براؤزنگ ٹیگ

#UN

امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد پھر ویٹو کر دی

اقوام متحدہ (پاک ترک نیوز) امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں پیش کی جانے والی ایک اور قرارداد کو ویٹو کردیا ہے۔امریکہ اب تک سیکورٹی کونسل میں پیش کی جانے والی چھ میں سے پانچ قراردادوں کو ویٹو کر چکا ہے۔ جمعہ کی شب اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے واحد مسلم رکن ملک متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد کو ویٹو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میںامریکی نائب سفیر کا کہناتھا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی 'صرف اگلی جنگ کے بیج بوئے گی۔ دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ…

موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ہونگے : گوتریس

دبئی (پاک ترک نیوز ) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے ۔ دبئی میں عالمی موسمیاتی کانفرنس آف پارٹنر 28 سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عالمی درجہ حرارت پر کنٹرول ناگزیر ہوگیا، پیرس موسمیاتی معاہدے سے دور ہیں لیکن ابھی بھی دیر نہیں ہوئی ،ہم پیرس موسمیاتی معاہدے کے مقاصد سے میلوں دور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے…

اردوان کا غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔ جی 20 سمٹ سے اظہار خیال کرتے ہوئے ترک صدر اردوان نے کہا ہے کہ امید ہے یہ جنگ بندی مستقل امن کا باعث بنے گی، غزہ پر اسرائیل کے حملے جنگی جرائم کے مترادف ہیں، غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ قطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں عارضی وقفے کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ میں وقفہ کیا جائے گا، جنگ میں…

موسمیاتی تبدیلی پاکستان جیسے ممالک کیلئے قومی سلامتی کا مسئلہ ہے،نگران وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نگران وزیر اعظم انوا ر الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان جیسے ممالک کیلئے قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت اٹھائیسویں اقوام متحدہ کانفرنس آف پارٹیز COP28 کے حوالے سے بین الوزارتی جائزہ اجلاس ہوا ۔ وزیراعطم متحدہ عرب امارات میں ہونے والی اٹھائیسویں کانفرنس آف پارٹیز کے یکم اور دو دسمبر کو ہائے لیول سیگمینٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتےہوئےنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی…

آذربائیجان نسلی آرمینی باشندوں کو نگورنو کاراباخ واپس جانے دے،عالمی عدالت انصاف

نیو یارک(پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت کے ججوں نے کہا ہے کہ آذربائیجان کو فوج کے قبضے کے دوران ناگورنو کاراباخ سے فرار ہونے والے نسلی آرمینیائی باشندوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دینی چاہیے۔ جمعہ کو ایک فیصلے میں، بین الاقوامی عدالت انصاف نے کہا کہ سابقہ نسلی آرمینیائی باشندوں کو واپس جانے کی اجازت دی جانی چاہیے اور جو وہاں رہ گئے انہیں محفوظ رکھا جانا چاہیے۔ صدارتی جج جوان ڈونوگھو نے کہاکہ آذربائیجان کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ لوگ جو 19 ستمبر 2023 کے بعد…

میانمار تنازعہ سے تقریباً 90ہزار افراد بے گھر ہوئے: اقوام متحدہ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ میانمار میں ملک کے فوجی حکمرانوں اور نسلی مسلح گروہوں کے اتحاد کے درمیان شدید تنازعات کی وجہ سے تقریباً 90,000 افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے کوآرڈینیشن آف ہیومینٹیرین افیئرز (او سی ایچ اے) نے کہاکہ 9 نومبر تک، شمالی شان میں تقریباً 50,000 افراد کو بے گھر ہونے پر مجبور کیا گیا۔ OCHA نے مزید کہا کہ نومبر کے اوائل سے ہمسایہ ساگانگ علاقے اور کاچن ریاست میں فوج اور اس کے مخالفین کے درمیان جھڑپوں کے باعث مزید 40,000 افراد بے…

غزہ پر اسرائیل کی رات بھر وحشیانہ بمباری میں مزید 23فلسطینی شہید

غزہ (پاک ترک نیوز) غزہ پر اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے ۔غزہ پر اسرائیل کی جانب سے رات بھر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور شدید بمباری کے نتیجے میں مزید 23فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے الشاطئی کیمپ پر بھی دو مکانوں پر بم گرادیے، اس حملے میں متعدد شہریوں کی اموات کا خدشہ ہے۔ اسرائیلی بمباری سے غزہ کھنڈر بن گیا ہے، صیہونی فورسز نے شہروں پر حملوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے ، اسرائیلی افواج نے نصر میڈیکل کمپلیکس پر بم برسا دئیے، القدس…

