انڈونیشیا کو نئی ویزا فری انٹری کے ذریعے سیاحت سے 25بلین ڈالر اضافی آمدنی کی توقع
جکارتہ (پاک ترک نیوز) انڈونیشیا کو نئی ویزا فری انٹری پالیسی کے ذریعے سیاحت سے 25بلین ڈالر اضافی آمدنی کی توقع ہے ۔
انڈونیشیا کے وزیر برائے سیاحت اور تخلیقی معیشت سانڈیاگا یونو کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کے لیے ویزا فری انٹری پالیسی کے نفاذ سے انڈونیشیا کا سیاحتی شعبہ ممکنہ طور پر 25 بلین ڈالر تک اضافی آمدنی حاصل کر سکتا ہے۔
سانڈیاگا نے کہا کہ انڈونیشیا کی حکومت اس پالیسی کو 20 ممالک اور خطوں کے سیاحوں تک پھیلانے کا ارادہ رکھتی ہے جس کا مقصد سیاحوں کی آمد کو بڑھانا اور سیاحت کے شعبے کے ذریعے…