براؤزنگ ٹیگ

US

ایرانی صدر نے امریکہ کو آئینہ دکھا دیا

ایرانی صدر نے دورہ روس کے دوران وہاںکے ذرائع ابلا غ کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ تھا جس نے جوہری معاہدے کی خلاف ورز ی، اسے ٹھیک کرنے کہ ذمہ داری بھی امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔ صدر ابراہیم ریئسی نے کہا کہ ایران نے 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے ویانا مذاکرا ت کو بہت سنجیدگی سے لیا۔ معاہدے کی بحالی میں رکاوٹ واشنگٹن کا رویہ ہے۔ ابھی تک ہم نے جو دیکھا ہے وہ امریکیوں کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیاں ہیں ۔ امریکہ نے معاہدے کی باضابطہ خلاف ورزی کی۔ جوہری معاہدہ جسے باضابطہ طور پر جوائنٹ…

ایران نیوکلیئر مذاکرات انتہائی نازک مرحلے پر

ایسے میں جب تہران یورینیم کی افزودگی میں اضافہ کر رہا ہے ، مغربی ممالک 2015کے جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے کوششوں کو تیز تر کر رہے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے جرمن ہم منصب سے برلن میں ملاقات کےدوران ایران جوہری معاہدے کی جلد بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔ بلنکن نے اپنے جرمن ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ فریقین معاہدے پر عملدرآمد کی جانب واپس آتے ہیں یا نہیں اسکا فیصلہ آنے والے چند ہفتوں میں ہوجائے گا۔ اعلٰی امریکی سفارتکار نے کہ ویانا میں حالیہ مذاکرات…

امریکہ کا بیلاروس حکام پر طیارہ ہائی جیکنگ کا الزام

امریکہ نے بیلاروس حکام الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ایک طیارے کو ہائی جیک کرکے زبردستی لینڈکرنے پر مجبور کیا۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق بیلاروس نے جعلی بم کی دھمکی دے کر طیارے کو لینڈنگ پر مجبور کیا جسکے بعد ایک منحرف صحافی کو طیارے سے اتار کر حراست میں لے لیا۔ ائیر نیوی گیشن اتھارٹی کے دو اعلیٰ حکام اور دو سیکیورٹی اہلکاروں پر مبینہ طور پر مئی2021میں ریان ائیر کی پرواز کو بم سے خوفزدہ کرکے لینڈ کرنے مجبور کرنے الزام عائد کیا گیا ہے۔ محکمہ انصاف کے مطابق واقعے میں ملوث تمام مشتبہ افراد…

امریکہ کی یوکرائن کو ہتھیاروں کی فراہمی منظوری

امریکہ اور روس کے درمیان جمعے کو ہونے والی اہم میٹنگ سے قبل بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے ماسکو پر دباوٗ بڑھانے کا عمل جاری ہے۔ ملاقات امریکی، روسی وزرائے خارجہ کے مابین جنیوا میں ہوگی۔ امریکہ نے بالٹک ریجن میں اپنے نیٹو اتحادیوں کو یوکرائن کو اضافی ہتھیار فراہم کرنے کی منظوری دے دیا ہے جن میں طیارہ شکن مزائل بھی شامل ہیں جن سے یوکرائن کا دفاع مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے چار یوکرائنی اہلکاروں پر روسی خفیہ ایجنسیوں کے تعاون پر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ اہلکار ملک…

2022میں ترکی کی خارجہ پالیسی

تحریر: سلمان احمد لالی سنہ دوہزار اکیس کے اواخر میں ہونے والی سفارتی سرگرمیوں سے ہی یہ ظاہر ہو گیا کہ انقرہ کی نئے سال میں خارجہ پالیسی ترجیحات کیا ہوں گی۔ ترکی کی جانب سے متعدد ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا آغاز کیا گیا، نئے سال میں ان اقدامات کے جاری رہنے کی توقع ہے۔ انقرہ روس، امریکہ اور یورپی یونین جیسے اہم فریقین کے ساتھ مختلف مسائل پر اختلاف رائے رکھنے کے باوجود ایسے معاملات پر تعاون اور مشاورت جاری رکھے ہوئے جن پر اتفاق رائے موجود…

یونانی قبرص کے لیے ترک جمہوریہ شمالی قبرص کی 2019 کی تجویز قابل عمل ؟

(پاک ترک نیوز) ترک جمہوریہ شمالی قبرص کی جانب سے 2019 میں یونانی قبرص کی ایک منفرد تجویز پیش کی گئی جس میں علاقے میں پائے جانے والےہائیڈوکاربن وسائل باالخصوص گیس کی تلاش اور نکالنے کیلئے تعاون کی پیشکش کی گئی تھی۔ شمالی قبرص کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اس تجویز کو ایسے وقت میں دہرایا گیا ہے کہ جب امریکہ کی جانب سے ایسٹ میڈ پائپ لائن کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا گیا ہے۔ ایک بیان میں شمالی قبرص کے صدارتی دفتر نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی مشرقی بحیرہ روم کے ممالک کے مابین کانفرنس کی تجویز کی بھی…

امریکہ کا چین پر ایک اور وار

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) سینیٹ میں ایک دوطرفہ بل کے ذریعے دفاعی سازوسامان بنانے والی کمپنیوں پر 2026 کے بعد چین سے رئیر ارتھ مٹیریلز خرید نے پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔ بل کے مطابق دفاعی کمپنیاں ریئر ارتھ مٹیریز کے حصول اور ذخیرے کیلئے صرف پینٹاگون پر انحصار کریں گی جس سے چین کی اس شعبے پر اجارہ داری کو ختم کی جا سکے گا۔ رئیر ارتھ مٹیریلز 17قسم کی مختلف لیکن نایاب دھاتوں کو کہا جاتا ہے جن کا الیکٹرانکس ، جدید دفاعی سازو سامان میں کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔ رئیر ارتھ مٹیریلز انڈسٹری کا آغاز جنگ…

ترکی اور امریکا کا کثیر الجہتی جی 20 فریم ورک میں منتقلی پر اتفاق

انقرہ ( پاک ترک نیوز ) ترک نیوزایجنسی انادولو کے مطابق ترکی اور امریکا نے موجودہ ڈیجیٹل سروسز ٹیکس سے ایک نئے کثیر الجہتی حل کی طرف منتقلی کے معاہدے کا اعلان کیا ہے جس پر OECD-G20 کے جامع فریم ورک سے اتفاق کیا گیا ہے۔ یہ اقدام اس تاریخی معاہدے کے دوران سامنے آیا ہے جو گزشتہ ماہ OECD-G20 جامع فریم ورک کے 137 ممالک کے درمیان طے پایا تھا، جو کہ دنیاکے جی ڈی پی کے تقریباً 95 فیصد کی نمائندگی کرتا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "یہ اصلاحات ٹیکس فریم ورک کے لیے فراہم کریں گی جو…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More