بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت کا آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے پندرہ فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں دس فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔
قومی خزانے پر پنشن کا بوجھ کم کرنے کیلئے پنشن اصلاحات متعارف کروائے جانے کا بھی امکان ہے۔ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ(ای او بی آئی) میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔
وفاقی حکومت کی جانب سے اگلے مالی سال کے بجٹ آئی ایم ایف شرائط اور مہنگائی سمیت دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجاویز پر غور کیا جارہا ہے جس کیلئے صوبوں سے بھی مشاورت جاری ہے۔آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں حکومتوں کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے15فیصد اضافے کا امکان ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More