ایلون مسک نے کئی نامور صحافیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس معطل کر دیئے
نیو یارک (پاک ترک نیوز) ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے نیو یارک ٹائمز اور بی بی سی کے نامور صحافیوں کے ٹوئٹر اکائونٹس معطل کردیئے ہیں۔خبر رساں ادارے سی این این، نیو یارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے کئی صحافیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس معطل کر دیئے گئے۔
ان صحافیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو ایلون مسک کی لوکیشن کے حوالے سے معلومات شائع کرنے کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔
کئی صحافیوں نے حال ہی میں ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کے بارے میں لکھا تھا، ایلون مسک کے مطابق دن بھر ان پر تنقید کرنا ٹھیک ہے، لیکن ان کی لوکیشن…