کراچی (پاک ترک نیوز)
پاکستان نے رواں مالی سال (2023-24) کے پہلے 10 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے 13ارب 68کروڑ ڈالر کمائے ہیں۔تاہم گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں یہ رقم 0.19فیصد کم ہے۔
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا اپریل (23-2022) کے دوران13,709.246 ملین ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات ہوئی تھیں۔
ٹیکسٹائل کموڈٹیز جن کی تجارت میں مثبت اضافہ دیکھنے میں آیا ان میں خام روئی بھی شامل ہے جس کی برآمدات میں 319.91 فیصد اضافہ ہوا۔ جو گزشتہ سال 13.357 ملین ڈالر سے اس سال 15.944 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔اسی طرح سوتی دھاگے کی برآمدات 32.83 فیصد بڑھ کر گزشتہ سال 636.832 ملین ڈالر سے اس سال 845.923 ملین ڈالر اور بیڈ ویئر کی برآمدات 1.82 فیصد بڑھ کر 2,249.778 ملین ڈالر سے 2,290.796 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔تولیوں کی برآمد بھی 824.879 ملین ڈالر سے 4.81 فیصد اضافے کے ساتھ 864.547 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ میک اپ اشیاء کی برآمد 585.102 ملین ڈالر سے 0.67 فیصد اضافے کے ساتھ 589.026 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔
ٹیکسٹائل اشیاء جن میں منفی نمو دیکھنے میں آئی ان میں کاٹن کپڑا شامل ہے جن کی برآمدات 7.53 فیصد کم ہو کر 1,684.724 ملین ڈالر سے 1,557.909 ملین ڈالر رہیں۔ کاٹن کارڈڈ یا کنگھی 15.93 فیصد کمی کے ساتھ0.996 ملین سے0.837 ملین تک۔ سوتی دھاگے کے علاوہ سوت 20.76 فیصدکم ہو کر36.302 ملین سے28.766 ملین اور نٹ ویئر 3.92 فیصدکم ہو کر3,712.066 ملین سے3,566.624 ملین ڈالررہیں۔اسی طرح ٹینٹ، کینوس اور ترپال کی برآمدات 16.52 فیصد کم ہو کر 116.959 ملین ڈالر سے 97.632 ملین ڈالر، ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات 0.57 فیصد کم ہو کر 2,904.693 ملین ڈالر سے 2,888.177 ملین ڈالر رہیں۔آرٹ، سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل کی برآمدات بھی 12.08 فیصد کم ہو کر 342.917 ملین ڈالر سے کم ہو کر 301.496 ملین ڈالر رہ گئیں، جبکہ دیگر تمام ٹیکسٹائل مواد کی برآمدات بھی 0.87 فیصد کم ہو کر 600.642 ملین ڈالر سے 595.432 ملین ڈالر رہ گئیں۔