پاکستان میں یوٹیوب پریمیم اور یوٹیوب میوزک متعارف کرادئیے گئے
لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان میں یوٹیوب نے میوزک اور پریمیم کے آغاز کا اعلان کردیا ہے جو ایک پیڈ ممبرشپ ہے اور یوٹیوب پر اشتہارات کے بغیر آف لائن اور بیک گراونڈ پلے کے ساتھ دیکھنے کے تجربے کو بہترین بناتی ہے، یہ ایک نئی میوزک اسٹریمنگ ایپ ہے جو پاکستان میں موسیقی کا مسحور کن تجربہ پیش کرتی ہے۔
پاکستان کیلئے گوگل کے ڈائریکٹر، فرحان ایس قریشی نے کہا 2 ارب سے زیادہ ناظرین یوٹیوب پر ہر ماہ عالمی سطح کی میوزک ویڈیوز دیکھتے ہیں اور 20 لاکھ سے زیادہ کری ایٹرز اپنی تخلیقی صلاحیتیں دنیا کے سامنے پیش…