براؤزنگ ٹیگ

#unit

نواز شریف کا پنجاب میں 500 یونٹس تک بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی اور زائد بجلی کے بلوں پر عوام کے کرب کا اندازہ ہے ان سب کا کی ذمہ دار عمران خان حکومت ہے، آئی ایم ایف کو واپس لانے والے چہرے ہم نہیں جیل میں بیٹھے لوگ ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کے زمانے سے مہنگائی شروع ہوئی، عمران خان نے خود کہا تھا کہ ملک کو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں اور دنیا بھی کہہ رہی تھی کہ پاکستان آئی ایم ایف کی غلامی سے آزاد ہوگیا مگر آئی ایم ایف کو دوبارہ کون لایا؟…

حکومت نے عوام پر پھر بجلی بم گرا دیا، صارفین پر ماہانہ فکسڈ چارجز عائد

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے عوام پر ایک اوربجلی بم گرا دیا ،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کے معاملے پر نیپرا نے صارفین کے لئے فکسڈ چارجز عائد کر دیئے۔ فکس چارجز بنیادی ٹیرف میں شامل کیے گئے ہیں، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، گھریلو بجلی صارفین پر ماہانہ 200 تا ہزار روپے فکس چارجز عائد کیے گئے ہیں۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کے نئے ٹیرف متعارف کروا گئے ہیں جن کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا، گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ یونٹس کی کھپت کے لحاظ سے 200 سے ایک ہزار…

بجلی 1 روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت کا عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کا فیصلہ ،بجلی ایک روپے 82پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔ سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔ درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، گزشتہ ماہ 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداواری لاگت 131 ارب 11 کروڑ روپے رہی۔ سب سے مہنگی بجلی فرنس آئل سے پیدا کی گئی، فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 33 روپے 32 پیسے فی یونٹ رہی، 23 روپے 71 پیسے فی یونٹ بجلی ایل این جی سے…

نگران حکومت کا بجلی مزید 4روپے 37پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا منصوبے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں مزید 4روپے 37پیسے فی یونٹ اضافے کا منصوبہ بنا لیا ۔صارفن پر 122ارب روپے کا مزید بوجھ پڑے گا ۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے اگلے چار ماہ میں صارفین پر منتقل کیا جاسکتا ہے ۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق مذکورہ اضافے کے علاوہ سرکلر ڈیٹ میں بھی 392 ارب روپے کا اضافہ ہوگا جو بجٹ سبسڈی کے ذریعے کم کیا جائے گا، 4.37 روپے فی یونٹ اضافے کا مقصد گردشی قرضے کو اس کی موجودہ 2.31 ٹریلین روپے کی سطح پر رکھنا ہے کیونکہ پاور ڈویژن کو بجلی چوری اور دیگر…

حکومت نے بجلی ساڑھے سات روپے فی یونٹ مہنگی کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے بجلی ساڑھے سات روپے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔وفاقی حکومت نے بنیادی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 سے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔ کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی سمری کی منظوری دی ہے۔ نیپرا اب وفاقی حکومت کی درخواست پرسماعت کے بعد فیصلہ دے گا۔ جس کے بعد وفاقی حکومت اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

حکومت کا آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی بم گرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر عوام پر بجلی بم گرانے کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط قبول کرتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔فیصلے کے تحت بجلی کی قیمت میں آئندہ ماہ 3 روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا اور مئی میں 70 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کیا جائے گا جبکہ نئے مالی سال کے پہلے مہینے تک بجلی 6 روپے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کا دوسرا…

نیپرا نے عوام پر بجلی بم گرا دیا ، فی یونٹ 7روپے 91پیسے مہنگا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیپرا نے مہنگائی میں پسی عوام کو ایک بڑا جھٹکا دیدیا ۔ بجلی 7.91روپے فی یونٹ مہنگی، نیپرا نے تمام ڈسکوزاور K الیکٹرک کے یکساں ٹیرف کے حوالہ سے وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ جاری کردیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے بنیادی ٹیرف میں 7روپے 91پیسے فی یونٹ کو 3مراحل میں اضافہ کی منظوری دی ہے جو کہ جولائی ، اگست/ستمبر اور اکتوبر سے لاگو ہو گی ، نیپرا لائف لائن اور پروٹیکٹڈ صارفین پر اضافہ لاگو نہیں ہوگا، نیپرا فیصلے کا…

بجلی کی قیمت میں 7روپے 86پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا 27 جون کو درخواست پر سماعت کرےگا ۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی گئی۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی کے مطابق مئی میں فرنس آئل سے 8.80فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ فرنس آئل سے 33روپے 67پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ مقامی گیس سے 10 فیصد درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مئی میں پانی سے 24.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔ مئی کے لیے…

بجلی کی قیمت میں 8روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) عوام پر پٹرو ل کے بعد بجلی بم بھی گرائے جانے کا امکان ہے ۔ یکم جولائی سے بجلی کی قیمتوں میں 8روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے ۔ نیپرا 10 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ریوینیو ضروریات کی درخواستوں پر سماعتیں مکمل کرچکا۔رواں ہفتے درخواستوں پر نیپرا کی طرف سے فیصلہ متوقع ہے۔نیپرا کے فیصلے کے بعد پاور ڈویژن حتمی فیصلہ کرے گی۔ نیپرا کا فیصلہ آنے کے بعد وفاقی حکومت ٹارگٹڈ سبسڈی کا فیصلہ بھی کرے گی۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ یکمشت کے بجائے مرحلہ وار ہونے اور ٹارگٹڈ سبسڈی کا بھی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More