زلزلہ متاثرین کے لئے 500خیمہ بستیاں آباد، ترک نائب صدر
استنبول (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کے نائب صدر فات اوکتے نے کہاہے کہ ترکی میں 6 فروری کو آنے والے طاقتور زلزلوں کے بعد زلزلے سے بچ جانے والوں کے لیے 500 سے زیادہ مقامات پر ٹینٹ سٹی اور شپنگ کنٹینرز کھڑے کیے گئے ہیں۔
ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (افاد) کے دفتر میں ، محنت اور سماجی تحفظ کے وزیر ویدات بلگین اور افاد کےصدر یونس سیزر کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےفات اوکتےنے کہا کہ 240 مقامات پر 437,613 خیمے اور 21,714 کنٹینرز کے ساتھ 354 خطوں میں خیمے کے شہر قائم کیے گئے ہیں۔ اور ہر…