغان وارم اپ میچ بارش کے باعث ختم

برسبین(پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والا وارم اپ میچ بارش کے باعث ختم کردیاگیا ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل برسبین میں کھیلا جانے والا پاکستان اور افغانستان کے درمیان وارم اپ میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے وارم اپ میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے تھے ۔155 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے اپنی اننگز میں 2.2 اوورز میں 19 رنز بنائےتھے جس کے بعد بارش کے باعث میچ روک دیا گیا جو…

پاکستان کل دوسرا وارم اپ میچ افغانستان کیخلاف کھیلے گا

برسبین(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل دوسرے وارم اپ میچ افغانستان کیخلاف کھیلےگا ۔ تفصیلات کے آسٹریلیا کے شہر برسبین میں شاہین کل دوسرا وارم اپ میچ افغانستان سے کھیلیں گے ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ صبح آٹھ بجے شروع ہو گا۔ اس سے قبل پاکستان کو پہلے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے 6وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ افغانستان نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کو 62رنز سے ہرا تھا ۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ 2022میں اپنا پہلا میچ حریتی حریف بھارت کیخلاف 23اکتوبر کو…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ،نیدرلینڈز نے نمیبیا کو شکست دیدی

گیلونگ(پاک ترک نیوز) آسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈکپ میں نیدر لینڈز نے نمیبیا کو شکست دیدی۔ یہ ٹورنامنٹ میں نیدر لینڈز کی مسلسل دوسری فتح ہے ۔ اس فتح کے ساتھ ہی نیدر لینڈز اپنے گروپ میں پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر پہنچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت نہ ہوا اور پوری مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر محض 121 رنز بناسکی۔ نمیبیا کی جانب سے جان فرائے لنک سب سے زیادہ 43 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کے علاوہ دیگر بلےبازوں میں کپتان گیرہارڈ…

فخر زمان ،عثمان قادر کی جگہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل

لاہور(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں تبدیلی ،فخر زمان کو عثمان قادر کی جگہ سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان نے آسٹریلیا میں ہونیوالے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زمان کو 15رکنی سکواڈ میں شامل کرلیا جبکہ لیگ سپنر عثمان قادر کو سٹینڈ بائی کھلاڑیوں میںشامل کرلیا گیا ہے ۔ فخر زمان کو ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے گھٹنے میں چوٹ لگی تھی جس کے نتیجے میں انہیں آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے لئے ٹریول ریزور…

شاہین آفریدی فٹ ،ورلڈ کپ کیلئے دستیاب ہوں گے

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین آفریدی فٹ ہو گئے ۔قومی پیسر ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی اپنا ری ہیب مکمل کرکے ہفتے کے روز برسبین پہنچیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ قومی اوپنر فخر زمان بھی شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ لندن سے برسبین پہنچیں گے، جہاں وہ ٹیم ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو کی زیرنگرانی اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شاہین شاہ آفریدی 17 اور 19 اکتوبر کو…

ہماری ٹیم کی کارکردگی دن بدن اوپر جارہی ہے،بابر اعظم

کرائسٹ چرچ (پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم کی کارکردگی دن بدن اوپر جارہی ہے۔ورلڈکپ میں بھرپور اعتماد کے ساتھ میدان میں اترینگے، جیتنا گیم پر فوکس رکھیں گے نتائج بھی ہمارے حق میں آئینگے۔ بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ سیریز کے دوران بہت اچھی کرکٹ کھیلی گئی، زیادہ تر میچز سنسنی خیز رہے، جس سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں موجود ہر کھلاڑی اپنی زمہ داری لیتا ہے، بطورر کپتان سب سے یہی کہتا ہوں کہ گراونڈ میں اپنی سو…

ٹی 20ورلڈ کپ ، آسٹریلین سکواڈ کا اعلان کردیا گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے دفاعی چمپئن آسٹریلیا نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے ٹم ڈیوڈ 15رکنی ٹیم کا حصہ بن گئے ۔ ایرون فنچ بدستور کپتان رہیں گے ۔گزشتہ برس ورلڈ کپ جیتنے والے آسٹریلوی سکواڈ میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے میچل سویپسن کو ڈراپ کیا گیا ہے۔ آسٹریلین سکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، آشٹن اگر، پیٹ کمنز، میچل مارش ٹم ڈیوڈ، جوز ہیزل ووڈ، جوش انگلس، اور گلین میکسویل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کین رچرڈسن، سٹیو سمتھ، میچل سٹارک، میتھیو ویڈ، مارکس…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ،پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ کی ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت

لاہور(پاک ترک نیوز) آسٹریلیا میں ہونیوالے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022میں پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ کی ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت ہو گئیں۔شائقین نے پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کے لیے ایڈوانس بکنگ کرا رکھی تھی۔میگا ایونٹ کے اب تک 2 لاکھ سے زائد ٹکٹس ایڈوانس بکنگ پر فروخت ہوچکے ہیں۔ شائقین کرکٹ دلچسپ مقابلے کیلئے بے تاب ہو گئے ۔ 9ماہ بعد ہونیوالے روایتی حریفوں کے میچ کی ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت ہو گئیں ۔ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستان اور بھارت…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان ، پاکستان کا پہلا میچ بھارت سے ہو گا

دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے رواں سال ہونیوالے ٹی 20ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان کردیا ۔ پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کیخلاف کھیلے گا۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہو گا جبکہ 13نومبر کو میگا ایونٹ کے فائنل کی میزبانی میلبورن کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ سپر 12 راؤنڈ کے لیے چھ چھ ٹیموں کے دو گروپس بنائے گئے ہیں۔ پہلے گروپ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، انگلینڈ اور…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022،آسٹریلیا کے 7شہرمیزبان ہونگے

لاہور(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022کے میزبان 7 شہروں کا اعلان کردیا گیا ۔ آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے 13 نومبر 2022تک آسٹریلیا میں ہوگا ۔ میزبان شہروں میں ایڈیلیڈ، برسبین، ہوبارٹ، پرتھ، سڈنی اور میلبورن شامل ہیں۔دونوں سیمی فائنل 9 اور 10 نومبر کو سڈنی اور ایڈیلیڈ میں جبکہ فائنل میلبورن میں تیرہ نومبر کو ہوگا۔ موجودہ چیمپئین آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ ،پاکستان، افغانستان اور بنگلا دیش سپر 12 مرحلے میں کوالیفائی کرچکی ہیں، انگلینڈ، انڈیا اور جنوبی افریقا بھی براہ راست سپر 12 مرحلہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More