30 دن ہو گئے ہیں۔ بس بہت ہو گیا. یہ اب رک جانا چاہیے۔اقوام متحدہ کی 18تنظیموں کے سربراہوں کا نادر مشترکہ بیان

اقوام متحدہ (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کے تمام بڑے اداروں کے سربراہان نے اپنی نوعیت کا ایک نادر مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اورکہا گیا ہے کہ 30 دن ہو گئے ہیں۔ بس بہت ہو گیا۔یہ اب رک جانا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے سربراہوں نے اتوار کی شب جاری ہونے والے بیان میںکہا ہے کہ تقریباً ایک ماہ سے دنیا اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں ابھرتی ہوئی صورتحال کو…

اقوام متحدہ میںپاکستان کی تخفیف اسلحہ کی چار سالانہ قراردادیں متفقہ طور پر منظور

اقوام متحدہ (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ایک اہم کمیٹی نے پاکستان کی چار سالانہ تخفیف اسلحہ سے متعلق قراردادیں منظور کی ہیں جن کا مقصد علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔ ان میں سے تین قراردادیں جنہیں جمعرات کو 193 ملکی اسمبلی کی پہلی کمیٹی برائےتخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی میں پیش کیا گیاتھا کو رکن ممالک کی جانب سے وسیع حمایت حاصل ہوئی۔ یہ قراردادیں علاقائی تخفیف اسلحہ، علاقائی اور ذیلی علاقائی سطحوں پر روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول کے ساتھ ساتھ…

غزہ کی پٹی میںکم ازکم 30فیصد ہاؤسنگ سیکٹر تباہ ہو چکا ہے، اقوام متحدہ

جنیوا(پاک ترک نیوز) قوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے رپورٹ کیا ہےکہ غزہ کی پٹی میں کم از کم 30 فیصد ہاؤسنگ سیکٹر یا تو تباہ ہو چکا ہے یا ناقابل رہائش بنا دیا گیا ہے۔ جب کہ ہسپتال مریضوں سے بھرے پڑے ہیں۔ اقوام متحدہ نے گذشتہ روزکی رپورٹ میں غزہ میں ہاؤسنگ کی وزارت کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ7 اکتوبر کے بعد سے غزہ کی پٹی میں تمام ہاؤسنگ یونٹس میں سے کم از کم 30 فیصد یا تو تباہ ہو چکے ہیں۔ غیر رہائش پذیر ہیں یا انہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔ او سی ایچ اے کے…

ترکیہ نے اناج معاہدے سے بھوک کے عالمی بحران کو روکنے میں مدد کی: اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے اناج کے معاہدے سے بھوک کے عالمی بحران کو روکنے میں مدد کی۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ نے اناج کے معاہدے کے ساتھ عالمی خوراک کے بحران کو روکنے میں مدد کی ہے جس سے یوکرائنی اناج کی بین الاقوامی منڈیوں میں ترسیل کی اجازت دی گئی ہے۔ جولائی 2022 میں اقوام متحدہ اور ترکیہ کی ثالثی میں طے پانے والے تاریخی معاہدے نے بحیرہ اسود سے یوکرین کے اناج کی محفوظ برآمد کی اجازت دے کر اور عالمی قیمتوں کو نیچے لا کر خوراک کے…

اسرائیل کا غزہ سے فلسطینیوں کے انخلاء کا الٹی میٹم خطرناک ہے: سیکرٹری جنرل یو این

جینیوا (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ سے فلسطینیوں کے انخلاء کیلئے جاری الٹی میٹم خطرناک اور تشویشناک ہے۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کی صورتحال پر ایک بیان میں کہاہے کہ متاثرہ علاقے پہلے ہی اسرائیلی محاصرے اور بمباری کی زد میں ہیں ، فلسطینی علاقے ایندھن، بجلی، پانی اور خوراک سے بھی محروم ہیں ، متاثرہ فلسطینی علاقے پہلے ہی اسرائیلی بمباری سے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں، مختصر عرصے میں بڑے پیمانے پر انخلاء ممکن نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا…

اقوام متحدہ کا وفد کاراباخ پہنچ گیا

باکو (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کا مشن 30 سالوں میں پہلی بار کو نگورنو کاراباخ پہنچا ہے۔ جہاں گزشتہ ہفتے اس علاقے کو آرمینیائی علیحدگی پسند گروپوں کے تین دہائیوں کے قبضے سے آزاد کرائے جانے کے بعد آرمینیائی باشندوں کی اکثریت نقلمکانی کر کے آرمینیا جا رہی ہے۔ آذربائیجانی ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کا ایک مشن اتوار کی صبح کارابخ پہنچا ہے جس کے دورے کا بنیادی مقصد نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی انسانی ضروریات کا جائزہ لیناہے۔یہ تقریباً 30 سالوں میں پہلی بار ہے کہ بین الاقوامی…

