براؤزنگ ٹیگ

turkey defence minister

ترکی کا یونان اور فرانس کے درمیان دفاعی معاہدے پر برہمی کا اظہار

برسلز ( پاک ترک نیوز) ترکی کے وزیر دفاع نے یونان اور فرانس کے درمیان دفاعی معاہدے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو کے رکن ممالک کی جانب سے اتحاد کے سے باہر دفاعی معاہدے طے کرنے سے نیٹو کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔ خلولوسی آکار نے نیٹو کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کے برسلز میں منعقدہ اجلاس کے بعد یہ بیان دیا۔ ان کا اشارہ یونان اور فرانس کے مابین 3ارب یورو مالیت کے ایک معاہدے کی طرف تھا، جسے ستمبر میں ہی حتمی شکل دی گئی تھی۔ یونانی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ معاہدے کی وجہ سے کسی…

یونان سے مسائل بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں : ترک وزیر دفاع

استنبول (پاک ترک نیوز) وزیرِ دفاع خلوصی آقار نے یونان کی اسلحہ سازی کی کوششوں کے ترکی پر بالا دستی قائم نہ کر سکنے کی توضیح کرتے ہوئے یونان کو اس کوشش سے باز آنےکی اپیل کی ہے۔ استنبول نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے منسلک بحری وار اکیڈمی کا سال 2021-2022 ایک تقریب کے اہتمام کے ساتھ شروع ہو گیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرنے والے ترک وزیر دفاع نے ایجین، مشرقی بحیرہ روم اور قبرص میں یونان کے ساتھ در پیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم یونان کے ساتھ دو طرفہ مسائل کا خیر سگالی پر مبنی ہمسایہ…

ترک وزیر دفاع کی لیبیا میں ترک فوجی دستوں سے ملاقات

ترک وزیر دفاع ہلوسی آکار نے لیبیا کا خصوصی دورہ کیا۔ انہوں نے لیبیا میں ترک فوجی دستوں سے ملاقات کی اور ان سے خطاب کیا۔ لیبیا ٹاسک گروپ کمانڈ میں فوجی دستوں سے خطاب کرتے ہوئے ہلوسی آکار نے کہا کہ ترک فوج لیبیا میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ترک فوج ترکی کے 8 کروڑ 30 لاکھ شہریوں کی حفاظت کر رہی ہے۔ دوسری طرف لیبیا میں قیام امن کے لئے ترک فوج کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ ترک فوج اس وقت کئی محاذوں پر مصروف ہے۔ ایک طرف آذربائیجان کے نیگورنو کاراباخ میں ترک امن…

دفاعی اور معاشی طور پر مضبوط ترکی خطے کی اہم ترین ضرورت ہے، ترک وزیر دفاع

ترکی کی جغرافیائی اہمیت اس بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ دفاعی اور معاشی طور پر مضبوط ترکی خطے کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ترک وزیر داخلہ ہلوسی آکار نے "ترکی انو ویشن ویک" کے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے اندرون اور بیرون ملک جو کامیاب آپریشن کئے ہیں ان میں مقامی طور پر تیار ہونے والے جدید اسلحے سے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اور خاص طور پر اس خطے میں خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔ ایسے میں ترک مسلح افواج کو جدید بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ترکی کی جغرافیائی اہمیت…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More