احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں بری کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) احتساب عدالت لاہور نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں بری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں پلاٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی ، سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے قاضی مصباح ایڈوکیٹ پیش ہوئے ۔
قائد مسلم لیگ ن کے وکیل نے کہا کہ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر ریفرنس بنایا تھا، نواز شریف کا پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کوئی کردار نہیں اور نہ ہی نئے قانون کے تحت کیس بن سکتا ہے۔
احتساب عدالت کے جج راؤ عبدالجبار نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بری کردیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More