ملک بحران کا شکار ہے، سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے، آصف زرداری

کراچی(پاک ترک نیوز) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ملک بحران کا شکار ہے، سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے۔
سابق صدر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ نگراں حکومت ایس آئی ایف سی کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت ایک معاشی بحران سے گزر رہا ہے، جس کے لیے ہم سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے ۔ ملک ہے تو ہم سب ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق انتخابات کا انعقاد کروائے گا ۔ مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کروانے کا پابند ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر اور تمام ممبران پر ہمیں پورا اعتماد ہے ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More