عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے بلوچستان پولیس لاہور پہنچ گئی
لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کیلئے بلوچستان پولیس لاہورپہنچ گئی ۔
عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس بلوچستان زمان پارک جائے گی اور جیسے ہی عمران خان زمان پارک اپنی رہائش گاہ سے باہر نکلیں گے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کرے گی۔
عمران خان کے خلاف کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کوئٹہ کے تھانے میں مقدمہ شہری عبدالخلیل کاکڑ کی درخواست پر درج کیا گیا۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کے…