براؤزنگ ٹیگ

#watersupply

پاکستانی شہریوں نے افغانستان کے دریائے کنڑ پر پانی کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے منصوبے کو مسترد کر دیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستانی شہریوں نے افغانستان کے دریائے کنڑ پر پانی کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے منصوبے کو مسترد کر دیا۔ افغانستان کی جانب سے دریائے کنڑ پر بھارت کی مدد سے تعمیر کیے جانے والے منصوبے کو پاکستانی عوام نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان جو کچھ بھی کر رہا ہے اس سے پاکستانیوں بالخصوص پشتونوں کے لیے خطرہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افغانستان نے بھارت کی مدد سے اس منصوبے کے ذریعے خیبرپختونخوا کی زرعی زمین کو پانی کی فراہمی روک کر آبی جارحیت کی پہل کی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ…

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 18 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی )نے پاکستان کیلئے 18 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔ اے ڈی بی کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ رقم پنجاب میں پانی کی فراہمی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز پر خرچ کی جائے گی، منصوبے سے 15 لاکھ کی آبادی کو فائدہ ہو گا۔ پاکستان کو ملنے والی رقم سے راولپنڈی اربن واٹر سپلائی کو توسیع دے کر جدید بنایا جائے گا جبکہ بہاولپور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو بہتر بنایا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More