اقوام متحدہ کے ماہرین اور صحافیوں کو جلد کاراباخ کا دورہ کروائیں گے۔صدارتی دفتر

باکو (پاک ترک نیوزز) آذربائیجان اقوام متحدہ کے ماہرین کے ایک گروپ کو "چند دنوں میں" کاراباخ کے علاقے کا دورہ کرنے کی اجازت دے گا۔جبکہ میڈیا کو بھی کاراباخ کا دورہ کرنے کا موقع ملے گا۔ اس بات کا اعلان آذربائیجان کے صدارتی دفتر نےگذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کیا ہے۔ اس ضمن میںامریکہ اورمغربی دنیا نے باکو سے بین الاقوامی مانیٹروں کو کاراباخ میں جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے پہلے ہی کہا تھا کہ کاراباخ کے آرمینیائی باشندوں کے حقوق کا مکمل احترام…

اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان امن معاہدہ آخری مراحل میں ہے، نیتن یاہو

نیویارک (پاک ترک نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاکہناہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان امن معاہدہ آخری مراحل میں ہے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ امن ایک نیا مشرق وسطیٰ تشکیل دے گا ، فلسطینیوں کو یہودیوں کے لیے الگ یہودی ریاست کے قیام کے حق کو تسلیم کرنا ہو گا ۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل کا سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدہ دوسرے عرب ملکوں کو بھی امن معاہدے کرنے پر آمادہ کرےگا۔ انہوں نے کہا کہ…

امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے، نگراں وزیراعظم

نیویارک(پاک ترک نیوز) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ہم توانائی کے شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے۔ نگر ان وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیو یارک میں میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام مظالم کا شکار ہیں اس مسئلے کو آج عالمی سطح پر پیش کریں گے، آج اقوام متحدہ کے اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں اور اسلامو فوبیا کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔نگراں وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرنے کے لیے وہاں پہنچے…

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے آج خطاب کریں گے

نیویارک(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے آج خطاب کریں گے۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ جنرل اسمبلی سے خطاب میں ملک کی معاشی بحالی کا عمل مستحکم بنانے کے اقدامات پر بھی بات کریں گےاور جموں و کشمیر کے تنازع، علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔ نیویارک میں کونسل آن فارن ریلیشنز فورم پر خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ مستحکم افغانستان پاکستان اور امریکا کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح ہے، افغان حکومت…

پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے،صدر اردوان

نیویارک(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اقوام متحدہ کو اپنے قیام کے مقاصد کی عکاسی کو بہتر انداز میں کرنا چاہئے، امن کے قیام کے لئے نئی حکمت عملی اور ایجنڈے کی بھی اشد ضرورت ہے، یوکرین کی جنگ کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے۔ ترکیہ کے صدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے حامی…

فلسطینی شہر جیریکو یونیسکو کی عالمی ورثہ کی فہرست میں شامل

ریاض (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کی ثقافتی تنظیم یونیسکو نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر اریحا( جیریکو) کے مقام ’تل السلطان‘ کو عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ یونیسکو کی پریس ریلیز کےمطابق یہ فیصلہ ادارے کے ماتحت عالمی ورثے کی کمیٹی نے ریاض میں جاری اجلاس کے دوران کیا ہے۔’تل السلطان‘ جو اہرام مصر سے پہلے کا ہے ایک بیضوی شکل کا ٹیلا ہے جہاں انسانی موجودگی کے قبل از تاریخ کے شواہد موجود ہیں۔ فلسطین میں عالمی ورثے کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر احمد الرجوب نے کہا کہ ’اریحا شہر پوری دنیا میں…

بائیڈن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں اضافہ کی حمایت کا اعادہ کرینگے، جان کربی

لندن(پاک ترک نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو وسعت دینے کے واشنگٹن کے ارادے کی توثیق کریں گے یہ بات امریکی قومی سلامتی کونسل کےترجمان جان کربی نے برطانوی میڈیا کو ااپنے تازہ انٹر ولو کے دوران بتائی۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ سلامتی کونسل کےڈھانچے پر ایک نظر ڈالی جائے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اسے زیادہ جامع ہونا چاہیے۔کربی نے مزید کہا کہ بائیڈن اس ہفتے سلامتی کونسل میں توسیع کی امریکی حمایت کا اعادہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More