عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
نیویارک : عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے ۔آج بھی 48 سینٹ فی بیرل اضافہ دیکھنے میں آیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آج قیمتوں میں اضافے کی وجہ اوپیک پلس کا اجلاس ہے جو جمعرات ہونے جا رہا ہے۔ تاجر اس حوالے سے گو مگو کی کیفیت کا شکار ہیں کہ اس اجلاس میں کیا فیصلہ ہوگا۔
نیو یارک مرکنٹائل ایکسچینج میں دسمبر کی ڈیلیوری کے لیے ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کی قیمت میں 48 سینٹ کا اضافہ ہوا جو اب 84.05 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی ۔ لندن آئی سی ای فیوچر ایکسچینج میں جنوری کے…